تبادلۂ خیال:محدد دائرہ

  • عنوان کا ترجمہ درکار ہے۔ --Urdutext 10:42, 17 جون 2011 (UTC)
  • circumscribed تو circum + scribe سے بنا ہوا لفظ ہے؛ اول الذکر بمعنی گھیرا (circle) اور بعدالذکر بمعنی بنانا (script) امیختہ کیا جاتا ہے۔ اب اردو میں تو اس کو بند دائرہ کے معنوں کے لحاظ سے محدود کہا جائے گا لیکن محدود اردو میں دیگر معنوں میں بھی آجاتا ہے، لہذا ایک اور لفظ محاط آسکتا ہے جبکہ محدود کی طرح حد ہی سے اخذ کرنا مقصود ہو تو محدد (muhaddad) کہا جائے گا جبکہ circumscribe کو محید کہا جائے گا اور circumscribed circle کے واسطے دائرۃ المحدد (یا محدد دائرہ) کی اصطلاح آئے گی۔ جو مناسب ہو ساتھی اختیار فرما لیں۔ --سمرقندی 12:30, 17 جون 2011 (UTC)
  • You are violating en:Wikipedia:No original research policy by creating terminology that does not exist anywhere else. You should only use names/terms that are norm in Urdu speaking community and represent the current status quo. Please take the time to read the policy carefully. It forbids using anything that cannot be attributed to a reliable published source. Wikipedia is not a forum to create terminology. --بنٹی 13:47, 17 جون 2011 (UTC)
  • پھر گھیر امیختہ دائرہ کیوں نہ کہا جائے؟ --Urdutext 23:40, 17 جون 2011 (UTC)
  • آپ کا اعتراض ، تنقید برائے تنقید ، بلکہ تنقید فی الجہالت ، کے زمرے میں آتا ہے۔ جناب محدد کا لفظ اردو میں ان ہی معنوں میں موجود ہے جس میں اسے اوپر بیان کیا گیا ہے اس لغت میں ملاحظہ فرمایئے ، نظر آیا؟ پھر؟ کہاں ہے violation جو آپ نے الزام لگایا؟ دوسری بات یہ کہ مجھے انگریزی نہیں آتی لہذا اگر آپ اس حکمت عملی کا اردو ترجمہ کر کہ اردو دائرۃ المعارف پر رکھ سکیں تو بہت مہربانی ہوگی اور میرے جیسا جاہل بھی ویکیپیڈیا کی violation حکمت عملی کو پڑھ کر اس پر عمل کر سکے گا۔ --سمرقندی 01:03, 18 جون 2011 (UTC)
  • چلیں صاحب ، آپ کے کہنے سے ہم اپنے آپ کو جاہل مان لیتے ہیں۔ مگر آپ غصے میں آنے کی بجائے پالیسی کو پڑھ کر دیکھیں۔ صاف لکھا ہے کہ آپ دو چیزوں کو ملا کر نئے معنی نہیں پہنا سکتے جب تک کہ یہ معنی کسی اشاعت شدہ حوالے میں موجود نہ ہوں۔ محدد کا لفظ تو موجود ہے، لیکن محدد دائرہ circumscribed circle کے معنی میں استعمال نہیں ہوتا۔ اگر ہوتا ہے تو ریاضی کی کسی کتاب سے ریفرنس دیجیے۔ وکیپیڈیا کا کام نئے الفاظ بنانا نہیں؛ یہاں پر صرف شائع/تسلیم شدہ معلومات لکھی جاسکتی ہیں۔ --بنٹی 02:08, 18 جون 2011 (UTC)
  • خاکسار واقعتاً انگریزی سے نابلد ہے اور اس باعث آپ کی اشارہ کردہ حکمت عملی کو پڑھنے سے قاصر ہے۔ آپ کے مطالعے کے لیے ایک مضمون پیش ہے، اردو غیر اردو کا بغور مطالعہ فرمایئے۔ --سمرقندی 02:44, 18 جون 2011 (UTC)
  • مضمون کی طرف اشارہ کرنے کا شکریہ۔ اسے پڑھ کر معلوم ہوا کہ آپ کا مطالعہ اس بارے کافی گہرا ہے اور نئی ٹرمینولوجی بنانے پر آپ کو شاید مہارت بھی حاصل ہے۔ مسئلہ لیکن یہ ہے کہ وکیپیڈیا یہ کام کرنے کی جگہ نہیں ہے۔ اگر آپ پالیسی پڑھنے سے قاصر ہیں تو میرے بتانے سے یقین کرلیں کہ پالیسی اس بات کی اجازت نہیں دیتی۔ یہ کام کسی نصابی بورڈ یا نیشنل لینگویج اتھارٹی قسم کے اداروں میں کرنے والا ہے یہاں نہیں۔ --بنٹی 06:24, 18 جون 2011 (UTC)
  • میری بات پر یقین فرمائیے کہ جو کام یہاں کیا جا رہا ہے وہ غلط نہیں، ہمارا ساتھ دیجیے اور اس بات پر بھی یقین کر لیجیئے کہ میں نے آپ کی بات پر یقین کر لیا ہے۔ اس بات پر بھی یقین کر لیجیئے کہ جو آپ نے امید لگائی ہے وہ کام اس قوم کے ادارے ابھی کئی سو سال تک نہیں کر سکیں گے، اور اس بات پر بھی یقین کر لیجیئے کہ ہم کئی سو سال تک زندہ نہیں رہ سکیں گے۔ جو کرنا ہے اسی ایک چھوٹی مختصر زندگی میں کرنا ہے۔ --سمرقندی 06:32, 18 جون 2011 (UTC)
  • اچھی بات کی ہے آپ نے۔ لیکن منطق کچھ عجیب ہے۔ مجھے پالیسی دکھائے بغیر ہی میرے لکھے ہوئے کو ڈیلیٹ کرڈالیں۔ اور خود پالیسی کی کھلی خلاف ورزی کریں۔ میرے پلے تو نہیں پڑی۔ --بنٹی 06:44, 18 جون 2011 (UTC)

فرزیں سے بھی پوشیدہ ہے شاطر کا ارادہ

--سمرقندی 06:47, 18 جون 2011 (UTC)

  • اب تک آپ کو اندازہ تو ہو ہی گیا ہوگا کہ ہماری اردو ذرا کمزور ہے۔ یہ شعر سمجھ میں نہیں آیا۔ --بنٹی 06:53, 18 جون 2011 (UTC)
  • یہ آزاد دائرۃ المعارف ہے، ناچیز کو بھی آزادی اچھی لگتی ہے؛ شعر کی وضاحت نہ پوچھیئے بیان کر دی تو پا بہ جولاں ہو جائے گا خاکسار۔ --سمرقندی 06:59, 18 جون 2011 (UTC)
واپس "محدد دائرہ" پر