بھگوڑیا تہوار یا بھگوڑیا رقص کا تہوار مدھیہ پردیش کا ایک قبائلی تہوار ہے۔ اس تہوار میں رنگا رنگ پرشور موسیقی اور مخصوص رقص ایک عام بات ہے۔ یہ تہوار بہ طور خاص بَیگا قبیلے کی شناخت سے جڑا ہے جس میں دسہرہ اور ڈانڈریا کا خاص دخل ہے۔ دسہرے کے شروع ہونے کے ساتھ ساتھ روایتی لوک گیت اور بیگا کے رقص شروع ہو جاتے ہیں۔ [1]

بین دیہات تعلقات قائم کرنے کی روایت ترمیم

اس تہوار کے موقع پر ایک روایت کے بیگا برادری کے جوان لڑکے ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں جاتے ہیں۔ اس دوسرے گاؤں میں جوان لڑکیاں اپنے ترنم اور ڈانڈریا سے خیر مقدم کرتی ہیں۔ یہاں یہ بھی رواج عام ہے کہ ایک بیگا لڑکی دورہ کر رہے لڑکوں میں اپنی شادی کے بَر کا انتخاب کر لے اور بھی اسی سے شادی کر لے۔ یہاں نغمے اور رقص کی شکل ان ہی مراسم سے متاثر پائی گئی ہے۔ ایسے میں ماحول زندہ دلی سے چھا جاتا ہے اور یہاں کے نو واردین اس زمین کے انوکھے پن اور دھنوں سے ششدر رہ جاتے ہیں۔[1]

پردھونی رقص ترمیم

بیگا برادری میں رقص کی ایک اور مقبول شکل بھی ہے جسے پردھونی کہتے ہیں۔ یہ غالبًا بھگوڑیا تہوار کے وقوع پزیر ہونے اور شادی کے رسوم کے ساتھ دیکھنے میں آتی ہے۔ اس رقص کا مقصد دولہے کی شادی کے جتھے کا خیر مقدم اور ان کی تفریح ہے۔ اس رقص کا مقصد بنیادی طور پر خوشی اور مبارک موقع کے جوش کا اظہار کرنا ہے۔[1]

دیگر قبائل کے مقبول رقص ترمیم

مدھیہ پردیش زیادہ تر قبائل کی پہنچ اور ان کی رسائی والی ریاست ہے۔ یہاں پر قبیلے کا اپنا الگ رقص ہوتا ہے۔ جس طرح بھگوڑیا تہوار اور اس سے متصلہ رقص عام ہیں، اسی طرح کئی اور رقص کی قسمیں عام ہیں۔ ان میں گونڈ قبیلے کے سیلی اور رقص، بھیلوں کا بھگوڑیا رقص، سہاریوں کا لیہنگی رقص اور کوکرو لوگوں کی تھاپتی شامل ہے۔[1]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم