ذوالفقار علی بھٹو

پاکستان کے صدر اور نویں وزیراعظم
(بھٹو سے رجوع مکرر)

پاکستان کے سابق وزیر اعظم لاڑکانہ سندھ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد سر شاہ نواز بھٹو مشیر اعلیٰ حکومت بمبئی اور جوناگڑھ کی ریاست میں دیوان تھے۔ پاکستان میں آپ کو قائدِعوام‎ یعنی عوام کا رہبر اور بابائے آئینِ پاکستان بھی کہا جاتا ہے۔[11] آپ پاکستان کی تاریخ کے مقبول ترین وزیر اعظم تھے۔

ذوالفقار علی بھٹو
(اردو میں: ذُوالفِقار عَلی بُھٹّو)،(سندھی میں: ذوالفقار علي ڀٽو ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
وزیر خارجہ پاکستان [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
24 جنوری 1963  – 30 جون 1966 
وزیر خارجہ پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
15 جون 1963  – 31 اگست 1966 
محمد علی بوگرہ  
شریف الدین پیرزادہ  
وزیر خارجہ پاکستان [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
20 دسمبر 1971  – 28 مارچ 1977 
صدر پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
20 دسمبر 1971  – 13 اگست 1973 
یحییٰ خان  
فضل الہی چوہدری  
وزیر دفاع پاکستان [2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
24 دسمبر 1971  – 5 جولا‎ئی 1977 
وفاقی وزیر داخلہ [3]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
24 دسمبر 1971  – 1 مئی 1972 
مکلم ایوان زیریں پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
14 اپریل 1972  – 15 اگست 1972 
عبد الجبار خان  
فضل الہی چوہدری  
وزیر اعظم پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
14 اگست 1973  – 5 جولا‎ئی 1977 
نور الامین  
محمد خان جونیجو  
وفاقی وزیر داخلہ [3]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
13 جنوری 1977  – 28 مارچ 1977 
معلومات شخصیت
پیدائش 5 جنوری 1928ء [4][5][6][7][8]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاڑکانہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 4 اپریل 1979ء (51 سال)[4][5][6][7][8]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
راولپنڈی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات پھانسی   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن مزار قائد عوام   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات سزائے موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مقام نظر بندی ڈسٹرکٹ جیل راولپنڈی   ویکی ڈیٹا پر (P2632) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان پیپلز پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ نصرت بھٹو   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد بینظیر بھٹو ،  مرتضیٰ بھٹو ،  صنم بھٹو ،  شاہنواز بھٹو   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد شاہ نواز بھٹو   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خاندان بھٹو خاندان   ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ جنوبی کیلیفونیا
کرائسٹ چرچ
جامعہ کیلیفورنیا، برکلے
سٹی لا کالج
کیتھڈرل اینڈ جان کینون اسکول
جامعہ کیلیفورنیا
جامعہ اوکسفرڈ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان [9]،  سفارت کار ،  وکیل   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  انگریزی [10]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الزام و سزا
جرم قتل   ویکی ڈیٹا پر (P1399) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تعلیم

ترمیم

ذو الفقار علی بھٹو نے 1950 میں برکلے یونیورسٹی کیلیفورنیا سے سیاسیات میں گریجویشن کی۔ 1952ء میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے اصول قانون میں ماسٹر کی ڈگری لی۔ اسی سال مڈل ٹمپل لندن سے بیرسٹری کا امتحان پاس کیا۔

قانون دان

ترمیم

پہلے ایشیائی تھے جنھیں انگلستان کی ایک یونیورسٹی ’’ساؤ تھمپئین‘‘ میں بین الاقوامی قانون کا استاد مقرر کیا گیا۔ کچھ عرصہ مسلم لا کالج کراچی میں دستوری قانون کے لیکچرر رہے۔ 1953ء میں سندھ ہائی کورٹ میں وکالت شروع کی۔

