بھارت جوڑو یاترا انڈین نیشنل کانگریس کی طرف سے شروع کی گئی ایک عوامی تحریک ہے۔ اس کا آغاز کانگریس کے سابق صدر اور پارلمینٹ ممبر راہل گاندھی اور تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن 7 ستمبر 2022ء کو کنیا کماری میں کیا تھا۔[1][2] اس تحریک کا مقصد بھارت کی موجودہ بر سر اقتدار پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومتی پالیسیوں کے خلاف، خاص طور سے ملک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری، سیاسی منافرت، بڑھتا ہوا قومی تعصب اور مذہبی نفرت کی سیاست کے خلاف عوام میں بیداری پیدا کرنا ہے۔[3][4][5]

تاریخ7 ستمبر 2022ء (2022ء-09-07) – موجود
دورانیہ~150 ایام
قسمپد یاترا، احتجاج
موضوعسیاسی تحریک، سماجی تحریک
وجہمعاشی مسائل اور سماجی عدم استحکام
محرکفرقہ واریت، بے روزگاری، نفرت، مہنگائی اور سیاسی مرکزیت کے خلاف لڑائی
زیر انتظامانڈین نیشنل کانگریس
شرکاسیاست دان، شہری سول سوسائٹی کی تنظیمیں، سیاسی کارکن
ویب سائٹwww.bharatjodoyatra.in

پس منظر ترمیم

کانگریس پارٹی نے 23 اگست 2022 کو اے آئی سی سی (AICC) کے مرکزی دفتر میں 'بھارت جوڑو یاترا' کے لیے لوگو، ٹیگ لائن اور ویب گاہ کا افتتاح کیا۔ پھر یہ 'بھارت جوڑو یاترا' 7 ستمبر 2022 کو کنیا کماری سے شروع ہوئی، منصوبے کے مطابق یہ تحریک 3570 کلومیٹر طویل اور 105 دن کی مسلسل پیدل مسافت پر مشتمل ہوگی، جس میں ملک بھر کی 12 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کیا جائے گا۔[6] اس پیدل مارچ میں راہل گاندھی دن میں سفر اور ملاقات کریں گے اور رات میں اپنی عارضی رہائش گاہ میں آرام کریں گے۔ یہ کنیا کماری سے شروع ہو کر کشمیر میں ختم ہوگی اور پوری مسافت پیدل چل کر مکمل کی جائے گی۔[1][7] مسافروں کو 2 حصوں میں روزانہ کل 23 کلومیٹر کا سفر طے کرنا ہوگا۔[8]

جدول ترمیم

کل بھارتی - عارضی سفر کا جدول
ریاست داخلہ کی تاریخ دنوں کی تعداد اہم مقامات
تمل ناڈو 7 ستمبر 4 کنیا کماری
کیرلا 10 ستمبر 18 ترواننت پورم، کوچی، نیلمبور
کرناٹک 30 ستمبر 21 میسور، بیلاری، رائچور
آندھرا پردیش 20 اکتوبر 2 ڈی ہیرہال، الور
تلنگانہ 23 اکتوبر 12 وقار آباد، حیدرآباد
مہاراشٹر 7 نومبر 14 ناندیڑ، جلگاؤں، جموڈ
مدھیہ پردیش 23 نومبر 16 مہو، اندور، اجین
راجستھان 4 دسمبر 18 جھلاور، الور، کوٹا، دوسہ
ہریانہ 6 جنوری 12 امبالہ، فرید آباد
دہلی 24 دسمبر 2 بدر پور، راج گھاٹ
اترپردیش 3 جنوری 5 غازی آباد، بلند شہر
پنجاب 10 جنوری 11 پٹھان کوٹ
ہماچل پردیش 19 جنوری 1
جموں و کشمیر 20 جنوری 8 لکھن پور، جموں، سری نگر

اہم شخصیات/تنظیمیں ترمیم

غیر جانبدار مشہور شخصیات ترمیم

پیش رفت ترمیم

بھارت جوڑو یاترا 10 ستمبر کی شام کو کیرالا میں داخل ہوئی، ریاست میں یاترا کے تئیں زبردست استقبال دیکھا گیا، خاص طور پر ترواننت پورم میں، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے یاترا میں شرکت کی۔[9][10][11] 3 اکتوبر 2022ء کو بھارت جوڑو یاترا کے بارے میں تمام معلومات فراہم کرنے کے لیے بھارت جوڑو نامی ڈیجیٹل ایپلیکیشن لانچ کیا گیا۔[12][13]

