تبادلۂ خیال:سوات معاہدہ عدل

اس امن معاہدے سے اگر امن قاءم ہو جاتا ہے تو یہ ایک بہت اچہا عمل ہو گا۔ اور کسی کا یہ کہنا کے اس طرح طالبان کو کھلی چھٹی دی جا رہی ہے تو یہ غلط ہے۔ ان کے ساتھ اتنا لمبا عرصہ جنگ کر کے پاکستان کو کیا ملا ہے؟ اگر امریکہ اپنے فوجی بچانے کے لیے افغانستان مین طالبان سے معاہدوں کو جایز سمجھتا ہے تو اس کا اپنے قریبی اتحادی کو امن معاہدوں سے روکنا کوی نیک نیت بات نیہں لگتی۔ اور منفی اشتہار بازی بہت دیر تک اپنا اثر نہیں رکھتی۔ میں طالبان کو حق نہیں سمجھتا لیکن وہ ایک طاقت ہیں اور ان کو بزور طاقت دبانا پاکستانی فوج کے لیے ناممکن نظر آتا ہے۔ اس پس منظر میں یہ امن معاہدہ ہی لوگوں کی زندگی کی ضمانت نظر آتا ہے۔ صارف:مبشرسلہریا

اس مقالہ میں اعتراضات کو ٹھیک طریقہ سے بیان نہیں کیا گیا بلکہ "اعتراضات" کی وجہ سے تمام مقالہ سے جانبداری کی بو آتی ہےـ "مغرب زدہ" جیسے الفاظ نہ صرف توحین کی طور پر استعمال کیے ہیں بلکہ ان کے استعمال سے غیر "مغرب زدہ" حلقوں کے اعتراضات کو چھپایا جا رہا ہےـ اگر اس حصہ کو بدل دیا جائے تو یہ مقالہ متوازن ہو جائے گاـ -- قائلہ 07:26, 16 اپريل 2009 (UTC)

معاف کیجئے گا، میں غلط بول گئی ـ تمام مقالہ انتہائی جانبدار ہے اور نہ تو متحدہ قومی ٘موومنٹ کا کردار متوازن طور سے بیان کیا گیا ہے اور نہ ہی آصف علی زرداری کے دستخط میں تاخیر کوـ

-- قائلہ 07:32, 16 اپريل 2009 (UTC)

قومی اسمبلی کی متفقہ منظوری کے بعد اس معاہدہ پر اعتراض کا کو‏‏ئی جواز باقی نہیں رہتا۔ جہاں تک آصف علی زرداری کی جانب سے دستخط میں تاخیر کا معاملہ ہے وہ ساری قوم پر عیاں ہے یہ ہی حالتمتحدہ قومی موومنٹ کی ہے جس کے (پاکستانی عدالتوں کی مطابق ) مفرور قائد کو کبھی کراچی میں طالبان گھومتے نظر آتے ہیں اور کبھی "مظلوم" قادیانیوں (جن کو پاکستان کی قومی اسمبلی 1973 میں کافر قرار دے چکی ہے ) پر ہونے والے مظالم کی فکر لاحق رہتی ہے۔ میرا چیلنج ہے کے اگر سوات معاہدہ عدل پر آصف علی زرداری اور متحدہ قومی موومنٹ کے کردار پر ایک سروے وکی پیڈیا پر ہی کروالیا جائے اور 30 فیصد لوگ بھی ان دونوں کے کردار کو جائز قرار دیں تو میری وکی پیڈیا کی رکنیت منسوخ کردی جائے ورنہ محترمہ قائلہ آپ اس کے لئے تیار رہیں۔ (regalchowk)


  • مضمون کا اسلوب واقعی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ معاہدہ کا پس منظر بیان نہیں کیا گیا۔ والی سوات کی حکومت کے دوران نظام عدل سے اس کا رشتہ بیان کریں۔ دہشت جنگ سے بھی اس کے تعلق پر لکھا جا سکتا ہے۔ متحدہ کا کردار اس میں ضمنی ہے جس کی کوئی خاص اہمیت نہیں۔ قائلہ، اگر آپ کے پاس وقت ہو تو اس میں تبدیلیاں کر دیں۔ --Urdutext 10:47, 16 اپريل 2009 (UTC)