سیاست دان

ترمیم

بھٹو جمہوری حکومت میں صدر پاکستان سکندر مرزا کے وزیر اعظم فیروز خان نون کی کابینہ میں وزیر تجارت تھے۔ ایوب خان بھی 1954 سے وزیر دفاع کے منصب پر فائز تھے۔1958ء تا 1960ء صدر ایوب خان کی کابینہ میں وزیر تجارت، 1960ء تا 1962ء وزیر اقلیتی امور، قومی تعمیر نو اور اطلاعات، 1962ء تا 1965ء وزیر صنعت و قدرتی وسائل اور امور کشمیر جون 1963ء تا جون 1966ء وزیر خارجہ رہے۔ دسمبر 1967ء میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی۔ 1970ء کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی نے مغربی پاکستان میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ دسمبر 1971ء میں جنرل یحیٰی خان نے پاکستان کی عنان حکومت مسٹر بھٹو کو سونپ دی۔ وہ دسمبر 1971ء تا 13 اگست 1973 صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔ 14 اگست 1973ء کو نئے آئین کے تحت وزیراعظم کا حلف اٹھایا۔

مارشل لا

ترمیم

1977ء کے عام انتخابات میں دھاندلیوں کے سبب ملک میں خانہ جنگی کی سی کیفیت پیدا ہو گئی۔ 5 جولائی 1977ء کو جنرل محمد ضیا الحق نے مارشل لا نافذ کر دیا۔

گرفتاری

ترمیم

ستمبر 1977ء میں مسٹر بھٹو نواب محمد احمد خاں کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیے گئے۔

شہادت

ترمیم

18 مارچ 1978ء کو ہائی کورٹ نے انھیں سزائے موت کا حکم سنایا۔ 6 فروری 1979ء کو سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی توثیق کر دی۔ 4 اپریل کو انھیں راولپنڈی جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ سندھ میں 4 اپریل ، ان کی شہادت کے دن صوبہ بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے،

وراثت اور تاریخی نظر

ترمیم
 
ہنرمندمزار قائد عوام، لاڑکانہ، پاکستان

زیڈ اے بھٹو کی وراثت آئین پاکستان پاکستان کے دولخت ہوجانے کے بعد استحکام پاکستان میں بھٹو کی اہمیت ایک تاریخی حیثیت رکھتی ہے اور اس سے پہلوتہی ممکن نہیں۔ بھٹو پاکستان کے جوہری پروگرام کے معمار ہیں۔

ہنری کسنجر کی دھمکی

ترمیم

یکم جنوری 1974ء کو ذو الفقار علی بھٹو نے پاکستان کے بینکوں کو قومیا لیا۔[12] جسے عالمی بینکار کنٹرول کرتے تھے۔ عالمی بینکاروں کو للکارنے کی وجہ سے بھٹو کو 4 اپریل 1979ء کو پھانسی کے پھندے پر اپنی جان سے ہاتھ دھونے پڑے۔ "پھر ہم تمھیں ایک دہشت ناک مثال بنا دیں گے" ہنری کسنجر "Then we will make a horrible example of you!" (Henry Kissinger-1976)[13]

بھٹو سے پہلے کی سیاست

ترمیم

پاکستان میں جاگیرداروں کا مخصوص سیاسی کلچر رہا ہے۔ ستر کے عشرے اور اس سے قبل بھی اکثرسیاست دان جاگیردار تھے۔ خود کو بڑا سمجھنا، حکومت یا حکومتی اہلکار کے سامنے جھک جانا۔ اپنے مخالفین اور ماتحتوں سے ظالمانہ طریقے سے نمٹنا ان کا مخصوص طرزِ حیات تھا۔لہٰذا سیاست اور اقتدار میں بھی دھونس اور نوکرشاہی یا حکومت کی پشت پناہی ضروری سمجھی جاتی تھی۔ یہی لوگ اسمبلیوں یہاں تک کہ سیاسی جماعتوں پر حاوی ہوتے تھے۔ باقی لوگ زمیندار تو نہ تھے لیکن ان  کے سیاسی کلچر پر ہی چلتے تھے۔سیاسی جاگیردار کلچرکیا تھا؟ بھٹو نے قومی اسمبلی میں ایک تقریر میں اس کو بیان کیا تھا۔

