آپ نے مضمون ابوبکر صدیق تحریر کیا ہے۔۔۔ مضمون اچھا ہے اور آپ سے اور کی بھی امید کرتے ہیں۔ بات یہ ہے کہ ابوبکر کے نام سے ایک مضنون پہلے ہی اس حوالے سے موجود ہے۔ لہذا آپ سے درخواست ہے کہ اپنا مضمون لکھنے سے پہلے یہاں اس حوالے سے مکمل تلاش کر لیا کریں۔ اور پہلے ہی سے موجود ہو تو اس کو ترمیم کر کے مزید بہتر بنانے میں مدد دیں۔ شکریہ۔۔۔۔ --Adilch 08:59, 29 جون 2006 (UTC)

  • بہت خوشی ہوئی آپ سے ملکر! آپکی آمد اردو ویکیپیڈیا کے لیۓ بھی بہت مفید ہے اردو کے لیۓ بھی اور مجموعی طور پر اسلام کے لیۓ بھی۔ اگر آپ کو ویکیپیڈیا پر کوئی بات ناموزوں لگے تو بلا تذبذب ، دیوان عام کے تبادلہء خیال پر بیان کردیجیۓ گا اس طرح آپ ہم ملکر اسکو اردو کا ایک عظیم وقوع بناسکتے ہیں ۔ کوئی مشورہ اور تجویز ہو تو بھی ضرور بیان کیجیۓ گا۔ افراز


بڑی خوشی کی بات هے که آپ نے همارے ساتھ شامل هونا پسند کیا ـ آپ جیسے پڑهے لکهے اور مخلص لوگوں کے تعاون سے هي اردو کا سنسائکلوپیڈا ترقی کر سکتا ہے ـ 10:25, 20 ستمبر 2006 (UTC)خاورkhawar

میں اردو ایکیپیڈیا میں نیا ہوں۔ مھجے معلوم نہیں کی جن لوگوں نے مجھے پیغامات بھیجے ہیں ان کا جواب کیسے دوں۔ یہ ایک کوشش ہے۔ آپ سب کے تعاون کا شکریہ
آپ یہاں دوسرے کام کرنے والے دوستوں کا تعارف دیکھ سکتے هیں http://ur.wikipedia.org/wiki/تعارف یا بهر یہاں دیکھ لیں فہرست منتظمین http://ur.wikipedia.org/wiki/منصوبہ:منتظمین

چند هي تو لوگ هیں کام کرنے والے آپ کو جلد هی ان سب سےتعارف هو جائے گا 10:59, 20 ستمبر 2006 (UTC)خاورkhawar

اطلاع ترمیم

  • بلال صاحب ، آپ انبیاء اکرام کے لیۓ نیا زمرہ نہ بنائیں ، نبی اور رسول کے نام سے یہ زمرہ پہلے ہی موجود ہے۔ اسی کو استعمال کر لیجیۓ۔ افراز

افرز صاحب معاونت کا بہت بہت شکریہ۔ اگر میں پہلے سے استعمال شدہ ذمرہ جات دیکھنا چاھوں تو کیا طریقہ کار ہے۔

زمرہ جات دیکھنے کے طریقے ترمیم

  • بلال صاحب ، دو طریقے سے آپ اب تک موجود زمرہ جات دیکھ سکتے ہیں
  1. پہلا طریقہ ---- صفحہ اول پر سب سے اوپر خوش آمدید ! کا جو خانہ ہے اسکے نیچے لکھے ہوۓ حروف تہجی سے آپ تمام زمرہ جات دیکھ سکتے ہیں۔ آپ جس حرف پر کلک کریں گے اس حرف سے لیکر ے تک کے تمام زمرہ جات کھل کر سامنے آجائیں گے۔
  2. دوسرا طریقہ ---- لیفٹ مینیو پر آلات میں موجود خصوصی صفحات پر کلک کیجیۓ --- پھر خصوصی صفحات کی فہرست میں موجود ، تمام صفحات ، پر کلک کیجیۓ --- اب جو صفحہ کھلے گا اسکے ڈراپ ڈاؤن مینیو میں ، زمرہ ، سیلیکٹ کر کے ، جاؤ ، پر کلک کیجیۓ --- تمام زمرہ جات کی لسٹ آپ کے سامنے آجاۓ گی۔

کوئی بھی دشواری ہو تو براہ کرم مطلع کیجیۓ افراز

مشورہ ترمیم

  • بلال صاحب ایک مشورہ ہے ، آپ نے جو پاکستان کے شہر میں فہرست بنائی ہے انکی ترتیب اگر حرف ابجد کے لحاظ سے کردی جاۓ تو بہت مناسب اقدام ہوگا ، یہ صرف ایک مشورہ ہے ویسے جو آپ مناسب سمجھیں۔ افراز

