تبادلۂ خیال:قومی ترانہ (پاکستان)

قومی ترانہ، قومی ترانہ (پاکستان) کے نام سے الگ مضامین ہوں تو بہتر رہےگا۔ تاکہ دیگر ممالک کے قومی ترانوں کے مضامین کے لیے آسانی ہو۔ صارفین اپنی رائے پیش فرمائیں۔ Ahmadnisar 19:39, 30 جولا‎ئی 2009 (UTC)

  • انگریزی وکیپیڈیا پر بھی en:Qaumi Tarana اسی نام سے مضمون موجود ہے۔--Urdutext 00:06, 31 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • اس مضمون کو انگریزی بین الویکی کے لیۓ ایسے ہی رہنے دیا جائے اور مزید دیکھیۓ کا ایک قطعہ بڑھا کر اس میں الگ ممالک کے قومی ترانوں پر الگ صفحات بنائے جائیں تو مناسب لگتا ہے؛ لیکن ایسا صرف اس صورت میں کیا جائے کہ جب متعلقہ ملک کے قومی ترانے کے بارے میں واقعی اتنی باتیں بیان کی جاسکتی ہوں کہ ایک الگ صفحے پر اپنی بقا کا جواز رکھ سکیں؛ جس میں اس ملک کے قومی ترانے کا اردو ترجمہ بھی درج کیا جانا چاہیۓ کہ عام طور پر اردو میں دوسرے ممالک قومی ترانوں کے تراجم کم ملتے ہیں؛ اور اس قسم کے تمام مضامین کو قومی ترانے کے زمرے میں رکھا جاسکتا ہے۔ دوسری صورت یہ ہوسکتی ہے کہ اگر اس متعلقہ ملک کے قومی ترانے کا محض ترجمہ ہی درج کرنا ہے یا اس کے بارے میں معلومات اتنی تھوڑی ہیں کہ ایک قطعے میں سما سکیں تو پھر الگ صفحہ بنانے کے بجائے اسی ملک کے مضمون کے صفحے پر ایک قطعہ ، قومی ترانہ ، کے نام سے بنا کر وہاں اس کا تذکرہ لکھ دیا جائے۔ یہ میری رائے تھی لیکن جیسا ساتھی مناسب سمجھیں ویسے کیا جانا چاہیۓ۔ --سمرقندی 02:05, 31 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • پاکستان میں کیونکہ "قومی ترانہ" کہا جاتا ہے اس لیے اس مضمون کا نام یہی رکھا جانا چاہیے۔ دیگر ممالک میں بھی ترانوں کے مختلف نام ہیں، انہی ناموں سے ان کے مقالے لکھے جائیں تو بہتر رہے گا جیسے ابھی گزشتہ روز استقلال مارشی لکھا گیا جو ترکی کا قومی ترانہ ہے۔ سمرقندی بھائی نے بہت اچھی رائے دی ہے کہ ترجمہ پیش کرنے کی، میرے خیال میں علوم کو اردو میں منتقل کرنے کا مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے اگر آپ اسے ترجمہ نہ کریں۔ ترکی کے قومی ترانے کے مضمون میں بھی ایک کتاب سے ترجمہ شامل کیا گیا ہے۔ فہد احمد 03:54, 31 جولا‎ئی 2009 (UTC)
میں فہد صاحب کی تائید کرتا ہوں۔ اس مضمون کا نام قومی ترانہ یہی رہنا چاہیے۔ عنوان میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں۔ حیدر 04:29, 31 جولا‎ئی 2009 (UTC)


  • یہاں پر بات ایک ایسے صفحہ کی کی جارہی ہے جو “عام قوم ترانہ“ کا ہو۔ ہر ملک کا ایک قومی ترانہ ہوتا ہے، اور قومی ترانہ کیا ہوتا ہے اس کی وضاحت کے لئے ایک صفحہ کا ہونا ضروری ہے۔ Ahmadnisar 08:29, 18 ستمبر 2010 (UTC)
واپس "قومی ترانہ (پاکستان)" پر