ایکس (رشتہ)
ایکس (انگریزی: Ex) سماجی رشتہ داری میں کسی ایسے شخص کو کہا جاتا ہے جس سے سابقًا ربط و تعلق رہا ہو۔ یہ ربط کئی قسم کا ہو سکتا ہے، جیسے کہ عشق و معاشقہ کا یا شادی کا۔ ایکس کو بجائے خود ایک لفظ کے استعمال کیا جا سکتا ہے یا پھر یہ کہ کسی رشتے سے پہلے بھی استعمال ممکن ہے، جیسے کہ ایکس بوائے فرینڈ یا ایکس گرل فرینڈ۔ جہاں عام اردو میں اول الذکر کے لیے کوئی متبادل لفظ نہیں ہے، ثانی الذکر کے لیے سابقہ استعمال کیا جا سکتا ہے، جیسے کہ سابقہ بوائے فرینڈ یا سابقہ گرل فرینڈ۔ اسی طرح کسی ماضی کی کسی نسبت یا عہدہ برداری کے اظہار کے لیے بھی ایکس کا انگریزی میں ک ثرت سے استعمال یوتا ہے، جیسے کہ ایکس گٹارسٹ (سابقہ گٹار نواز) اور ایکس چیف منسٹر (سابقہ وزیر اعلٰی)۔[1]
ایکس کے رشتے کے مسائل
ترمیمانسانی رشتوں میں جب اچانک ایک فریق کی دل چسپی اپنے محبوب سے ہٹ جاتی ہے تو لازم نہیں کہ دوسرا شخص اس رشتے کو فوری ترک کرے اور آگے بڑھے۔ اس میں بار صورت حال گھریلو تشدد، جرم جاسوسی[2] اور ماحول کی بدمزگی کے علاوہ اکتاہٹ اور ذہنی الجھن جیسے معاملات کو ہوا دے سکتی ہے۔
کئی بار رشتے کی پیچیدگی کسی بیان اور فیصلے سے قاصر بھی ہو سکتی ہے۔ 2020ء میں بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے عجیب مشتبہ حالت میں وفات پائی، جسے بعد میں لوگوں نے خود کشی کا نام دیا۔ سشانت سنگھ راجپوت کا انتقال کیسے اور کن حالات میں ہوا سی بی آئی اس کی جانچ کر رہی ہے۔ ٹی وی سے بالی ووڈ میں سفر کرنے والے سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی میں کئی لڑکیوں کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ کو لے کر گپ شپ ہوئی، لیکن انکتا لوکھانڈے وہ نام ہیں جو سشانت کے ساتھ 6 سال تک رشتے میں رہیں۔ دونوں کا کنبہ اس رشتے سے خوش تھا، دونوں شادی کرنا چاہتے تھے۔ لیکن پھر اچانک کچھ ایسا ہوا کہ 6 سال کے اس رشتے کو دونوں نے توڑ دیا۔[3] اس رشتے کے ٹوٹنے کے باوجود انکتا ہی وہ ادا کارہ تھی جس نے سوشانت کے گذر جانے پر سب سے زیادہ تاسف کا اظہار کیا، جب کہ ادا کار کی انتقال سے پہلے قربت ریا چکرابرتی کے ساتھ جاری تھی۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Ex-"۔ Reference.com۔ اخذ شدہ بتاریخ مئی 7, 2012
- ↑ ایکس گرل فرینڈ کی جاسوسی کے لیے کھود رہا تھا سرنگ ، خود ہی ہو گیا "دردناک حادثہ "کا شکار
- ↑ انکتا لوکھنڈے۔ سشانت سنگھ راجپوت کا کیوں ٹوٹا تھا رشتہ، 6 سال کے بعد ہوا تھا بریک اپ