سکھوں کا فوجی قائد۔ اصل نام لچھمن دیو۔ قوم راجپوت۔ راجوڑی علاقہ پونچھ کا باشندہ تھا۔ جوانی ہی میں بیراگی ہو گیا اور دریائے گودادری کے کنارے سکونت اختیار کی۔ گورو گوبند سنگھ دکن گئے تو ان کی ملاقات بیراگی سے ہوئی۔ انھوں نے اسے سکھوں کا فوجی رہنما مقرر کیا۔ بیراگی پنجاب میں چلا آیا اور سکھوں کی ایک زبردست جمعیت اکھٹی کرے مغلیہ علاقوں پر چھاپے مارنے لگا۔ سرہند ’’جمنا اور ستلج کے درمیان‘‘ کے علاقے کو تباہ و برباد کرڈالا۔ مسلمانوں کا قتل عام کیا۔ عورتوں کی بے حرمتی کی اور بچوں کا قتل عام کیا۔ اس نے سکھ مذہب میں ترمیم کرنا چاہی جس سے بہت سے سکھ اس سے علاحدہ ہو گئے۔ آخر کار 1716ء میں فرخ سیر کے زمانے میں، آٹھ سو ہمراہیوں سمیت پکڑا گیا۔ اور یہ سب لوگ قتل کر دیے گئے۔