تبادلۂ خیال سانچہ:دیوبندی

سابقہ گفتگو ترمیم

اس سانچے میں تحریک طالبان کا انداراج نہیں ہونا چایئے، کیونکہ طالبان افغانستان سے شروع ہوئے اور ان کے نظریہ جنگ دیو بند سے میل نہیں کھاتا، یہ ضرور ہے کہ پاکستانی دیوبندی مدارس و مفتی ان کی ایک عرصہ تک حمایت کرتے آئے ہیں، اور کچھ طالبان کے سرکردہ حضرات بھی پاکستانی دیوبندی مدارس سے تعلیم حاصل کر کے گئے، لیکن دیوبندی اور بریلوی کی اصطلاح صرف ان مخصوص فروعی مساہل کے اختلاف اور بعض شخصیات پر حکم کفر ، جیسے مسلئے ہیں۔ طالبان دیوبندی حضرات کی طرح بدعت و شرک کی تعریف میں غلو نہیں کرتے، اور ویسے بھی اب ان پر دہشت گرد ہونے کا الزام ہے جس کی وجہ سے ان کو دیو بندی بنا کر پیش کرنا یا تاثر دینا مناسب نہیں، ورنہ تو پھر صرف دنیا میں شعیہ، دیو بندی، اور بریلوی تین فرقے ہوئے نا؟--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:58, 27 مئی 2014 (م ع و)

اس سانچہ میں صرف کلیدی شخصیات کااندارج ہونا چاہیے، نا کہ ہر ایک دیوبندی مولوی کا۔ سانچہ بلا صرورت طویل ہوتا جا رہا ہے۔ اس میں collapsible سانچہ استعمال کیا جائے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:15, 7 اکتوبر 2015 (م ع و)

وفاق المدارس عربیہ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ اوسطاً چالیس ہزار مولوی سند فراغت حاصل کر رہے ہیں۔ یعنی جن کا حکومت پاکستان کے ہاں اندراج ہوتا ہے۔ اندراج کے علاوہ ہزاروں اور بھی ہیں ، یہ صرف اور صرف پاکستان میں ہیں انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا افریقہ و یورپ کو چھوڑ کر۔۔۔۔۔۔۔ اس سانچہ میں صرف اس عالم کا ذکر ہے جو اپنے پیچھے وسیع تاریخ و سرگرمی چھوڑ کر جاتا ہے ان کا ذکر سانچہ میں ہونا ضروری ہے۔
--ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:29, 14 نومبر 2015 (م ع و)

سائيڈ بار کا مقصد صرف کلیدی موضوعات کو سامنے لانا ہوتا ہے۔ ورنہ کیا آپ یہاں ہزاروں علمائے دیوبند کو اس ایک سانچہ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ تبلیغی جماعت کی شخصیات الگ سانچہ میں ہیں، اور سپاہ صحابہ کی الگ میں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:29, 2 جنوری 2016 (م ع و)

تو کیا سابقہ سانچہ جسے آپ تبدیل کرتے ہوئے دیر نہیں لگاتے اس میں کلیدی شخصیات نہیں ہیں۔
--ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:32, 2 جنوری 2016 (م ع و)

