بسنت کی تاریخ بہت وسیع ہے لیکن پاکستان کے صوبےپنجاب میں اس کا مطلب بہار کی آمد کا موسم ہے لہذا بسنت کا نام لیتے ہی ذہن میں بہار کے موسم کا خیال آتا ہے بہار کے آثار فروری سے شروع ہو جاتے ہیں اور یہ موسمی تبدیلی مارچ کے مہینے تک دیکھنے میں آتی ہے مارچ کے بعد موسم گرما کا آغاز ہو جاتا ہے لہذا فروری سے مارچ کے اگلے مہنے تک کے موسم کو پنجاب میں بسنت یعنی بسنت بہار کہا جاتا ہے اس موسم میں درختوں کے نئے پتے اگتے ہیں اور طرح طرح کے پھول کھلتے ہیں اور انسان اس موسم میں اک خاص طرح کا سرور محسوس کرتا ہے بعض طبیبوں کے نزدیک بہار کے موسم میں جسم میں نیا خون بھی پیدا ہوتا ہے موسم بسنت بہار کے تہوار میں خاص طور پہ بسنت پتنگ کا تہوار (پنجاب) منایا جاتا ہے جس پہ آج کل حکومت کی جانب سے پابندی عائد ہے پتنگ بازی بہار کے سارے موسم میں جاری رہتی ہے بعض جگہ پر اس کا بسنت کا دن مقرر کر کے بھی منایا جاتا ہے