بدھ مت ایک عالمی مذہب ہے، جو سلطنت مگدھ (اب بہار، بھارت) قدیم سلطنت میں اور ارد گرد شروع ہوا اور گوتم بدھ کی تعلیمات پر مبنی ہے[حاشیہ 1] جس کو ایک "بدھ" ("دانش مند"[3]) سمجھا گیا تھا۔

بھارتی بدھ
کل آبادی
2011ء میں 8,442,972 (0.70%) [1]
گنجان آبادی والے علاقے
مہاراشٹر · مغربی بنگال · مدھیہ پردیش · اتر پردیش · سکم · اروناچل پردیش · جموں و کشمیر · تریپورہ · کرناٹک
زبانیں
مراٹھی زبان • ہندی زبان • بنگلہ • سکمی زبان • تبتی زبان • کنڑا زبان

بدھ مت بدھ کی زندگی میں ہی مگدھ سلطنت میں پھیلنے لگا تھا۔ اپنی عمر کے پینسیویں سال میں نروان حاصل کرنے کے بعد گوتم بدھ نے اپنی زندگی اپنے دریافت کردہ نجات کے راستے اور زندگی کے بارے میں اپنے نظریات کی تبلیخ و اشاعت میں گزار دی۔اس دوران بدھ نے شمالی ہندوستان اور خاص طور پر اس کے مشرقی حصہ میں اپنے ماننے وصالوں کا ایک بڑا حلقہ پیدا کر لیا تھا۔

بدھ مت بھارت میں قومی اقلیت قرار دیے گئے 6 مذاہب میں سے ایک ہے۔ مشہور بادشاہ اشوک اعظم نے بدھ مت قبول کیا اور اس کی ترویج کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال کیا۔ اس نے بدھ بھکشوؤں کے لیے نئی خانقائیں تعمیر کی، انھیں جاگیریں اور انعامات عطا کیے۔ جگہ جگہ بدھ مت کی تاریخ سے وابستہ مقدس مقامات پر عمارتیں بنواغیں اور کتبے نصب کرائے اس طرح ہندوستان میں بدھ مت کی ظاہری حالت کو تقویت ملی۔ اشوک نے ہی بدھ بھکشوؤں کی تجویز پر اجتماع کا اعلان کیا۔ اس اجتمماع کا مقصد بدھ مت میں در ائی بدعات کا قلع قمع کرنا تھا۔ [4]

بھارت میں حیثیت ترمیم

 
بھارت میں بلحاظ ضلع بدھ آبادی، 2011ء بھارت میں مردم شماری کے مطابق

2011ء بھارت میں مردم شماری کے مطابق بھارت میں 8.4 ملین بدھ مت کی آبادی ہے لیکن بدھ رہنماؤں کا دعوی ہے کہ بھارت میں بدھ مت آبادی کی تعداد 50 تا 60 ملین ہے۔[5] مہاراشٹر میں، بھارت میں بدھ مت کی سب سے بڑی تعداد ہے، جو کل آبادی کا 5.81% ہے۔[6][7] تقریباً 90 فی صد نویان بدھ ریاست میں آباد ہیں۔

بھارت میں 1951ء کی مردم شماری کے مطابق، 1.81 لاکھ (0.05%) جواب دہندگان نے کہا کہ وہ بدھ مت سے تعلق رکھتے ہیں۔ 1961ء کی مردم شماری میں، بھیم راؤ رام جی امبیڈکر fc 1956ء میں اپنے لاکھوں پیروکاروں کے ساتھ نیویانا بدھ مت اپنایا، جس سے بدھ آبادی میں 3.2 ملین (0.74%) اضافہ ہوا۔

بھارت میں 2011ء کی مردم شماری ترمیم

2011ء کی مردم شماری کے مطاق جن ریاستوں بدھ آبادی دس لاکھ سے اوپر ہے[8]
ریاست بدھ آبادی (اندازہ) بدھ مت آبادی (%) کل بدھ آبادی کا %
مہاراشٹر 6,531,200 5.81% 77.36%
مغربی بنگال 282,898 0.31% 3.35%
مدھیہ پردیش 216,052 0.30% 2.56%
اتر پردیش 206,285 0.10% 2.44%
سکم 167,216 27.39% 1.98%
اروناچل پردیش 162,815 11.77% 1.93%
تریپورہ 125,385 3.41% 1.49%
جموں و کشمیر 112,584 0.90% 1.33%

مزید دیکھیے ترمیم

حواشی ترمیم

  1. قدیم ہندوستان میں کپل واستو سلطنت (موجودہ لمبینی، نیپال) کے شہزادے کے طور پر پیدا ہوئے۔[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. Buddhist Religion in India - Statewise Census 2011
  2. Vincent A. Smith (1914)۔ The Early History of India from 600 B.C. to the Muhammadan Conquest Including the Invasion of Alexander the Great (3rd ایڈیشن)۔ London: Oxford University Press۔ صفحہ: 168–169۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2018 
  3. Monier Monier-Williams۔ Dictionary of Sanskrit۔ OUP 
  4. سید قاسم محود (2006ء)۔ "بدھ مت"۔ $1 میں سید قاسم محمود۔ انسائیکلوپیڈیا مسلم انڈیا۔ 1 (اول ایڈیشن)۔ لاہور: الفیصل ناشران۔ صفحہ: 151 
  5. "INDIA Indian Buddhists reject religious census"۔ m.asianews.it۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2018 
  6. Census 2011, Buddhist Religion
  7. "Population by religion community – 2011"۔ Census of India, 2011۔ The Registrar General & Census Commissioner, India۔ 25 اگست 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  8. "آرکائیو کاپی"۔ 27 اگست 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2018 

مزید پڑھیے ترمیم

  • Wendy Doniger (2000)۔ Merriam-Webster Encyclopedia of World Religions۔ Encyclopædia Britannica۔ صفحہ: 1378۔ ISBN 0-87779-044-2 

Living Religions, seventh edition, by Mary Pat Fisher

  • Dutt, N. (1998)۔ Buddhist Sects in India. New Delhi: Motilal Banarsidass.
  • Elst, K. (2002)۔ Who is a Hindu?: Hindu revivalist views of Animism, Buddhism, Sikhism, and other offshoots of Hinduism. New Delhi: Voice of India.
  • Klaus Klostermaier, Buddhism: A Short Introduction (1999)، آئی ایس بی این 978-1-85168-186-0۔
  • Lamotte, E. (1976)۔ History of Indian Buddhism. Paris: Peeters Press.
  • Swarup, Ram (1984)۔ Buddhism vis-a-vis Hinduism.

بیرونی روابط ترمیم