’جب جاگیردار ایک دوسرے سے لڑتے ہیں توعوام پیچھے رہ جاتے ہیں۔ کوئی ترقی نہیں ہوتی، کوئی کارخانہ نہیں لگتا، کوئی سڑک تعمیر نہیں ہوتی۔ بدترین اندھیرا اورغربت چھائی رہتی ہے۔ صرف گنتی کے لوگ ترقی کرتے ہیں یا خوش حال ہوتے ہیں۔ آپس کی لڑائیاں، عام آدمی کا استحصال، معاشی اور سماجی ترقی سے بیگانگی ہے‘

بھٹو کی میراث اور موجودہ پیپلزپارٹی

ترمیم

بھٹو کے بعد پیپلز پارٹی آمرانہ و نیم آمرانہ تسلط کے خلاف مسلسل جدوجہد کرتی رہی۔ حکومت میں بھی آئی، لیکن کرپشن اور خراب حکمرانی کی لپیٹ میں آ گئی۔ سیاسی مصلحت کے تحت اسٹیبلشمنٹ کی لائن اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنی۔ بینظیر بھٹو اور بھٹو کے عدالتی قتل کے معمے عشروں بعد بھی حل نہیں ہو سکے۔تاریخ میں بھٹو مزاحمت اور مقبول لیڈرشپ کی علامت کے طور پر رہیں گے۔ پیپلزپارٹی اب بھٹو کی بجائے بینظیر بھٹو کے ورثے کو مانتی ہے۔ بھٹو دور کے جیالے مر کھپ گئے یا بوڑھے ہو گئے یا حالات نے انھیں لاتعلق بنا دیا۔ بھٹو کی پیپلزپارٹی کا عوامی رنگ تھا۔ ہفتے دس دن میں وہ عوام سے رجوع کرتے تھے۔ رفتہ رفتہ یہ رنگ پھیکا پڑتا چلا گیا۔ بھٹوکی پارٹی میں جاگیردار کارکنوں اور پارٹی سے ڈرتے تھے۔ اب یہ طبقہ پارٹی کو ڈراتا ہے۔پیپلز پارٹی اب بھی ملکی سطح پر سیاسی قوت ہے لیکن پالیسیوں سے لگتا ہے وہ اپنی بقا کی ہی جنگ لڑ رہی ہے۔

آپ کے متعلق شعرا کی آراء

ترمیم
دیا تھا صبح مسرت نے اک چراغ ہمیں
اسی کو تم نے سر شام کھو دیا لوگو[14]
  • آغا شورش کاشمیری جناب بھٹو شہید کے بدترین نقادوں میں سے تھے لیکن بھٹو نے جرأت کرتے ہوئے قادیانیوں کو جب غیر مسلم اقلیت قرار دیا تو شورش کاشمیری نے ذو الفقار علی بھٹو کو جنتی قرار دیتے ہوئے کہا تھا:
ناموس مصطفٰی کے نگہہ دار زندہ باد
میر اُمم کے غاثیہ بردار زندہ باد!
نوے برس کا ایک قضیہ کیا ہے طے
بادہ گسار احمد مختار زندہ باد
سرکر لیا ہے ختم نبوت کا معرکہ
زندہ دلان لشکر احرار زندہ بار
جھکتا نہیں ہے پرچم دین ہدیٰ کبھی
رکتی نہیں ہے دین کی للکار زندہ باد
ازبسکہ ذوالفقار علی بے نیام ہے
خنجر ہوا ہے قافلہ سالار زندہ باد
اہل وفا کے دل میں پیمبر کی ہے لگن
اہل وفا کے عشق کی رفتار زندہ باد
برطانوی نژاد نبوت کا ارتحال
نرغے میں آ گئے ہیں سیہ کار زندہ باد
بھٹو کا نام زندہ جاوید ہوگیا
شورش شکست کھا گئے اشرار زندہ باد[15]
علی کی ذوالفقار تھا، وطن کا افتخار تھا
وہ زندگی کے گلستان میں بے خزاں بہار تھا
وہ راہنمائے مملکت، وطن کا تاجدار تھا
سر عدو کے واسطے وہ تیغ بے نیام تھا
وہ قائد عوام تھا، وہ قائد عوام تھا
وہ ہنس پڑا تو کھل اٹھی کلی کلی، کرن کرن
کہ اس کے دم سے بن گئی گلی گلی چمن چمن
بنا رہا تھا دیس کو ارم ارم، عدن، عدن
وہ شیر دل جوان تھا، وہ مرد نیک نام تھا
وہ قائد عوام تھا، وہ قائد عوام تھا
وہ ولولوں کا تاجور وہ حوصلوں کا ترجماں
وہ دشمنوں کے واسطے تھا اک برق بے اناں
وہ منزلوں کی جستجو میں ہر گھڑی رواں دواں
کہ اس کے فکر آہنی کی زد میں صبح و شام تھا
وہ قائد عوام تھا، وہ قائد عوام تھا
جگر میں درد قوم کا نظر میں مسکراہٹیں
وہ سن رہا ہے روح زندگی کی سرسراہٹیں
وہ گن رہا ہے وقت کے ہر وقت کی آہٹیں
کہ اس کے دل میں قوم کا عجیب احترام تھا
وہ قائد عوام تھا، وہ قائد عوام تھا

