ابو وفاء ابراہیم بن محمد بن خلیل طرابلسی برہان الدین حلبی ( 753ھ - 841ھ = 1352ء - 1438ء )، جو برہان حلبی کے نام سے مشہور تھے ۔ آپ شافعی ، فقیہ ، محدث ، مصنف اور علم الرجال کے ماہر تھے۔ آپ کا شمار شافعی فقہاء کے بڑے طبقات میں ہوتا ہے۔ آپ اصل میں طرابلس، شام کے رہنے والے تھے اور آپ کی پیدائش اور وفات حلب میں ہوئی۔ یہ وہ دور تھا جب امیر تیمور حملے کر رہا تھا۔ مورخ احمد بن ابراہیم آپ کے بیٹے ہیں۔[5]

برہان الدین حلبی
(عربی میں: إبراهيم بن محمد بن خليل الطرابلسي ثم الحلبي)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائش 24 اگست 1352ء [2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حلب [1]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 22 اپریل 1438ء (86 سال)[2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حلب [1]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد احمد بن ابراہیم بن سبط بن عجمی
عملی زندگی
پیشہ محدث ،  فقیہ ،  مصنف ،  عالم [1]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی [4]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حالات زندگی

ترمیم

آپ کو بسبط ابن عجمی کہا جاتا ہے کیونکہ آپ کے نانا بنو عجمی سے تھے ۔ وہ حلب میں 28 رجب 753ھ میں پیدا ہوئے تھے۔ رجب میں ان کے والد کا انتقال ہو گیا جب وہ بچپن میں تھے اور ان کی والدہ نے ان کی دیکھ بھال کی اور انہیں دمشق لے گئی تو وہاں آپ نے حفظ کیا اور طلب علم کے لیے آپ نے فلسطین، مصر اور حجاز کا سفر کیا اور ان کے علماء سے علم حاصل کیا۔ آپ کا انتقال پیر 16 شوال 841ھ کو طاعون سے ہوا اور اموی مسجد میں ان کے لیے نماز ادا کی گئی اور آپ کو جبیل کے بنی عجمی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔[6]

تصانیف

ترمیم
  • نور النبراس على سيرة ابن سيد الناس.
  • نقد النقصان في معيار الميزان.
  • التبيين لأسماء المدلسين.
  • تذكرة الطالب المعلم بمن يقال أنه مخضرم.
  • اغتباط بمن رمی باختلاط.
  • المقتفى في ضبط ألفاظ الشفا.
  • بلّ الهميان في معيار الميزان، ذيل على ميزان الاعتدال في نقد الرجال للذهبي
  • نهاية السول في رواة الستة الأصول
  • تعليق على سنن ابن ماجه.
  • التلقيح لفهم قارئ الصحيح، أربع مجلدات
  • تحفة المنجد والمتهم في غريب صحيح مسلم
  • مختصر الغوامض والمبهمات،. اختصر به كتاب الغوامض في الأسماء الواقعة في الأحاديث، لابن بشكوال.[7]

وفات

ترمیم

آپ نے 841ھ میں حلب میں وفات پائی ۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ مصنف: خیر الدین زرکلی — عنوان : الأعلام —  : اشاعت 15 — جلد: 1 — صفحہ: 65 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://archive.org/details/ZIR2002ARAR
  2. ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — ربط: بی این ایف - آئی ڈی — اخذ شدہ بتاریخ: 20 جولا‎ئی 2018 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. Diamond Catalog ID for persons and organisations: https://opac.diamond-ils.org/agent/4252 — بنام: Ibrāhīm ibn Muḥammad Sibṭ Ibn al-ʿAǧamī
  4. Identifiants et Référentiels — اخذ شدہ بتاریخ: 20 مئی 2020
  5. "لحظ الألحاظ بذيل طبقات الحفاظ - تقي الدين محمد بن فهد المكي - الصفحة 308"۔ shiaonlinelibrary.com۔ 10 أكتوبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2018 
  6. إيناس خالد العبد الكريم المنيس۔ دراسة وتحقيق كتاب نور النبراس على سيرة ابن سيد الناس من أول الكتاب إلى ذكر إسلام أبي بكر الصديق (PDF)۔ جامعة أم القرى۔ صفحہ: 75۔ 1 ديسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ 
  7. خير الدين الزركلي (2002)۔ الأعلام، جـ 1 (PDF)۔ بيروت: دار العلم للملايين۔ صفحہ: 65۔ 26 مايو 2020 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