تبادلۂ خیال سانچہ:سر کاری موقع حبالہ

اس سانچہ کے عنوان میں موجود رسمی کے بجائے سرکاری مناسب ہے، رسمی عربی میں مستعمل ہے اس معنی کے لیے نہ کہ اردو میں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 10:47, 25 اگست 2012 (UTC)

شعیب بھائی نے رائے کے مطابق لفظ رسمی کو سرکاری سے تبدیل کر دینا چاھیے۔ رائے دیجیے۔

  • تائید / تنقید
  • تائید--فیروز اردووالا (تبادلۂ خیال) 09:41, 26 اگست 2012 (UTC)
  • تنقید--مجھے رائے شماری کے طریقہ کار سے اختلاف ہے۔ ذرا غور کریں کی رائے شماری 26 اگست کو شروع کی گئی ہے اور اسی تاریخ کو نا صرف ختم کر دی گئی ہے بلکہ تکمیل بھی کر دی گئی۔ یہ بات ذہن میں رہے کے اس ویکیپیڈیا میں صارف صرف پاکستان یا بھارت سے نہیں ہوتا، بلکہ دنیا کے کسی کونے میں بھی ہو سکتا ہے اور اس وقت ضروری نہیں کہ وہاں دن ہو۔ کچھ یہی میرے ساتھ ہوا ہے۔ جس وقت رائے شماری شروع اور ختم کی گئی ہے اس وقت یہاں رات کا وقت تھا۔ اگر یہی مقصود تھا تو برائے مہربانی ان صارفین کو جو کہ مغربی ممالک میں رہتے ہیں رائے شماری کی دعوت نہ دی جائے کہ جب تک وہ آتے ہیں رائے شماری ختم کر کے کام بھی کر دیا جاتا ہے۔ جلدی کام کرنا اچھی بات ہے، مگر یا تو واضح کر دیا جائے کے رائے شماری کسی خاس جغرافیائی حد کے لیے ہے یا پھر سب کو رائے شماری میں حصہ لینے کا موقع دیا جائے کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم مغربی ممالک میں رہنے والے رائے شماری میں حصہ لینا ہی چھوڑ دیں۔ (ذیشان امجد (تبادلۂ خیال) 20:52, 26 اگست 2012 (UTC))
  • تنقید ۔ دفتری زیادہ مناسب ہے، ویسے بھی میں اس رائے شماری کو رائے شماری نہیں مانتا جس پر ایک ہی دن میں رائے بھی لی جائے اور اسی روز اس پر فیصلہ بھی کر دیا جائے، میرے خیال میں اس پر دوبارہ رائے شماری ہونی چاہیے۔

نتیجہ

  • تائید 4 تنقید 4
  • YesY تکمیل - رسمی کو سرکاری سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ذیشان امجد صاحب اپکا کہنا بالکل بجا ہے۔ واقعی جلد بازی ہوئی ہے۔ اس میں ۱۰۰ فیصد میں قصور وار ہوں۔ جس کے لیے میں تمام اردو ویکی صارفین سے معذرت خواہ ہوں۔
ابھی کچھ دیر پہلے ہی میں سوچ رہا تھا کہ رائے شماری کے لیے کچھ اصرل ہونا چاہیے۔

  • ایک خاص تعداد میں لوگوں کی رائے۔
  • کسی مقدم (سینیئر) منتظم کی رائے۔
  • کسی ماہر اصطلاح کی رائے۔ (مثلا سمرقندی صاحب)

سمرقندی صاحب اور ذیشان امجد صاحب کی رائے بطور تنقید شمار کر لی گئی ہے۔ --Tahir mq (تبادلۂ خیال) 06:21, 27 اگست 2012 (UTC)

  • تائید۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 06:24, 27 اگست 2012 (UTC)
  • معلوم نہیں اب اس رائے کی ضرورت ہے بھی کہ نہیں، طاہر بھائی کی جانب سے پیغام دیکھا جس پر اس صفحے کی جانب ربط تھا۔ انگریزی میں سانچے کا نام official ہے یا governmental ہے؟ بہرحال چند الفاظ درج ہیں؛ جن پر تبادلۂ خیال کیا جاسکتا ہے۔ یادآوری یوں ہے کہ ایک سے زیادہ متبادلات کی صورت میں ان کو دائیں تا بائیں، بالترتیبِ ترجیح، درج کیا گیا ہے۔
  1. official = دفتری / منصبی
  2. governmental = سرکاری / حکومتی
  3. formal = شکلی / دستوری / رسمی
  4. traditional = روایتی
  5. conventional = رسمی
بعد عرض یہ کہ یہ تمام الفاظ دائرۃ المعارف پر مضامین کے عناوین میں سہولت اور یکسانیت کے لحاظ سے منتخب ہیں جبکہ عام روزمرہ کی اردو میں اس میں سے کئی، ایک دوسرے کے ادل بدل پر مستعمل دکھائی دیتے ہیں۔ باقی جیسے ساتھیوں کو مناسب لگے مشورہ کر لیں۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 03:44, 27 اگست 2012 (UTC)
  • میں سمرقندی بھائی کی رائے سے اتفاق کرتا ہوں۔ یہ بات بہت اہم ہے کہ ہم تراجم اور اصطلاحات میں یکسانیت کا خاص خیال رکھیں تاکہ تمام اصطلاحات معیاری ہوں۔ official کا اس پیرائے میں درست ترجمہ دفتری بنتا ہے۔ ایک بات ارو جو کہنا چاہوں گا وہ یہ ہے کہ اگر کسی بات پر رائے شماری کریں تو پھر تمام احباب کو رائے کے اظہار کے لیے کم از کم ایک ہفتہ ضرور دیا کریں۔ ہم سب یہاں رضاکار ہیں اور جب وقت ملتا ہے تب ہی آتے ہیں۔ بہت جلد رائے شماری کو بند کرنا مناسب نہیں۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 17:01, 27 اگست 2012 (UTC)
واپس "سر کاری موقع حبالہ" پر