بھٹو کیس ری ٹرائل

ترمیم

[1][مردہ ربط] بھٹو کی پھانسی کے 32 سال بعد پی پی پی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے ریفرنس پر سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت شروع کرتے ہوئے لارجر بینج تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

منسوب ادارے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. بنام: Zulfikar Ali Bhutto — اخذ شدہ بتاریخ: 25 اپریل 2022
  2. بنام: Zulfikar Ali Bhutto — اخذ شدہ بتاریخ: 25 اپریل 2022
  3. بنام: Zulfikar Ali Bhutto — اخذ شدہ بتاریخ: 25 اپریل 2022
  4. ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12029242h — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  5. ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/11724172 — بنام: Zulifikar Ali Bhutto — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. ^ ا ب Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/bhutto-zulfikar-ali — بنام: Zulfikar Ali Bhutto — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. ^ ا ب عنوان : Gran Enciclopèdia Catalana — گرین انسائکلوپیڈیا کیٹلینا آئی ڈی: https://www.enciclopedia.cat/ec-gec-0002630.xml — بنام: Zulfikar Ali Bhutto
  8. ^ ا ب عنوان : Hrvatska enciklopedija — Hrvatska enciklopedija ID: https://www.enciklopedija.hr/Natuknica.aspx?ID=7421 — بنام: Zulfikar Ali Bhutto
  9. ربط: https://d-nb.info/gnd/118845098 — اخذ شدہ بتاریخ: 25 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0
  10. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12029242h — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  11. https://www.youtube.com/watch?v=eu0VwoVW4iY
  12. Kazim Alam
  13. BUSINESS RECORDER
  14. قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو__اختر سردار چودھری، قلم کار پاکستان
  15. قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ۔۔صدیوں کا بیٹا، نوائے وقت پاکستان
سیاسی عہدے
ماقبل  وزیر خارجہ پاکستان
1963–1966
مابعد 
ماقبل  صدر پاکستان
1971–1973
مابعد 
ماقبل  وزیر خارجہ پاکستان
1971–1977
مابعد 
ماقبل  وزیر دفاع پاکستان
1971–1977
مابعد 
ماقبل  وزیر داخلہ پاکستان
1971–1972
مابعد 
ماقبل  سپیکر قومی اسمبلی
1972–1973
مابعد 
ماقبل  وزیراعظم پاکستان
1973–1977
مابعد 
ماقبل  وزیر داخلہ پاکستان
1977
مابعد 
سیاسی جماعتوں کے عہدے
ماقبل 
نیا عہدہ تخلیق ہوا
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی
1967–1979
مابعد 

سانچہ:پاکستان کے وزیراعظم اعظم سانچہ:پاکستان کے صدر

سانچہ:سندھی اور بلوچی قوم پرستی

لوا خطا package.lua میں 80 سطر پر: module 'Module:Authority control/auxiliary' not found۔