سپاہ صحابہ وغیرہ بھی پاکستان میں کالعدم ہیں۔ اس لیے طالبان کو دہشت گردی کی بنیاد پر اس سانچے سے نہیں ہٹایا جانا چاہیے، اور نہ ہی ان کا تعلق افغانستان سے ہونےپر۔ کلیدی شخصیات کا الگ سانچہ بنا کر اسے اس سائیڈ بار میں شامل کیا جانا چاہیے۔دیوبندی شخصیات میں وہ شخصیات شامل ہیں جو وہاں سے فارغ التحصیل ہیں اب اگر طالبان کا کوئی بندہ دیوبندی مدرسے سے پڑھا ہے تو اس کا نام بھی دیوبندی شخصیات میں ہونا چاہیے۔احمدی حضرات کے خلاف ایک آئینی فیصلہ موجود ہے، جس کے ریفرنس سے ہم انہیں مسلمان نہیں لکھ سکتے، اگر دارالعلوم دیو بند نے طالبان سے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا تو اس کا نام اس سانچے میں ڈالنا چاہیے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:28, 2 جنوری 2016 (م ع و)
طالبان سے متعلق میری وہ رائے 2014ء مئی کی ہے۔ اب انگریزی ویکی کے سانچہ سے بھی طالبان کو نکال دیا گیا ہے۔ طالبان نے کبھی خود کو دیوبندی نہیں کہا، نہ ہی ان کی شہرت دیوبندی مسلک سے ہے۔ ترویج اردو آپ ایک بات سمجھنا ہی نہیں چاہتے تو میں کیا کہہ سکتا ہوں۔ اس سانجہ میں جو کلیدی شخصیات تھیں۔ اب بھی ہیں۔ مگر آپ نے جس رفتار سے اس میں اضافہ شروع کیا ہوا تھا۔ وہ درست نہیں تھا۔ میں نے آپ کو کل بھی کہا کہ آپ الگ الگ دیوبند علماء جن پر مضامین موجود ہیں۔ ایک چھوڑ کئی سانچے بنا دیں۔ میں ایک سانچہ میں اتنی تعداد نہ ہو کہ سانچہ کا مقصد ہی فوت ہو جائے۔ کسی سانچہ یا زمرہ کا مقصد ایک موضوع پر مضامین کو جمع کرنا ہے۔ اب جن موضوعات کے تحت کثیر صفحات ہوں۔ ان کو درجہ بدرجہ تقسیم کرتے چلے جاتے ہیں۔ جس سے صارف کو ایک ہی مقام پر ایک ہی موضوع کی ایک خاص شاخ پر روابط دستیاب ہو جاتے ہیں۔ اب یہ ہوا دیوبندی، کلیدی اب دوسرا ہے، تبلیغی جماعت کا جس سے صارف کو خاص تبلیغی جماعت سے منسلک دیوبندی علماء ایک جگہ جمع مل جائیں گے۔ پھر ہے سپاہ صحابہ، جس سے اس تنظیم سے منسلک علمائے دیوبند ایک جگہ جمع مل جائیں گے۔ اسی طرح آپ تکلف کریں اور فضلاء مدرسہ دیوبند، دارلعلوم کراچی، مفسرین علمائے دیوبند، شارحین علمائے دیوبند، سیاست دان علمائے دیوبند، اور شعراء جس شعبہ حیات اور جس طرز کا بہتر لگے سانچہ بنا کر صرف اس سے متعلق علماء کے روابط اس میں ڈال دیں۔ مزید دیکھیے سانچہ:ندوی فضلا، سانچہ:ندوۃ العلماء اب یہ ایک ہی موضوع ہے اگر اسے ایک بنا دیا جائے تو سانچہ بلا وجہ طویل ہو جائے گا۔ اور صارف کو شخصیات مین فرق کرنا مشکل ہو گا کہ کون کون سے ندوی سے کیا نسبت رکھتے ہیں۔ تنظیم کا مقصد ہی اشیاء کو تقسیم در تقسیم کر کے آخری نقطہ تک لے جانا ہوتا ہے۔ دیکھیے شجر پورفائیری اسی کی بنیاد پر ساری دنیا ہر ایک شعبہ حیات میں منظم کرتی ہے۔ آپ بھی سمجھنے کی کوشش کریں۔ اور ہاں میں سانچہ بریلوی کو بھی اسی طرح کا کرنے لگا ہوں۔ تا کہ اس میں سے غیر کلیدی شخصیات نکل جائیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:30, 3 جنوری 2016 (م ع و)

وقتی طور پر پابندی ہٹانے کی گزارش ترمیم

تمام منتظمین سے گزراش ہے کہ اس سانچے سے کچھ وقت کے لیے پابندی ہٹادیں تاکہ اس سانچے کو تمام سانچوں کی طرح کرسکیں (سانچہ:سنی اسلام و سانچہ:بریلوی تحریک یعنی ان کی طرح بند اور کھل سکے)-- بخاری سعید تبادلہ خیال 10:37, 4 جون 2017 (م ع و)

 Y تکمیل--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:54, 22 جولا‎ئی 2017 (م ع و)
واپس "دیوبندی" پر