عنوان مضمون ترمیم

عملی دنیا میں بمبا کا کہاں استعمال ہوا ہے؟ اگر کچھ ویب سائٹ روابط ہوں تو براہ کرم شیئر کریں۔ زیادہ راجح تو صندوق خطوط ہی لگتا ہے۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:00، 12 مئی 2022ء (م ع و)

اردو لغت بورڈ میں بمبا کا مطلب دیکھا یہ ملا ہے۔(بَمْبا۔۱۔ چشمہ ، چھوٹی نہر ، حوض ، پانی کی نالی کا نل، نالہ۔۔۔۔۲۔ خط ڈالنے کا ڈبا۔۔۔۔۳۔ پانی یا گیس وغیرہ ایک جگہ سے دوسری جگہ پہن٘چانے کا نل ، نل۔) لیکن میں آپ کو سچ بتا رہا ہے کہ میں نے زندگی میں پہلی بار لیٹرباکس کےلیے بمبا کا لفظ دیکھا ہے۔ گوگل سرچ میں بھی اس کے نتائج لیٹرباکس والے نہیں ہے۔ اردو ویکیپیڈیا عوامی ویکیپیڈیا ہے۔ میری گزارش ہے کہ اس میں وہی عنوانات استعمال کیے جائیں جنہیں عوام سمجھتے ہیں۔ بمبا کا ذکر آپ مضمون کےا ندر کر لیں لیکن اس کا عنوان لیٹر باکس ہی ہونا چاہیے۔ اس طرح تو ہم ایک بار پھر اردو ویکیپیڈیا پر جناتی اردو کا نفاذ کر رہے ہیں۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:59، 12 مئی 2022ء (م ع و)


@Arif80s، ابوالحسن راجپوت، اور Abbas dhothar: اپنی رائے کا اظہار فرمایئے۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:10، 13 مئی 2022ء (م ع و)

واپس "بمبا" پر