ستمبر کے وسط میں، کانگریس نے یکم نومبر سے دھوبری سے سادیا تک یاترا کے نظام کا اعلان کیا۔ یہ یاترا ریاست بھر میں تقریباً 800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔[14] اڑیسہ کی یاترا کے لیے بھی ایسا ہی نظام تیار کیا گیا، یہ یاترا ریاست میں بھونیشور سے شروع ہو کر کٹک، جاجپور، بالاسور اور دوسرے شہروں کا احاطہ کرے گی، نیز پارٹی کی ریاستی اکائیاں اس مہم کو کامیاب کرنے کے لیے اپنی اپنی ریاستوں میں عوامی رابطے کے پروگرام چلائیں گی۔[15]

مستقبل کے منصوبے ترمیم

بھارت جوڑو یاترا کی موجودہ پیش رفت کی کامیابی سے متاثر ہوکر انڈین نیشنل کانگریس نے دیگر ریاستوں میں کئی اور یاتراؤں کا منصوبہ بنایا ہے۔[16]

کانگریس نے کہا ہے کہ آئندہ سال اس یاترا کا دوسرا دور مشرق سے مغرب تک یعنی گجرات سے اروناچل پردیش تک ہوگا۔[17][18][19] کانگریس پارٹی آئندہ سال گجرات کے پوربندر سے اروناچل پردیش کے پرشورام کنڈ تک ایک اور یاترا کا منصوبہ بنا رہی ہے۔[20][21]

شہ سرخیاں ترمیم

ستمبر 2022ء ترمیم

  • 7 ستمبر 2022ء: راہل گاندھی نے اپنی آنجہانی والد راجیو گاندھی، سوامی ویویکانند اور تمل شاعر تریولوور کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد کنیا کماری سے اس یاترا کا آغاز کیا۔ کانگریس پارٹی نے اس یاترا کو "بھارت کا سب بڑا عوامی رابطہ پروگرام" بتایا۔[22]
  • 8 ستمبر 2022ء: یاترا کا دوسرا دن کنیا کماری کے آگستیشورم میں شروع ہوا، راہل گاندھی نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ: "وہ سمجھتے ہیں بھارتی قومی جھنڈا ان کی ذاتی ملکیت ہے"۔ کانگریس کے قد آور لیڈر پی چدمبرم، بھوپیش بگھیل اور دیگر لیڈران نے اس یاترا میں شرکت کی۔[23]
  • 9 ستمبر 2022ء: یاترا ناگرکوئل میں شروع ہوئی، راہل گاندھی نے وہاں کے "اسکاٹ کرسچن کالج" میں قومی پرچم کی میزبانی کی۔ وہاں انھوں نے ان کسانوں سے بھی ملاقات اور گفتگو کی جو بھارتی کسان تحریک، 2020ء میں شامل تھے۔[24]
  • 10 ستمبر 2022ء: راہل گاندھی نے مارتھنڈم میں صفائی کے کارکنان اور بے روزگار نوجوانوں سے ملاقات کی، اسی طرح وہاں معذوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں سے ملاقات کی اور ان کی حمایت میں ٹویٹ بھی کیا۔ اسی دن شام کو کیرلا میں داخل ہوئے، جہاں پی سی سی کے کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔[25][26]
  • 11 ستمبر 2022ء: یاترا کیرلا میں داخل ہوئی، جہاں ہزاروں حامی اور ناظرین نے استقبال کیا، راہل گاندھی نے اس کو یاترا کے مقصد کی توسیع قرار دیا۔[27]

دسمبر 2022ء ترمیم

  • 9 دسمبر 2022ء: کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے اعلان جاری کیا کہ امید ہے بھارت جوڑو یاترا 24 دسمبر تک دہلی پہنچ جائے گی، 25 دسمبر 2022ء سے 3 جنوری 2023ء تک وقفہ لے گی، جس میں کنٹینروں اور دیگر مشینوں کی نوئیڈا درستی کی جائے گی۔[28][29]
  • 11 دسمبر 2022ء: اداکارہ دیگنگنا سوریاونشی راجستھان کے بوندی ضلع میں اس یاترا میں شریک ہوئیں۔[30]
  • 14 دسمبر 2022ء: آر بی آئی کے سابق گورنر رگھورام راجن اس یاترا میں سوائی مادھوپور ضلع میں شریک ہوئے۔[31]
  • 16 دسمبر 2022ء: گلوکارہ سنیدھی چوہان نے اس یاترا کے 100 دن مکمل ہونے پر جے پور کے البرٹ ہال میوزیم میں کیے گئے ایک پروگرام میں شریک ہوکر نغمے سنایا۔[32]
  • 21 دسمبر 2022ء: یہ یاترا ضلع میوات کی منڈکا سرحد سے ہریانہ میں داخل ہوئی۔[33][34]
  • 23 دسمبر 2022ء: ڈی ایم کے ارکان اسمبلی ایم کے کنیموزی نے ہریانہ میں چل رہی یاترا میں شرکت کی۔[35]
  • 24 دسمبر 2022ء: بدر پور سرحد کے راستے یہ یاترا دہلی میں داخل ہوئی،[36][37] جہاں راہل گاندھی نے لال قلعہ سے ایک عوامی خطاب کیا، خطاب کے دوران گاندھی نے اب تک کے تقریباً تین ہزار کلومیٹر سفر کا تجربہ بیان کیا کہ عوام میں کہیں نفرت اور تشدد نہیں ہے، میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے پروپیگنڈوں کی خوب مذمت کی۔[38][39][40] دہلی تک بھارت جوڑو یاترا نے 3122 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔[41][42][43]

