بھارت میں سرکاری زبانیں
بھارت میں سرکاری زبانیں : دستورِ ہند، ہمہ لسانی طور اختیار کیا ہوا ہے۔ بھارت کی سرکاری زبان کے لیے ہندی زبان جو دیوناگری رسم الخط میں لکھی جاتی ہے اور انگریزی ان دونوں زبانوں کومقتدر یا سرکاری زبانیں تسلیم کیا گیا۔[1] ہندی اور انگریزی روز مرہ زندگی کے استعمال میں کافی اہمیت رکھنے والی زبانیں ہیں۔ محکمہ جات مثلاً پارلیمانی امور، عدلیہ، مرکز اور ریاستی حکومتوں کے درمیان مذاکرات اور باہم ربط وغیرہ۔ ہر صوبہ یا ریاست اپنی علاقائی زبان کو مقتدر یا سرکاری زبان کی حیثیت سے رائج اور عمل آوری کرسکتے ہیں۔ بھارت میں 23 زبانیں سرکاری یا مقتدرہ زبانوں کی حیثیت پا چکے ہیں۔ جن میں آسامی، انگریزی، ہندی، پنجابی، نیپالی، بنگالی، اوڈیہ، تعلگو، تمل، ملیالم، کنڑ، گجراتی، مراٹی، اردو، زبانیں شامل ہیں۔ ہندی زبان بولنے والوں کی شرح 14.5 تا 24.5% بھارت کی کل آبادی کا حصہ ہوگی، لیکن ہندی زبان کی بولیوں کو بھی لیاجائے تو بھارت کی آبادی کا تقریباً 45% حصہ ہندی بولتا ہے۔ دیگر بھارتی زبانیں اپنے علاقہ جات میں کم و بیش آبادی کا 10% بولتا ہے۔[2]
مرکزی دفتری زبانترميم
بھارت کا دستور 1950 میں یہ اعلان کیا کہ ہندی زبان دیوناگری رسم الخط میں مرکزی سرکاری زبان رہے گی۔ انگریزی زبان کا استعمال 15 سال کے لیے سرکاری زبان کا بھی درجہ 26 جنوری 1965 تک رکھتی ہے۔ یہ بات پارلیمانی فیصلہ پر منحصر رہے گی۔ لیکن غیر ہندی علاقہ جات بی الخصوص دراوڑی زبانیں بولنے والے علاقہ جات میں اس بات کو لے کر تنازع پیدا ہو گیا کہ کیوں کر ہندی زبان ان علاقہ جات کی سرکاری یا دفتری زبان ہوسکتی ہے، جب کہ ہندی زبان کا علاقائی زبانوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اس تنازع کے نتیجے میں پارلیمان نے ایک نئی بِل پاس کی جسے افیشیل لینگویج ایکٹ 1963 کہتے ہیں، جس کے مطابق انگریزی کو سرکاری امور میں استعمال کی جانے والی زبان کا درجہ حاصل ہے۔[3][4][5][6][7][8] اس قانون کے تحت 1965 کے بعد بھی انگریزی زبان کو ہندی کے ساتھ ساتھ سرکاری اور دفتری امور میں مرکزی سطح پر استعمال کیا جانے لگا جو آج بھی جاری ہے۔
صوبائی سطحترميم
دستورِ ہند اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ صوبائی یا پھر ریاستی سطح پر کون سی زبانوں کو مقتدرہ یا دفتری اور سرکاری امور کے لیے منتخب کی جائے۔ اس بات کا فیصلہ صوبائی حکومتوں کو سونپی گئی اور یہ اختیارات بھی دیے گئے کہ اپنی ریاستوں میں سرکاری زبان کا فیصلہ خود کرے۔[9] یہ بھی ضروری نہیں کہ مقتدرہ زبانوں کی فہرست ہی سے زبانوں کا انتخاب کیا جائے۔ مثلاً تریپورا میں کوکبروک، میزورام میں میزو، میگھالیا میں کھاسی اور گارو اور پانڈیچیری میں فرانسیسی۔
22 مقتدرہ یا سرکاری زبانوں میں 15 ہند آریائی، 4 دراوڑی، دو ٹبٹو برمن اور ایک مُنڈا زبانیں ہیں۔
حوالہ جاتترميم
- ↑ "Constitutional Provisions: Official Language Related Part-17 of The Constitution Of India". Department of Official Language, حکومت ہند. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 01 جولائی 2015.
- ↑ "Scheduled Languages in descending order of speaker's strength - 2001". Ministry of Home Affairs, Government of India. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 01 جولائی 2015.
- ↑ "The Official Languages (Use for Official Purpose of the Union) - Rules 1976 (As Amended, 1987)". 25 مارچ 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 10 جون 2015.
- ↑ "Commissioner Linguistic Minorities". 08 اکتوبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2015.
- ↑ Language in India
- ↑ "THE OFFICIAL LANGUAGES ACT, 1963". 01 جون 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2015.
- ↑ "National Portal of India : Know India : Profile". 17 اپریل 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2015.
- ↑ Committee of Parliament on Official Language report
- ↑ Constitution of India, Article 345
- ↑ "Statement 1 - Abstract of Speakers' Strength of Languages and Mother Tongues - 2001". Government of India. 29 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 11 دسمبر 2014.
- ↑ "bihardays.com - This website is for sale! - bihardays Resources and Information". 06 جنوری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2015.
- ↑ The 2001 census records two figures, of 258 million and 442 million "Hindi" speakers. However, both figures include languages other than Standard Hindi, such as Rajasthani (ca. 80 million in independent estimates), Bhojpuri (40 million), Awadhi (38 million), Chhattisgarhi (18 million), and dozens of other languages with a million to over ten million speakers apiece. The figure of 422 million specifically includes all such people, whereas the figure of 258 depends on speaker identification as recorded in the census. For example, of the estimated 38 million Awadhi speakers, only 2½ million gave their language as "Awadhi", with the rest apparently giving it as "Hindi"[حوالہ درکار] , and of the approximately 80 million Rajasthani speakers, only 18 million were counted separately[حوالہ درکار]. Maithili, listed as a separate language in the 2001 census but previously considered a dialect of Hindi, also appeared to be severely undercounted.[حوالہ درکار]
- ↑ 7.6 per Ethnologue
- ↑ 32 in India in 2000 per Ethnologue
بیرونی روابطترميم
- Department of Official Language (DOL) – Official webpage explains the chronological events related to Official Languages Act and amendments
- Central Institute of Indian Languages – A comprehensive federal government site that offers complete info on Indian Languages