تبادلۂ خیال:جمال عبداللہ عثمان

ويکيپيڈيا پر مضامين حوالہ جات کی بنا‎ پر ہوتے ہيں اور خودکار تحقیق بلکل منع ہے، خاص کر ان مضامين ميں جو کسی کی سيرت نگاری ہوں۔ خير ميں نے انگريزی ويکيپيڈيا پر بھی جمال عبداللہ عثمان صاحب کا مضمون شروع کر ديا ہے ليکن مجھے نہيں لگتا کہ حوالہ جات کے بغير وہ ٹک پاۓ گا اور پھر ہميں اس ويکيپيڈيا پر ان کے مضمون کے بارے ميں بھی بات کرنا ہوگی۔ براۓ مہربانی حوالہ جات کا اندراج جلدازجلد کيجيۓ۔ --ثاقب قیوم 16:13, 10 نومبر 2009 (UTC)

ثاقب بھیا! انگریزی میں مضمون شروع کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ اس مضمون کا جب میں نے آغاز کیا تھا اس سے اب تک بہت سی تبدیلیاں ہوچکی ہیں۔ حوالہ جات جو اآپ نے انگریزی میں دیئے ہیں کیا وہ کافی ہیں یا مزید حوالوں کی بھی ضرورت ہوگی۔ برائے کرم ضرور آگاہ کیجئے گا--Nadeem awan 18:28, 15 نومبر 2009 (UTC)
جناب، اب کچھ بہتر ہے۔ --ثاقب قیوم 15:31, 16 نومبر 2009 (UTC)

خذف کريں ترمیم

جيسا کہ ميں نے کچھ روز پہلے انگريزی ويکيپيڈيا پر جمال عبداللہ عثمان صاحب کا مضمون مخض چند ايک حوالہ جات کی بناء پر شروع کيا تھا، آخرکار وہ خزف کرديا گيا ہے صرف اس وجہ سے کہ ايک تو حوالہ جات کی کمی اور دوسرا یہ کہ دستياب کردہ حوالہ جات با اعتماد نہيں تھی۔--ثاقب قیوم 08:33, 21 نومبر 2009 (UTC)

  • کسی مضمون کو اس بنیاد پر حذف نہیں کیا جاسکتا کہ وہ انگریزی وکی پر نہیں ہے۔ میرے خیال میں اگر ان صاحب کی حسنِ کار کردگی ایوارڈ پاکستان کی سرکاری سطح پر دیا گیا ہے اور اس کا مناسب حوالہ مہیا کر دیا جاتا ہے تو مضمون برقرار رہ سکتا ہے۔ بصورتِ دیگر اسے حذف کر دیا جائے۔--سید سلمان رضوی 11:25, 21 نومبر 2009 (UTC)

میں نے اب تک جمال عبداللہ کے بے شمار کالم پرھے ہیں ۔ان کا نام ختم نہ کرنے کی سفارش ہے۔ محمد مصعب کراچی

واپس "جمال عبداللہ عثمان" پر