اسلوب بہتر بنانے سے کس کو انکار ہوگا جو کوئی بہتری کرنا چاہے بے شک کرے لیکن حذف کرنے کے بجائے اس کی متنازع حصے پر اپنا اعتراض تحریر کریں انشااللہ آپ کے اعتراضات کو دور کرنے کی کاوش کی جائے گی۔دہشت کے خلاف جنگ سے سوات معاہدہ کا براہ راست کوئی تعلق نہیں یہ معاہدہ سوات کی عوام کا نظام عدل کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے۔ رہ گئی بات متحدہ کے کردار کی تو اس کے کردار کا زکر اس لئے ضروری ہے کہ اس معاہدہ کی سب سے بڑی مخالف متحدہ ہی ہے-

  • مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کہ کس کی رائے کیا ہےـ میرا اعتراض یہ ہے کہ دائرۃ المعارف بر اتنا جانبدار مقالہ مناسب نہیں ـ اردو ٹیکسٹ صاحب ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ اس کہ کئی اور پہلو بیان کیے جا سکتے ہیں ـ آخری حصہ تہ بالکل متحدہ پر ایک تجزیہ ہے جس کا اس فورم میں کوئی کام نہیں ـ

نہ کسی نے حذف کرنے کی بات کی ہے نہ ہی رکنیت منسوخ کرنے کی ـ مجھے چیلنجوں سے بھی کوئی غرض نہیں ہےـ صرف اتنا کہہ دوں کہ اگر آپ کا خیال ہے کہ یہاں جو ٘مضامین لکھے جاتے ہیں ان پر آپ کے مذکورہ سروے جیسے عمل کا اثر ہونا چاہیے تو میرے خیال میں آپ دائرۃ المعارف کا مطلب و مقصد نہیں سمجھ رہےـ رائے شماری کا کوئی جواز نہیں بنتاـ اردو ٹیکسٹ صاحب: وقت لگا تو میں اس پر کچھ کام کر لوں گی ان شاء اللہ ـ

-- قائلہ 11:27, 16 اپريل 2009 (UTC)

اس معاہدہ کی سب سے بڑی مخالف کا متحدہ پر ایک تجزیہ کا اس فورم میں کام نہیں تو پھر کہاں کام ہوگا؟ اس کے کردار کا زکر اس لئے ضروری ہے کہ اس معاہدہ کی سب سے بڑی مخالف متحدہ ہی ہے آپ کے غرض ہونے یا نہ ہونے سے میری صحت پر بھی کوئی اثر نہیں پڑتا۔ آپ چاہیں تو اس کے کئی اور پہلو بیان کریں لیکن متحدہ کی سائیڈ لینا بند کردیں۔ چیلنجوں سے وہ ہی لوگ بھاگتے ہیں جن کو اپنے مو‍‍قف کی کمزوری کا خوب اندازہ ہوتا ہے۔ جب سا ری دنیا کو وکی پر آرٹیکل سازی کی اجازت ہے تو پھر کیوں سروے نہیں کروایا جاسکتا۔ متنازع آرٹیکلز کو سروے سے ہی متوازن کیا جا سکتا ہے۔ آج نہیں تو کل اس کی ضرورت محسوس کی جائے گی۔ دائرۃ المعارف کا من چاہا مطلب و مقصدآپ خود ہی سمجھیں دوسروں کو دائرۃ المعارف کی من چاہا مطلب و مقصد سمجھانے سے گریز کریں۔ وکی پر آرٹیکل سازی سا ری دنیا کر رہی ہے اس لئے جانبدار ہونے یا نہ ہونے کا وکی پیڈیا زمہ دار نہیں ۔ یہ مقالہ ریگل چوک نے تحریر کیا ہے نہ کہ وکی نے۔ ویسے آپ کو جانبداری کی کچھ زیادہ ہی بو نہیں آرہی ۔ مجھے تو آپ سے جانبداری کی بو آنے لگی ہے ۔

  • Regalchowk صاحب، وکیپیڈیا کوئی forum نہیں بلکہ ایک encyclopedia ہے۔ اس پر مضمون کسی کی ملکیت نہیں ہوتا بلکہ جیسا کہ نیچے لکھا ہوتا ہے، اس کی بےرحمانہ تدوین کی جا سکتی ہے۔ وقت کی کمی کی وجہ سے بہت سے مضامین میں غیرموزوں مواد ابھی موجود ہے مگر ان کو صحیح بنانے کا عمل کوئی بھی صارف کر سکتا ہے۔--Urdutext 10:28, 17 اپريل 2009 (UTC)

