جب دو مقداروں میں ایسی نسبت پائی جاتی ہو کہ کسی ایک میں اضافہ پر دوسری قدر میں کمی اور کسی ایک میں کمی پر دوسری قدر میں اضافہ ہوتا ہو، اس تناسب سے کہ دونوں اقدار کا حاصل ضرب دائم رہے، تو ایسے تناسب کو بالعکس متناسب کہا جاتا ہے اور اسے انگریزی میں inversely proportional کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر کسی گیس پر دباؤ بڑھایا جائے تو اس کا حجم کم ہوتا ہے ؛ یعنی کہا جاسکتا ہے کہ کسی مخصوص حالت پر اس گیس کا حجم اس کے دباؤ کے بالعکس متناسب ہے۔

مزید دیکھیےترميم