باز بلاگ نگاری، ری بلاگنگ یا ٹویٹر کے ساق و سباق میں، ری ٹویٹنگ (انگریزی: Reblogging)، ایک طریقہ کار ہے جس سے کہ بلاگ نگاری میں صارفین کسی دوسرے صارفین پیامات کو دوبارہ شائع کریں۔ باز اشاعت میں ایک نمایاں اشارہ موجود رہتا ہے کہ ارسال کردہ پیام ماخذ کوئی اور صارف ہے۔

اس طریقہ کار کی ایجاد جوناہ پیریٹی نے آئی بیم آرٹ اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کے تحقیقی و ترویج پروگرام کے لیے کی تھی۔ اس منصوبے کا نام ری بلاگ تھا (جس سے کہ اصطلاح کا آغاز ہوتا ہے)۔ یہ ایک کھلے ماخذ کا آلہ تھا جو انفرادی طور پر چلائے جا رہے بلاگوں پر چل رہا تھا۔ ٹمبلر نے اسے اپنے سماجی نیٹ ورک میں تیار کیا تاکہ پیامات کو پھر سے ان کے نیٹ ورک پر بانٹا جا سکے اور دیگر سماجی نیٹ ورکوں میں استعمال کیا جا سکے (جیسے کہ ٹویٹر پر ری ٹویٹ اور فیس بک پر شیئر

باز بلاگ نگاری کا تبصروں کی اشاعت پر اثر ترمیم

اگر کسی کے ذاتی بلاگ پر تبصروں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے تو کچھ لوگوں کے خیال میں اس کی جہاں دیگر کئی وجوہات ہیں تو وہیں پر موجودہ صورت حال میں سب سے اہم وجہ سوشل میڈیا ہے۔ ماضی میں قارئین کے پاس صرف ایک آپشن تھا کہ وہ بلاگ پر تبصرہ کر کے ہی اپنی پسند، ناپسند یا رائے وغیرہ دے سکتے تھے۔ لیکن اب ان کے پاس کئی آپشز ہیں۔ وہ ٹویٹر پر فیورٹ یا ری ٹویٹ، فیس بک پر لائیک، شیئر یا کمنٹ وغیرہ کر کے اپنا اظہار کر لیتے ہیں۔ پہلے سارا ”فیڈ بیک“ بلاگ پر ہی موجود ہوتا تھا مگر اب ادھر ادھر سوشل میڈیا پر مختلف جگہوں پر بکھرا ہوتا ہے۔[1]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم