بوبک مرالی( انگریزی: Bubak Marali) پنجاب پاکستان کا ایک قصبہ اور تحصیل نارو وال کی ایک یونین کونسل جو ضلع نارووال میں واقع ہے۔[1] سال 2017 کی مردم شماری کے مطابق بوبک مرالی کی مجموعی آبادی 5902نفوس پر مشتمل ہے۔

ملک پاکستان
صوبہپنجاب
ضلعنارووال
تحصیلنارووال
یونین کونسلبوبک مرالی
آبادی (مردم شماری 2017)
 • 5,902
 • زبانیںپنجابی، اردو
منطقۂ وقتپاکستان معیاری وقت (UTC+5)
 • گرما (گرمائی وقت)+6 (UTC)
ڈاک رمز51800
ٹیلی فون کوڈ0542

مساجد

ترمیم

بوبک مرالی میں کل 15مساجد ہیں جن میں 4 جامع ہیں یعنی جن میں جمعہ کی نماز ادا ہوتی ہے۔ سب سے وسیع اور قدیم" مرکزی جامع مسجد بوبک "ہے جو 1887ء میں تعمیر ہوئی.

سرکاری اسکول

ترمیم

بوبک مرالی میں کل 3 سرکاری اسکول ہیں جن میں 2 بوبک اور 1 مرالی میں ہے۔

1)گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بوبک

2)گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بوبک

3)گورنمنٹ پرائمری اسکول مرالی

سرکاری ہسپتال

ترمیم

مرالی میں ایک بیسک رورل ہیلتھ سینٹر ہے۔ صحت کی سہولیات کم ہونے کے باعث عوام عطائیوں سے علاج کروانے پر مجبور ہیں جو پیسوں کے لیے لوگوں کی جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ [2]

بارہا محکمہ صحت کو شکایات درج کروائی گئی ہیں لیکن اربابِ اختیار کے سر پر جوں نہیں رینگتی۔

جنازہ گاہ

ترمیم

بوبک میں بڑی مرکزی قبرستان اور اس سے ملحقہ جنازہ گاہ ہے۔ جبکہ دوسری غیر عمارتی جنازہ گاہ مرالی میں ہے جو ا یک ٹیلے پر واقع ہے۔

کھیل کے میدان

ترمیم

گورنمنٹ ہائی اسکول بوبک کی گراونڈ علاقے کے کھیلوں کا مرکز ہے جہاں فٹ بال، کرکٹ اور والی بال کے بین الاضلاعی مقابلہ جات منعقد ہوتے ہیں۔ بوبک فٹبال کلب اس حوالے سے نمایاں ہے۔

اہل علاقہ کے مسائل

ترمیم

گاؤں کا سب سے بڑا مسئلہ تعلیم ہے۔میٹرک کے بعد طلبہ بالخصوص لڑکیوں کا نارووال شہر جا کر تعلیم حاصل کرنا انتہائی مشکل امر ہے۔ اس وجہ سے کئی لڑکیاں اعلیٰ تعلیم سے محروم رہ جاتی ہیں۔

اہل علاقہ کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ بوائز اور گرلز ہائی اسکول کو ہا ئیر سیکنڈری درجہ دے دیا جائے۔ مزید یہ کہ آئندہ الیکشنز میں بھی اس مطالبے کے تحت ووٹ دیے جائیں گے۔

اہم شخصیات

ترمیم

علاقے کے لوگوں کی تعلیمی میدان میں راہنمائی اور ذراعت میں ترقی کے لیےڈاکٹر چودھری حسن بوبک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔آپ ایگریکلچرل یونی ورسٹی فیصل آبادسے فارغ التحصیل ہیں۔ https://www.facebook.com/profile.php?id=100077464313617

۔ [3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "TMA Narowal Website"۔ 01 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 ستمبر 2017 
  2. "WELCOME TO : Punjab Healthcare Commission"۔ os.phc.org.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2024 
  3. "Narowalpk Site is About Narowal City, Largest website of Narowal, Narowal information, Narowal School & Colleges Board Result, Narowal Map, Narowal PTCL Directoy,Narowal Impor..."۔ 15 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 ستمبر 2017 

3.5RQX+CRP, Bubak, Narowal, Punjab

4.https://m.facebook.com/profile.php?id=110264375669331