جنوری 2023ء ترمیم

  • 9 دن کے وقفہ اور آلات کی تجدید و درستی کے بعد 3 جنوری کو بھارت جوڑو یاترا کا دوسرا دور کشمیری گیٹ دہلی ہنومان مندر سے شروع ہوتا ہے، یاترا غازی آباد کی لونی سرحد سے اتر پردیش میں داخل ہوتی ہے۔[44] جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے یاترا میں شمولیت اختیار کی۔[45] 5 جنوری کو بالی ووڈ اداکارہ ریتو شیوپوری نے شاملی میں یاترا میں شریک ہوئیں۔[46][47]
  • 10 جنوری 2023: بھارت جوڑو یاترا شمبھو بارڈر کے راستے پنجاب میں داخل ہوئی،[48] ریاست کا دورہ اور یاترا کرنے سے پہلے راہل گاندھی گولڈن ٹیمپل پر حاضر ہوئے اور دعا و منت مانگی۔[49]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب "भारत जोड़ो यात्रा: राहुल गांधी क्या पूरे रास्ते पैदल चलेंगे?"۔ BBC News हिंदी (بزبان ہندی)۔ 2022-09-10۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 ستمبر 2022 
  2. "फिजिकल टेस्ट के बाद चुने गए भारत यात्री:भारत जोड़ो यात्रा के लिए एक घंटे में 6 किमी चलाया, सभी का बैकग्राउंड वेरिफिकेशन हुआ" 
  3. "FAQ"۔ www.bharatjodoyatra.in (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 ستمبر 2022 
  4. "Bharat Jodo Yatra: All you need to know about Congress's Kanyakumari to Kashmir rally"۔ The Indian Express (بزبان انگریزی)۔ 2022-09-06۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 ستمبر 2022 
  5. "Bharat Jodo Yatra launch | Updates"۔ The Hindu (بزبان انگریزی)۔ 2022-09-07۔ ISSN 0971-751X۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 ستمبر 2022 
  6. "Discovery of Congress: On Bharat Jodo Yatra" 
  7. "Rahul Gandhi: Can long march revive India's Congress party in digital age?"۔ BBC News (بزبان انگریزی)۔ 2022-09-06۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 ستمبر 2022 
  8. "Bharat Jodo Yatra Of Congress: A Necessity In Dark Times"۔ Outlook India (بزبان انگریزی)۔ 2022-09-12۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2022 
  9. "Second day of Congress' Bharat Jodo Yatra in Kerala attracts huge turnout"۔ Business Standard India۔ Press Trust of India۔ 2022-09-12۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 ستمبر 2022 
  10. "Second day of 'Bharat Jodo Yatra' sees huge turnout in Kerala"۔ Matrubhumi English (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 ستمبر 2022 
  11. "Kerala: Bharat Jodo Yatra gets a boost on third day amidst huge turnout"۔ The Siasat Daily (بزبان انگریزی)۔ Press Trust of India۔ 2022-09-13۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 ستمبر 2022 
  12. "Congress party launches the Bharat Jodo App for its Nationwide Yatra" 
  13. "Sonia Gandhi in Karnataka for Bharat Jodo Yatra, to join it on October 6" 
  14. "Jairam Ramesh hits back at Assam CM: Announces 'Assam Jodo Yatra' from Nov 1"۔ Time8 (بزبان انگریزی)۔ 2022-09-16۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2022 
  15. "Rahul Gandhi may visit Odisha to join Bharat Jodo Yatra"۔ The New Indian Express۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2022 
  16. "If this Bharat Jodo Yatra is successful, we'll do one from Gujarat to Arunachal, Congress says"۔ ThePrint۔ اخذ شدہ بتاریخ September 29, 2022 
  17. "Congress plans second phase of Bharat Jodo Yatra from Gujarat to Arunachal"۔ Business Standard India۔ 2022-09-16۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2022 
  18. "If this Bharat Jodo Yatra is successful, we'll do one from Gujarat to Arunachal, Congress says" 
