تبادلۂ خیال:جماعت احمدیہ (قادیانی)

السلام علیکم - یہ درست ہے کہ قادیانیت پر مضمون موجود ہے، پر جماعت احمدیہ اپنے لئے جماعت احمدیہ کا نام ہی استعمال کرتی ہے اس لئے اگر کوئی صفحہ جماعت احمدیہ کے بارے میں ہو تو وہ نہ کہ قادیانیت کے نام سے بلکہ جماعت احمدیہ کے نام سے ہونا چاہئے۔ یہ الگ بات ہے کہ غیر احمدی احباب، جماعت احمدیہ کے لئے قادیانی کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔ جماعت احمدیہ ایک بہت بڑی جماعت ہے اور دنیا کے ہزاروں افراد اسے اسی نام سے جانتے ہیں اور اس کے لئے جماعت احمدیہ کا نام ہی استعمال کرتے ہیں۔ یہ بات درست ہے کہ قادیانیت کے نام سے مضمون میں ہی اس کا ذکر ہوسکتا ہے، پر کیا یہ ممکن نہیں کہ قادیانیت کے نام سے موجود مضمون کے عنوان کو جماعت احمدیہ کا نام دے دیا جائے، اگر نہیں تو جماعت احمدیہ کے نام سے مضمون ہونا چاہئے نہ کہ قادیانیت کے نام سے۔

  • اردو ویکی کا پیمانہ ایسے موضوعات پر انگریزی ویکی کے گرد گھوم جاتا ہے۔ کیا انگریزی ویکی پر آپ کے مضمون کی نمائندگی ہے؟ پہلے تو اردو ٹیکسٹ صاحب کے مشورے کے مطابق آپ اسکو رکھنے نا رکھنے کا فیصلہ کر لیجیۓ پھر بعد میں اسکے مواد پر بھی بات ہوجاۓ گی ، آپ کے مضمون میں بہت سی باتیں بے حوالہ اور مبہم ہیں جنکی وضاحت درکار ہوگی۔ سمرقندی
  • عنوان کے مسلئہ کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ اس مضمون کے صفحے کو redirect بنا دیں قادیانیت کے مضمون کی طرف

#REDIRECT [[قادیانیت]]
--Urdutext 00:20, 21 ستمبر 2007 (UTC)

جماعت احمدیہ (قادیانی) سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "جماعت احمدیہ (قادیانی)" پر