موضع بھیرکلیال گوجرخان تحصیل کا ایک بڑا موضع ہے ۔ یہ موضع گوجرخان سے 28 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔یہ ایک زرعی موضع ہے۔ گوجرخان میں سب سے زیادہ مونگ پھلی اسی موضع میں ہوتی ہے۔ اس موضع کی زیادہ تر لوگ پاک آرمی سے وابستہ ہیں۔ سات جوانوں نے اپنے پاک وطن پہ جان کا نذرانہ دیا ۔ اگر آپ کو پٹواری کہ پاس جانا پڑے تو ضرور آپ ریکارڈ چیک کریں گے۔ موضع کی تاریخ بارے پڑیں گے۔ اور آگاہی حاصل کریں گے۔ موضع بھیرکلیال کی بنیاد آوان قوم کی شاخ گوت گنگال کہ بزرگ نے پندرھویں صدی میں رکھی۔ سترہویں صدی کہ نصف تک اس موضع میں سالم آوان گنگال ہی آباد تھے۔ سترہویں صدی کہ آخر میں کچھ بھٹی کلیال راجپوت طاہون کی وباء کہ دوران ڈہوک الو سے آ کر ڈہوک گنگال میں آباد ہو گے۔ اٹھارہویں صدی میں کچھ اور راجپوت خاندان آباد ہوئے ِجو رشتہ داری یا دوستانہ کی بنیاد پر ِادھر آئے ۔ جن میں حیال راجپوت۔ چوہان کنیال راجپوت۔ کیھنگر راجپوت نگیال۔ راجپوت بنگیال راجپوت دھمیال۔ راجپوت تھتھال۔ ان سب کا ایک ایک گھر آباد ہوا۔