بندر سری بگاوان (Bandar Seri Begawa) (جاوی: بندر سري بڬاوان، مالائی: [banda səˌri bəˈɡawan]) (سابقہ نام برونائی ٹاؤن) بادشاہت برونائی کا دارالحکومت اور شاہی شہر ہے، جس کی آبادی 1991ء کی مردم شماری کے مطابق چھیالیس ہزار دو سو انتیس افراد پر مشتمل ہے۔ اہم عمارتوں میں شاہی تقریب کا ہال جس کو لاپاؤ کہتے ہیں اور شاہی ریگالیا، سلطان عمر علی سیف الدین مسجد، ملاۓ تکنیکی عجائب گھر اور برونائی تاریخی مرکز ہیں۔


بندر سري بڬاوان
Skyline of بندر سری بگاوان Bandar Seri Begawan
عرفیت: بندر یا بی ایس بی
ملک برونائی دارالسلام
ضلعبرونائی موآرا
رقبہ
 • شہر100.36 کلومیٹر2 (38.75 میل مربع)
آبادی (2010)
 • شہر140,000
 • کثافت1,395/کلومیٹر2 (3,610/میل مربع)
 • شہری276,608
 • نام آبادیBegawanese
ویب سائٹبندر سری بگاوان
شمسی وقت   UTC+07:39:00

شہر کے نام کا پہلا حصہ فارسی لفظ 'بندر' ہے جس کا مطلب بندرگاہ ہے اور دوسرا حصہ سنسکرت 'سری بگوان' ہے جس کا مطلب بخشا ہوا ہے۔ شہر کا سابقہ نام برونائی ٹاؤن تھا جس کو 3 اکتوبر 1970ء کو تبدیل کر کے بندر سری بگوان رکھا گیا۔

سلطان عمر سیف الدین مسجد 1958ء میں تعمیر کی گئی جس کی خصوصیات میں سنہری گنبد، اطالوی سنگ مرمر سے بنائی گئیں اندرونی دیواریں، قالینیں اور لفٹیں ہیں۔ اس میں زیر زمین گذر گاہ بھی ہے جس کو سلطان ذاتی آمدورفت کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

شہر کی خوبصروتی قریب واقع آبی دیہات کمپونگ آیار کی وجہ سے بھی خاص ہے جہاں مکان ستونوں پر بنائے گئے ہیں جو سمندر کے اندر 500 میٹر تک چلے جاتے ہیں۔ ملاۓ تکنیکی عجائب گھر آبی دیہات سے متعلق عجوبوں کی نمائش بھی کرتا ہے۔

شہر کے اہم اسکولوں میں سینٹ اینڈریو اسکول، برونائی بین الاقوامی اسکول اور جیروڈونگ بین الاقوامی اسکول ہیں۔

آب و ہوا ترمیم

آب ہوا معلومات برائے بندر سری بگاوان
مہینا جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر سال
اوسط بلند °س (°ف) 30.4
(86.7)
30.7
(87.3)
31.9
(89.4)
32.5
(90.5)
32.6
(90.7)
32.5
(90.5)
32.3
(90.1)
32.4
(90.3)
32.0
(89.6)
31.6
(88.9)
31.4
(88.5)
31.0
(87.8)
31.8
(89.2)
اوسط کم °س (°ف) 23.3
(73.9)
23.3
(73.9)
23.5
(74.3)
23.7
(74.7)
23.7
(74.7)
23.4
(74.1)
23.0
(73.4)
23.1
(73.6)
23.1
(73.6)
23.2
(73.8)
23.2
(73.8)
23.2
(73.8)
23.3
(73.9)
اوسط عمل ترسیب مم (انچ) 292.6
(11.52)
158.9
(6.256)
118.7
(4.673)
189.4
(7.457)
234.9
(9.248)
210.1
(8.272)
225.9
(8.894)
226.6
(8.921)
264.4
(10.409)
312.3
(12.295)
339.9
(13.382)
339.6
(13.37)
2,913.3
(114.697)
اوسط بارش ایام 16 12 11 16 18 16 16 16 19 21 23 21 205
ماہانہ اوسط دھوپ ساعات 195.3 192.1 226.3 240.0 235.6 210.0 223.2 217.0 198.0 204.6 204.0 210.8 2,556.9
ماخذ#1: World Meteorological Organization[1]
ماخذ #2: Hong Kong Observatory[2]



حوالہ جات ترمیم

  1. "World Weather Information Service - Bandar Seri Begawan"۔ World Meteorological Organization۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مئی 2010 
  2. "Climatological Information for Bandar Seri Begawan, Brunei"۔ Hong Kong Observatory۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2012