باب:رمضان/واقعات
- 01 رمضان سنہ 654 ہجری کو مسجد نبوی اور اس کے حجرات مقدسہ میں آگ بھڑک اٹھی۔
- 01 رمضان، شیخ عبدالقادر جیلانی کی پیدائش
- 02 رمضان کو موسیٰ علیہ السلام پر توریت نازل ہوئی۔
- 03 رمضان کو خاتون جنت فاطمہ زہرا کی وفات۔
- 04 رمضان زیاد بن ابیہ کی وفات۔
- 10 رمضان، وفات خدیجہ بنت خویلد – محمد کی پہلی زوجہ
- 12 رمضان کو عیسیٰ علیہ السلام پر انجیل نازل ہوئی۔
- 12 رمضان، ابن جوزی کی وفات۔
- 14 رمضان، مختار ثقفی کی وفات۔
- 14 رمضان، محمد نفس الزکیہ کی پیدائش۔
- 15 رمضان، حسن بن علی کی پیدائش۔
- 17 رمضان، معراج پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم۔
- 17 رمضان، وفات عائشہ بنت ابی بکر – محمد کی تیسری زوجہ
- 17 رمضان۔ غزوہ بدر مسلمان جیت گئے۔
- 18 رمضان، داؤد علیہ السلام پر زبور (پالم) نازل ہوئی۔
- 19 رمضان کو دشمن نے علی بن ابی طالب پر تلوار سے وار کیا جس کی نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔
- 20 رمضان، محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا۔
- 21 رمضان کو علی ابن ابی طالب تلوار کی زخموں کی تاب نہ لاسکے اور رحلت کر گئے۔
- 27 رمضان، اسلامی جمہوریہ پاکستان کا قیام وجود میں آیا 14 آگست 1947 کو (27 رمضان 1366 اسلامی تقویم میں)۔
- ماہ مبارک رمضان سنہ 92 ہجری کو لشکر مسلمین نے طارق بن زیاد کی سرکردگی میں اندلس کو فتح کیا۔