بعل شیم توو
اسرائیل بن اِلیعزر (پیدائش 1700ء،[1][2] وفات 22 مئی 1760ء)، المعروف بعل شیم توو (عبرانی: בעל שם טוב)[3] یا بیشت، ایک یہودی متصوف ربی تھے جن کو حاسیدی یہودیت کا بانی سمجھا جاتا ہے[1] "بیشت" بعل شیم توو کا سرنامیہ ہے جس کا معنی ”اچھے نام کا استاد“ یا ”اچھی ساکھ والا شخص“ ہے۔[4]
بعل شیم توو | |
---|---|
مکمل نام | یسرائیل بن بن اِلیعزر |
دستخط | |
اہم کام | کتر شیم توو تزوات ھا ریوش |
پیدائش | تقریباً 1700ء،[1][2] مولداویہ کی شمالی سرحدی سرزمین |
وفات | 22 مئی 1760 (6 سیوان 5520) میدزائیبز، سلطنت پولینڈ |
مدفن | میدزائیبز، سلطنت پولینڈ |
جانشین | دوو بیر بن ابرہام (1704–1772) |
والد | اِلیعزر |
والدہ | سارہ |
بیوی | حنہ |
اولاد | پینسک کا تسوی (1729–1779) اودیل (1720–1787) |
یہودیت | |
عقائد
خدا (اسمائے خدا) • دس احکام • برگزیدہ قوم • انبیا • مسیح • بنیادی عقائد تاریخ یہودیت
خط زمانی • خروج • مملکت کا زمانہ • زمانہ اسیری • مرگ انبوہ • اسرائیل مؤثر شخصیات
مکاتب فکر
راسخ العقیدہ • اصلاحی • رجعت پسند • قرائیم • تجدیدی یہودیت • حریدی • انسان دوست • ہیمانوت ثقافت و معاشرہ
تقویم • لسان القدس • ستارہ داؤدی • یہودی شادی • اشکنازی • سفاردی • مزراحی تہوار
مقامات مقدسہ
|
بیشت کی سوانحی معلومات کے متعلق کچھ زبانی روایات ان کے شاگردوں (یعقوب یوسف پولونیوی اور دیگر) کی تحریروں میں ہیں اور ان کی زندگی اور طرز عمل کے متعلق افسانوی کہانیاں ”شیوے ھا بیشت“ (بعل شیم توو کی تعریف میں؛ کاپویس اور بردیچیف، 1814–15) میں جمع ہیں۔[5] حاسیدیم کے نزدیک یہ کہانیاں شبہ اور یقین کا امتزاج ہیں۔ ربی شلومو ربینووچ کے مطابق ”جو شخص شیوے ھا بعل شیم توو میں مذکور بعل شیم توو سے متعلق معجزات کی کہانیوں پر یقین رکھتا ہے وہ بیوقوف ہے، لیکن جو اس کا انکار کرتا ہے کہ وہ یہ کر سکتے تھے وہ ایک ایپی کوروس [بدعتی] ہے۔“ اسی طرح نیشکز کے ربی مردکی کا کہنا ہے کہ ”یہاں تک کہ اگر ان کے بارے میں ایک بھی کہانی سچی نہیں اور کوئی ایسا معجزہ نہیں تھا، یہ بعل شیم توو کی طاقت میں تھا، ہو سکتا ہے کہ ان کی یاد منانے سے دنیا کی زندگی کے لیے ہر چیز کو انجام دینے کے لیے نعمت بن جائے“۔[6]
سوانح حیات
ترمیمیسرائیل (اسرائیل) کی پیدائش غریب والدین اِلیعزر اور سارہ کے ہاں ایک بستی میں ہوئی جو اوکوپی کے نزدیک کی بستی تھی، اوکوپی مغربی یوکرین کے کامیانتس-پودیلسکیی کے قریب تھا۔ آج اوکوپی بورچیف رایون، تیرنوپیل اوبلاست کا ایک گاؤں ہے (ضلع)
انھوں نے میدزائیبز [1] (یوکرینی: Меджибіж، (پولش: Międzybóż)، (یدیش: מעזשביזש))، میں وفات پائی، جو پولینڈ کا حصہ تھا اور آج خمیلنیتسکی اوبلاست (یوکرین) میں واقع ہے۔[7]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت One or more of the preceding sentences شامل متن ایک اشاعت سے ماخوذ ہے جو اب دائرہ عام میں ہے: اِسیڈور سنگر، وغیرہ، مدیران (1901–1906)۔ "BA'AL SHEM-ṬOB, ISRAEL B. ELIEZER"۔ یہودی دائرۃ المعارف۔ نیو یارک: فنک اینڈ ویگنلز کمپنی
- ^ ا ب "Encyclopædia Britannica"۔ 09 جون 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جون 2018
- ↑ Daniel Jones (2003) [1917]، مدیران: Peter Roach, James Hartmann and Jane Setter، English Pronouncing Dictionary، Cambridge: Cambridge University Press، ISBN 3-12-539683-2
- ↑ p. 409, The Light and Fire of the Baal Shem Tov، Yitzhak Buxbaum. New York: Continuum International Publishing Group, 2006.
- ↑ ENCYCLOPAEDIA JUDAICA, Second Edition, Volume 10, pg 743, Avraham Rubinstein
- ↑ p. 5, The Light and Fire of the Baal Shem Tov، by Yitzhak Buxbaum. New York: Continuum International Publishing Group, 2006.
- ↑ "Medzhybizh"۔ Wumag.kiev.ua۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2013
بیرونی روابط
ترمیمویکی اقتباس میں
بعل شیم توو سے متعلق اقتباسات موجود ہیں۔ |
ویکی ذخائر پر بعل شیم توو سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- The Baal Shem Tov Foundation
- Brief biography
- Tzava’at Harivash — The Testament of Rabbi Israel Baal Shem Tov translated to English
- Baal Shem Tov minisite on chabad.org
- Map of the Baal Shem Tov and his disciple’s travelsآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ routledge.com (Error: unknown archive URL) from Routledge Publishing
- Thirty Six Aphorisms of the Baal Shem Tov
- Jewish Encyclopedia article
- Video Lecture on the Ba'al Shem Tov یوٹیوب پر by Dr. Henry Abramson
- History of Jewish Community in Medzhibozh
بعل شیم توو کے متعلق کہانیاں
ترمیم- Archives of Chassidic Storiesآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ nishmas.org (Error: unknown archive URL)
- Baal Shem Tov Foundation Story Room
- Hasidic Stories — Beshtآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ hasidicstories.com (Error: unknown archive URL)
- Baal Shem Tov Foundation — Library