تبادلۂ خیال:ٹائپو گرافی

اِس مقالے کا عنوان ‘‘خطی تخطیط’’ سے تبدیل کرکے ‘‘طبعہ تخطیط’’ کردینا چاہئے. کبونکہ type کیلئے ‘‘طبعہ’’ کا لفظ ہی مناسب ہے. اِس سلسلے میں دو اور مقالات طبعہ نگار اور طبعہ نگاری ہیں. --محبوب عالم 13:08, 3 ستمبر 2009 (UTC)

  • میں مخالفت تو نہیں کروں گا اگر آپ ایسا کرنا چاہیں لیکن ہمیشہ طعبہ کا لفظ print سے نزدیک محسوس ہوتا ہے اور کیا type کے لیۓ کوئی ایسا لفظ حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی جاسکتی کہ جو print سے اسقدر نزدیک نا محسوس ہوتا ہو۔ سوچ کر دیکھ لینے میں کیا حرج ہے؟ شاید کوئی مناسب لفظ سوجھ ہی جائے۔ --سمرقندی 13:14, 3 ستمبر 2009 (UTC)
  • بجا فرمایا آپ نے کہ طبعہ کا لفظ طباعت کے زیادہ نزدیک ہے. تاہم، اِس کو type کیلئے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ لفظ type کا بھی print کے ساتھ خاصی قربت ہے. یہ typography کے زمرہ میں آتا ہے اور typography دراصل طباعت کیلئے الفاظ و حروف کو ترتیب دینے کا عمل ہے. --محبوب عالم 14:54, 3 ستمبر 2009 (UTC)
واپس "ٹائپو گرافی" پر