بیرنگٹن نول جرمن (پیدائش:17 فروری 1936ء ہندمارش، ایڈیلیڈ، جنوبی آسٹریلیا)|وفات:17 جولائی 2020ء ایڈیلیڈ، جنوبی آسٹریلیا،) آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے میچ ریفری تھے۔ جرمن نے 1959ء سے 1969ء کے درمیان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے لیے 19 ٹیسٹ میچ کھیلے، جس میں ایک میچ بطور کپتان بھی شامل تھا[2]

بیری جرمن
جرمن 1957ء میں
ذاتی معلومات
مکمل نامبیرنگٹن نول جرمن
پیدائش17 فروری 1936(1936-02-17)
ہندمارش، جنوبی آسٹریلیا
وفات17 جولائی 2020(2020-70-17) (عمر  84 سال)
ایڈیلیڈ، جنوبی آسٹریلیا[1]
قد1.74 میٹر (5 فٹ 9 انچ)
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
حیثیتوکٹ کیپر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 215)19 دسمبر 1959  بمقابلہ  بھارت
آخری ٹیسٹ24 جنوری 1969  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1955/56–1968/69جنوبی آسٹریلیا
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 19 191
رنز بنائے 400 5,615
بیٹنگ اوسط 14.81 22.73
100s/50s 0/2 5/26
ٹاپ اسکور 78 196
گیندیں کرائیں 167
وکٹ 3
بولنگ اوسط 32.66
اننگز میں 5 وکٹ 0
میچ میں 10 وکٹ 0
بہترین بولنگ 1/17
کیچ/سٹمپ 50/4 431/129
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 19 جولائی 2020

ابتدائی دور ترمیم

جرمن ہندمارش، جنوبی آسٹریلیا میں پیدا ہوئے اور بعد میں تھیبرٹن ٹیکنیکل ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی[3] اس نے جنوبی آسٹریلیا کے ضلعی کرکٹ میں ووڈ وِل کرکٹ کلب کے لیے کلب کرکٹ کھیلی[4] 1948ء میں 11 سال کی عمر میں کلب کی اسکول بوائے ٹیم میں کھیلنے کے بعد، جرمن نے 1949/50ء کے سیزن کے دوران سینئر کرکٹ کھیلنا شروع کی اور 1952ء میں 15 سال کی عمر میں اپنا اے-گریڈ کی اول درجہ کرکٹ کی شروعات کیا۔ جنوبی آسٹریلیا کی قومی فٹ بال لیگ کے جونیئر مقابلے میں ٹورینس فٹ بال کلب کولٹس، کی طرف سے کھیلتے ہوئے جرمن کی ٹانگ ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے وہ کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے لگے۔ دسمبر 1955ء میں ایڈیلیڈ اوول میں نیو ساؤتھ ویلز کے خلاف جنوبی آسٹریلیا کے لیے اپنے اعل درجہ کرکٹ کے آغاز پر، جرمن نے 14 اور نو رنز بنائے اور تین کیچ لیے[5]

ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز ترمیم

چودہ ماہ اور سات فرسٹ کلاس میچوں کے بعد انھیں نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم میں منتخب کیا گیا جہاں انھوں نے غیر سرکاری ٹیسٹ سیریز کھیلی۔ اس کے بعد جرمن کو 1957-58ء کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے دو وکٹ کیپروں میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا گیا تھا، لیکن اسے ولی گراؤٹ کے حق میں نظر انداز کر دیا گیا، جو اس کے بعد آسٹریلیا کا پہلا انتخاب بن گئے۔ جرمن نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو، زخمی گراؤٹ کی غیر موجودگی میں، دسمبر 1959ء میں گرین پارک اسٹیڈیم، کانپور میں ہندوستان کے خللاف کیا، بیٹنگ میں صفر لیکن وکٹوں کے پیچھے دو کیچ لیے لیکن پھر گراؤٹ صحت یاب ہو گئے اور جرمن دوبارہ ریزرو کیپر بن گئے، بغیر ٹیسٹ کھیلے 1961ء میں انگلینڈ کا دورہ کیا۔ گراؤٹ کا ٹوٹا ہوا جبڑا ایک بار پھر جرمن کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا باعث بنا، برسبین میں انگلینڈ کے خلاف 1962-63ء کی ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں۔ اس نے دو رنز بنائے، تین کیچ لیے اور گراؤٹ کے چوتھے ٹیسٹ میں واپس آنے تک اپنی جگہ برقرار رکھی۔ جرمن پھر 1964-65ء کے دورہ بھارت کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آئے، جہاں انھوں نے ممبئی کے بربورن اسٹیڈیم میں اپنا سب سے زیادہ ٹیسٹ سکور 78 بنایا۔ 1966ء میں گراؤٹ کی ریٹائرمنٹ کے بعد، جرمن ہندوستان، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلتے ہوئے پہلی پسند بنے۔ انھیں 1968ء کے دورہ انگلینڈ کے لیے آسٹریلین ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا تھا اور کپتان بل لاری کی انگلی میں چوٹ لگنے کے بعد، جرمن نے ہیڈنگلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی کپتانی کی۔ اور آسٹریلیا نے "صرف شکست سے بچنے پر ڈرا پر توجہ مرکوز کی"۔ میچ ڈرا ہوا اور یوں آسٹریلیا نے ایشز برقرار رکھی۔ جرمن نے دورہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 1968-69ء سیریز کے اختتام پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، انھوں نے 19 ٹیسٹ کھیلے، 14.81 رنز فی اننگز کی اوسط سے 400 رنز بنائے اور 50 کیچ اور چار اسٹمپنگ لیے۔ اول درجہ کرکٹ میں، اس نے 22.73 کی اوسط سے 5,615 رنز بنائے اور 191 میچوں میں 431 کیچز اور 129 اسٹمپنگ کیے، وکٹ کیپنگ کے اس ریکارڈ کو گراؤٹ اور برٹ اولڈ فیلڈ نے بہتر کیا[6]

ریٹائرمنٹ کے بعد ترمیم

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد، جرمن ہارس ریسنگ اور کرکٹ انتظامیہ میں شامل ہو گئے، جس کے نتیجے میں 1995ء میں آئی سی سی کے پہلے میچ ریفریز میں سے ایک کے طور پر ان کی تقرری ہوئی، جو بین الاقوامی کھیلوں کے دوران کھلاڑیوں اور آفیشلز کی نگرانی کرنے والا ادارہ ہے۔ وہ 1995ء اور 2001ء کے درمیان ٹیسٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی سطح پر 53 میچوں میں ریفری رہے۔ 1997ء میں انھیں بطور کرکٹ کھلاڑی، کوچ اور بین الاقوامی کرکٹ ریفری اور گھوڑے کی دوڑ میں خدمات کے لیے میڈل آف دی آرڈر آف آسٹریلیا سے نوازا گیا۔ جنوبی آسٹریلیا میں" ایڈیلیڈ میں ووڈ وِل اوول کے مرکزی گراونڈ اسٹینڈ، ووڈ وِل کرکٹ کلب کے گھر، کو ان کے اعزاز میں بیری جرمن اسٹینڈ کا نام دیا گیا ہے۔ جرمن کی شادی گینور سے ہوئی تھی اور اس کے چار بچے تھے۔

انتقال ترمیم

بیری جرمن کا انتقال 17 جولائی 2020ء کو ایڈیلیڈ، جنوبی آسٹریلیا، میں 84 سال 151 دن کی عمر میں ہوا[7]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Martin Smith۔ "Former Australia skipper Jarman dies, aged 84"۔ Cricket Australia۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جولا‎ئی 2020 
  2. https://en.wikipedia.org/wiki/Barry_Jarman#cite_note-CA-1
  3. https://en.wikipedia.org/wiki/Barry_Jarman#cite_note-ci-profile-2
  4. https://en.wikipedia.org/wiki/Barry_Jarman#cite_note-3
  5. https://en.wikipedia.org/wiki/Barry_Jarman#cite_note-woodvillecc-4
  6. https://en.wikipedia.org/wiki/Barry_Jarman#cite_note-9
  7. https://www.espncricinfo.com/player/barry-jarman-6013