باب:حدیث/منتخب محدث/10
< باب:حدیث | منتخب محدث
ابو زكریا يحییٰ بن شرف الحزامی النووی الشافعی (631ھ - 676ھ / 1233ء - 1277ء) امام نووی کے نام سے معروف ہیں، يحيىٰ بن شرف نووی 19 سال کی عمر میں دمشق آئے ، وہاں مختلف اساتذہ سے علم حاصل کیا ، پھر مختلف مدارس کی مسند ہائے درس کو زینت بخشی ، تصنیف و تالیف کا نہایت وقیع کام کیا جن میں صحیح مسلم کی شرح ، تہذہب الاسماء و اللغات ، کتاب الاذکار اور ریاض الصالحین جیسی نہایت اہم کتابیں ہیں جن سے ہزاروں نہیں ، لاکھوں افراد فیضیاب ہوتے اور رہمنائی حاصل کرتے ہیں ۔ 28 سال دمشق میں گزرنے کے بعد امام نووی اپنے مولد نویٰ میں واپس تشریف لے گئے اور اسی سال 676ھ میں کچھ عرصہ بیمار رہ کر وفات پاگئے ۔ لیکن اپنی علمی خدمات کی وجہ سے علمی دنیا میں زندہ جاوید ہوگئے۔