تبادلۂ خیال:اسٹاک ايکسچينج
stock exchange کے لیۓ چند متبادلات درج ذیل ہیں۔
- مبادلۂ خزینہ
- صوق المالیہ
- صرافخانہ
- میری راۓ مبادلۂ خزینہ کے حق میں ہے کیونکہ اس میں انگریزی سے ہم آہنگ ترجمہ کی خصوصیات موجود ہیں یعنی دونوں الفاظ اپنی اپنی جگہ آزاد رہتے ہوۓ استعمال کیۓ جاسکتے ہیں یعنی
- stock = اسکا مطلب صرف پیسوں یا رقم کا ذخیرہ نہیں ہوتا بلکہ stock تو کسی بھی چیز کا ہوسکتا ہے اس لیۓ اسکے لیۓ خزینہ مناسب ہے جو کہ کسی بھی چیز کا ہوسکتا ہے ، جیسے معلومات کا خزینہ ، رقم کا خزینہ وغیرہ
- exchange = اسکا مطلب بھی تعدد کا شکار ہے ، یعنی یہ متعدد مفاہیم میں آتا ہے اور مبادلہ ہی ایک ایسا لفظ ہے کہ جو ہر جگہ exchange کے لیۓ صحت کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر stock exchange میں exchange کو صوق یا بازار کہہ دیا جاۓ گا تو پھر telephone exchange میں exchange کے لیۓ کوئی اور لفظ تلاش کرنا پڑے گا۔ اسی طرح اور بھی مختلف مقامات پر پریشانی کا سامنا ہوگا ، اس لیۓ میرے خیال میں exchange کے لیۓ مبادلہ ہی مناسب ہے اور scock exchange کے لیۓ مبادلۂ خزینہ ------------- آگے جیسے دیگر ساتھیوں کا فیصلہ ہو وہی کر لیا جاۓ۔
یادآوری : ویسے تو مبادلۂ کے لفظ کو جگہ کے مقام کے لیۓ اختیار کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ انگریزی میں بھی exchange ہی لکھا جاتا ہے نا کہ place of exchange ۔ اسی طرح جب اردو میں بھی خزینہ کے ساتھ مبادلہ کا لفظ آۓ کا تو جگہ کا تصور اسکے ساتھ اسی طرح پیوست ہو جاۓ گا جیسے انگریزی میں exchange کے ساتھ ہوچکا ہے، بات صرف ابتداء کرنے کی ہے ؛ وہ جو کہتے ہیں نا کہ بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے : - ) سمرقندی
میرے خیال میں آپ " سوق المالیہ" کہنا چاہ رہے تھے۔ ویسے "حصص بازار" میں کوئی قباحت نہیں۔ یا "صوق الحصص"۔ نا معلوم حصص عربی ہے یا فارسی۔ --نوید اظہر 02:12, 16 فروری 2008 (UTC)
- جی نوید صاحب آپ نے درست توجہ دلائی میں سوق ہی کہنا چاہ رہا تھا : - ) رہی بات حصص بازار اور سوق الحصص کی تو عرض یہ ہے کہ آپ نے شائد میری گذارشات توجہ سے نہیں پڑھیں۔ اردو تراجم میں ویکیپیڈیا پر اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ جہاں تک ممکن ہوسکے سائنسی و علمی مضامین میں رنگ برنگی اصطلاحات سے بچا جاۓ ، ان ہی رنگ برنگی اصطلاحات کا نتیجہ ہے کہ آج ، آپ ہم لوگ کوئی ایک سائنسی مضمون بھی مکمل طور پر لکھنے کے قابل نہیں ہیں۔
- حصص عربی کا لفظ ہے جسکے معنی شراکت اور ٹکڑے وغیرہ کے ہوتے ہیں اور اردو کا لفظ ------ حصہ ------ بھی اسی حصص کے ٹکڑے یعنی حصے کے مفہوم سے نکلا ہے۔ سمرقندی
اسٹاک ايکسچينج سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر اسٹاک ايکسچينج کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