اردو ٹیکسٹ صاحب تو آپ بےرحمانہ تدوین کیجئے ۔ خوش آمدید ۔ واضح رہے کہ مضمون کی ملکیت کا دعوی کرنے اور اس کے مندرجات کی زمہ داری قبول کرنے میں شاید کچھ فرق ہوتا ہے۔ مجھ کو کسی مضمون کی ملکیت کا دعوی ہرگز ہرگز نہیں۔

  • معاملہ اس قدر پیچیدہ تو نہیں کہ جیسا اس تبادلۂ خیال پر بنایا جارہا ہے ، ہر جانب کا نقطۂ نظر ہر جگہ بیان کیا جاسکتا ہے لیکن الفاظ کا برمحل و بامہارت انتخاب اور چناؤ میں احتیاط لازم ہے بس۔ دونوں جانب سے فریقین اب تک بلا کسی حوالہ مباحثے میں مصروف ہیں ، ہونا تو یہ چاہیۓ کہ جس فریق کو جو بھی بات درج کرنی ہو کردے اور ساتھ اپنے بیان کا مستند حوالہ رکھ دے، کوئی اعتراض نا کر سکے گا۔ --سمرقندی 13:18, 17 اپريل 2009 (UTC)

میرے پاس تمام حوالے موجود ہیں میری کمزوری یہ ہے کہ مجھ کو وکی میں حوالے دینے کا طریق کار نہیں معلوم۔ جہاں تک الفاظ کا برمحل و بامہارت انتخاب اور چناؤ میں احتیاط کا سوال ہے اس میں جو میری جانب سے اگر کو‏ئی کوتاہی ہوئی ہے تو میں سب ساتھیوں سے معزرت چاہوں گا۔

  • نہیں نہیں ، آپ سے کوئی کوتاہی نہیں ہوئی۔ ابتداء میں سب کو بہت سے باتیں معلوم نہیں ہوتیں اور اسی طرح انسان پوچھ پوچھ کر مشاہدے سے سکھتا ہے۔ حوالہ دینے کا طریقہ بہت آسان ہے۔ مندرجہ ذیل مراحل درکار ہوتے ہیں حوالہ دینے کے لیۓ۔
  1. آپ جو حوالہ درج کرنا چاہتے ہیں اسکا site address لکھنا ہوتا ہے، مثال کے طور پر اگر انگریزی وکیپیڈیا کے صفحۂ اول کا حوالہ دینا ہو تو یوں دیا جاۓ گا۔
  2. انگریزی ویکی کا صفحۂ اول کھول کر اس کا site address نقل کر لیجیۓ۔
  3. پھر اردو ویکی پر جس بیان پر وہ حوالہ رکھنا ہو اس جگہ جاکر <ref> اور </ref> کے درمیان وہ address رکھ دیجیۓ اور اس کے دونوں جانب [ ] کے کی علامت درج کر دیجیۓ۔ اس طرح
 <ref>یہ حوالہ  [http://en.wikipedia.org/wiki/Main_Page انگریزی ویکی کا حوالہ ہے] </ref> 
  1. جو عبارت آپ چاہتے ہیں کہ مضمون کے آخر میں حوالے کے ساتھ نظر آۓ اس کو site address کے بعد ایک space چھوڑ کر لکھ دیجیۓ اور پھر ] لگا کر بند کر دیجیۓ جیسا کہ اوپر کیا گیا ہے۔
  2. اب محفوظ کا button دبانے پر آپ کا حوالہ آپ کے بیان پر ایک عدد کی شکل میں ظاہر ہوجاۓ گا۔
  3. مضمون کے اختتام پر آپ کو دو نشان = = کے لگا کر حوالہ جات کی سرخی لکھنا ہوگی اور پھر اس کے نیچے < references / > لکھ دیجیۓ اس طرح
==حوالہ جات==
<references/>
  1. اب آیۓ اسی آخری سطر پر ویکیپیڈیا انگریزی کا حوالہ لگاتے ہیں اور صفحے پر نیچے نظر آنے والے ربط سے انگریزی ویکی پر جاتے ہیں[1]۔ کوئی بات مشکل ہو تو پوچھ لیجیۓ گآ۔ --سمرقندی 13:58, 17 اپريل 2009 (UTC)

حوالہ جات ترمیم

  1. یہ حوالہ انگریزی ویکی کا حوالہ ہے

بہت بہت شکریہ سمرقندی صاحب ۔

واپس "سوات معاہدہ عدل" پر