بیلہ، صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کا صدر مقام ہے۔کراچی سے 200 کلومیٹر مغرب میں واقعہ بیلہ ایک قدیم شہر ہے۔ اس ضلع کا نام لس سے تعبیر کیا جاتا ہے جس کا مطلب میدان، پہاڑیوں سے گھرا ہوا ہے۔ بیلہ شہر کا ذکر قدیم کتابوں میں موجود ہے۔ سکندر کے وقت ارمن بیلہ آج کا بیلہ ہے۔ بیلہ کا نام شاید سورج پرستوں نے رکھا ہو جو نمرود کو اپنا سرپرست مانتے تھے۔ بعض مورخین کے مطابق طوفان نوح کے بعد جو چودہ نٸے شہر دنیا میں آباد ہوٸے ان میں بیلہ بھی شامل تھا۔ 1948ء کو والی ریاست جام غلام قادر نے لسبیلہ کا پاکستان سے الحاق کیا تھا، سکندرِاعظم لسبیلہ سے گذرے جب وہ شال مغربی انڈیا کو فتح کرنے کے بعد بیسبلون سے واپس جا رہے تھے۔ 711 عیسوی میں عرب جنرل محمد بن قاسم سندھ جاتے ہوئے لسبیلہ سے گذرے۔

{-نامکمل}}