  19. "Buoyed by Bharat Jodo, Congress mulls yatra from west to east" 
  20. "Congress Plans Another March From Gujarat To Assam Next Year: Jairam Ramesh" 
  21. "Bharat Jodo Yatra: Cong hints at East-West tour after Kanyakumari to Kashmir trip" 
  22. PTI (2022-09-07)۔ "Bharat Jodo Yatra: Rahul Gandhi offers floral tributes at his father's memorial in Sriperumbudur"۔ The Hindu BusinessLine (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اکتوبر 2022 
  23. India Today Web Desk New DelhiSeptember 8، 2022UPDATED September 8، 2022 13:46 Ist۔ "Day 2 of Congress' Bharat Jodo Yatra: Rahul Gandhi, Bhupesh Baghel take lead"۔ India Today (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اکتوبر 2022 
  24. India Today Web Desk New DelhiSeptember 9، 2022UPDATED September 9، 2022 09:29 Ist۔ "Day 3 of Congress' Bharat Jodo Yatra kicks off at Tamil Nadu's Nagercoil"۔ India Today (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اکتوبر 2022 
  25. "Bharat Jodo Yatra: Rahul Gandhi signs off from Tamil Nadu, sips tea with workers"۔ Moneycontrol (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اکتوبر 2022 
  26. "Bharat jodo yatra enters Kerala"۔ The Siasat Daily (بزبان انگریزی)۔ Press Trust of India۔ 2022-09-10۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اکتوبر 2022 
  27. "Second day of 'Bharat Jodo Yatra' sees huge turnout in Kerala"۔ Matrubhumi English (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 ستمبر 2022 
  28. "Bharat Jodo Yatra to take a nine-day break" 
  29. "Bharat Jodo Yatra 2.0 to begin on January 3: Congress MP Jairam Ramesh" 
  30. "कांग्रेस की Bharat Jodo Yatra में शामिल हुईं दिगांगना सूर्यवंशी, Rahul Gandhi का हाथ थामे एक्ट्रेस की तस्वीरें हुई वायरल" 
  31. "Ex RBI governor Raghuram Rajan joins Rahul Gandhi at Bharat Jodo Yatra" 
  32. "Rahul 'connects India' on 100th day of Yatra with Sunidhi show in Jaipur" 
  33. "'Opening a shop of love in market of hate': Rahul Gandhi attacks BJP as Bharat Jodo Yatra enters Haryana" 
  34. "Bharat Jodo in Haryana: Fog worries Congress netas, workers can't wait for 'yuvraj'" 
  35. "DMK MP Kanimozhi joins Rahul Gandhi's Bharat Jodo Yatra in Haryana" 
  36. "Rahul Gandhi's Bharat Jodo Yatra In Delhi Amid BJP vs Congress Over Covid" 
  37. "'Hum jahan gaye humko pyar mila': Rahul Gandhi as Bharat Jodo Yatra enters Delhi" 
  38. "'Even dogs came, but…': Rahul Gandhi on 'no hatred' in Congress yatra; attacks BJP" 
  39. ""Love that I got from her…" Rahul Gandhi makes emotional post" 
  40. "Bharat Jodo Yatra: भारत जोड़ो यात्रा 2,800 किलोमीटर की दूरी तय करने के बाद पहुंची दिल्ली, देखें तस्वीरें" 
  41. "Bharat Jodo Yatra: Rahul Gandhi to hoist national flag in Srinagar on January 30" 
  42. "Rahul Gandhi to hoist national flag in Srinagar on Jan 30: K C Venugopal" 
  43. "Rahul Gandhi to hoist national flag in Srinagar on Jan 30" 
  44. "'Second Wife Dhaba' helped Congress MP finish 17km non-stop Bharat Jodo Yatra" 
  45. "Bharat Jodo Yatra: NC leader Farooq Abdullah joins Rahul Gandhi as Yatra enters Uttar Pradesh" 
  46. "Day In Pics: January 05, 2023" 
  47. "Rahul Yatra: As BKU's Naresh Tikait now hails the 'thought revolution', Jairam calls march sanjivani for Congress" 
  48. "Yatra enters state, factionalism comes to the fore in Congress" 
  49. "Rahul Gandhi visits Golden Temple as Bharat Jodo enters Punjab"