تبادلۂ خیال:ناموسی قتل

کارو کاری

رسمِ کارو کاری پر سندھ کی ہوا چپ ہے
لڑکیوں کی چیخوں پر کس لیئے خدا چپ ہے
تم نے کیوں سنائی تھی ہیر مُجھ کو وارث کی
جانتے ہو اُس دن سے میری دعا چپ ہے
شوخیاں برستی تھیں جس کی پیاری آنکھوں سے
وہ شریر لڑکی بھی آج کیا ہوا چپ ہے
پیاس اپنے سائیں کی کس طرح بجھاؤں گی
ہے کنوئیں پہ ویرانی گھر میں بھی گھڑا چپ ہے
کس کی معرفت نیناؔں اب اسے بلاؤں میں
لے کے میرا سندیسہ جو ادھر گیا چپ ہے[1]

فرزانہ نیناں

کارو کاری ایک سندھی اصطلاح ہے، انگریزی ویکی پر en:Honour killing in Pakistan اسے الگ سے پاکستان کے مضمون سے رجوع مکرر کیا گیا، ہے۔ اس لیے کارو کاری کا عنوان اس مضمون سے ختم کیا جائے۔ اور اسے کارکاری کے نام سے باقی رکھا جائے۔ اور اس مضمون کا نام طویل ہے۔ اسے عزت کے نام پر قتل ہونا چاہیے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:05, 14 ستمبر 2015 (م ع و)

کارو کاری: بھائی میں مضمون میں شامل ان سبھی نامون سے ناواقف ہوں جن کے تحت ملک کے مختلف صوبوں میں خواتین کا قتل کیا جاتا ہے۔ تاہم مضمون کو ایک غیرجانبدار زاویہ فراہم کرنا اور بھارت میں بھی ہم کس طرح خواتین کا قتل کرتے ہیں، وہ تفصیلات بھی جوڑچکا ہوں۔ لہٰذا رجوع مکرر کے معاملے میں آپ سندھی دوستوں سے مشورہ کرلیں۔ ہاں مضمون کے نام کی تبدیلی پر مجھے کوئی برا نہی لگتی آ پ چاہیں تو بد ل دیں۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:50, 15 ستمبر 2015 (م ع و)

  1. [1]
واپس "ناموسی قتل" پر