خطاطی نام
خطاطی نام

مولانا احمد رضا خان، جو اعلیٰ حضرت، امام اہلسنت، حسان الہند ، جیسے القابات سے بھی جانے جاتے ہیں۔احمد رضا خان 1272ھ -1856ء میں پیدا ہوئے۔امام احمد رضا خان شمالی بھارت کے شہر بریلی کے ایک مشہور عالمِ دین تھے جن کا تعلق فقہ حنفی سے تھا۔ امام احمد رضا خان کی وجہ شہرت میں اہم آپ کی حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے محبت، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں لکھے نعتیہ مجموعے اور آپ کے ہزارہا فتاوی کا ضخیم علمی مجموعہ جو 30 جلدوں پر مشتمل فتاوی رضویہ کے نام سے موسوم ہے۔احمد رضا خان چودہویں صدی ہجری کے ایک بلند پایہ فقیہہ ،سائنس دان ، صاحب شریعت وصاحب طریقت بزرگ تھے۔ برصغیر پاک و ہند میں اہل سنت وجماعت کی ایک بڑی تعداد آپ ہی کی نسبت سے بریلوی کہلاتے ہیں۔