مفید مشورہ کا شکریہ ترمیم

افراز صاحب بہت شکریہ۔ ابھی صرف مقصد یہ تھا کہ اس کو بنا دیا جاءے۔ ابھی اس میں بہت کام باقی ہے۔ میں آہستہ آہستہ اس میں تمام شہروں کے بارے میں مواد لکھ رہا ہوں۔ انشااللہ یہ کام بھی مکمل کر لوں گا۔ ایک بار پھر رہنماءی کا شکریہ۔ بلال

نیا زمرہ اور غلط عنوان ترمیم

اسلام علیکم! میں معاونت چاہتا ہوں کہ نیا زمرہ کیسے بنایا جا سکتا ہے۔ اور اگر میں ایک بار ایک مضمون کا نام غلط لکھ کر محفوظ کر دوں تو اسے کیسے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ بلال

  • نیا زمرہ بنانے کے لیۓ آپ اپنے مضمون کے آخر میں یہ کوڈ رکھ دیجیۓ ---- [[زمرہ:زمرے کا نام]] ۔ خیال رکھیۓ کہ اس پورے کوڈ میں کسی جگہ کوئی اسپیس نہ آنے پاۓ۔
  • کوئی صفحہ اگر غلط عنوان سے بن جاۓ تو آپ کے پاس کئی انتخاب موجود ہیں جو مناسب لگے چن لیجیۓ (موقع کی مناسبت سے)
  1. نیا صفحہ بنا لیجیۓ ، اور غلط نام والے صفحے میں یہ کوڈ (اسی طرح کاپی پیسٹ کر کہ) رکھ کر محفوظ کردیجیۓ ---- {{امیدوار براۓ حذف شدگی}} ۔ اس طرح بعد میں اس صفحہ کو حذف کردیا جاۓ گا
  2. اگر آپ صفحہ کو حذف نہ کروانا چاہتے ہوں تو آپ اسکو نۓ (درست نام) کی جانب پلٹا سکتے ہیں ، اسکے لیۓ آپکو غلط نام والے صفحہ کے ترمیمی خانے سے سب کچھ مٹا کر یہ کوڈ رکھنا ہوگا ---- #REDIRECT [[نۓ صفحہ کا نام]] ---- ترمیم کے خانے میں یہ ری ڈائریکٹ کا کوڈ رکھ کر محفوظ کا بٹن دبائیے اسطرح غلط نام والا صفحہ آپ کے بناۓ ہوۓ اس نام کی جانب پلٹ جاۓ گا جو آپ نے REDIRECT کے کوڈ میں تحریر کیا ہوگا۔
  • مندرجہ بالا بیان میں اگر کوئی بات مزید وضاحت طلب ہو تو براہ کرم آگاہ فرمائیۓ ۔ افراز

حمزہ ترمیم

بلال صاحب، میں نے نو‏ٹ کیا ہے کہ کلیدی تختہ میں حمزہ کا استعمال بہت سے صارفین کو پریشان کرتا ہے۔ ء یعنی حمزہ کو کسی بھی حرف کے شروع یا لفظ کے درمیان میں جوڑنے کیلیے حرف ئ کا استعمال کریں۔ آئیے دو ء اور ئ کے نتائج کا تجزیہ کریں:

  • ء اور م کو جوڑنے کی کوشش کا نتیجہ: ءم
  • ئ اور م کو جوڑنے کی کوشش کا نتیجہ: ئم

اوپر دوسری مثال میں ہمیں مطلوبہ نتائج حاصل ہو جاتے ہیں۔ ئ کے دیگر استعمالات دیکھیے:

  • وادئ سوات
  • دریائے راوی
  • مطمئن

ان مثالوں میں سے مختلف حروف کو وقتی طور پر حذف کر کے ان کا مزید تجزیہ کیا جا سکتا ہے۔

شکریہ!

حیدر 16:15, 13 اکتوبر 2006 (UTC)

شکریہ حیدر صاحب! اس کا استعمال میں ویسے تو ایک دن پہلے ہی ڈھونڈ لیا تھا۔ مگر آپ کی یہ رہنمائی کافی کارآمد ہے۔ آپ کا بہت شکریہ۔ جو کام میں پہلے کر چکا ہوں اس میں ترمیم کر دوں گا۔

ایک بار پھر شکریہ۔ بلال

ایک نام کے مگر دو مختلف مضمون ترمیم

اگر ایک ہی نام سے دو مختلف مضمون موجود ہوں تو اس کا کیا کیا جائے۔ میں نے ایک مضمون بنایا ہے احمد نگر کے نام سے یہ پہلے سے موجود بھارت کا ایک شہر ہے جبکہ میں احمد نگر کے نام سے پاکستان کا ایک قصبہ کا مضمون بنانا چاہ رہا ہوں۔ اس پر مشورہ دیجئے

  • آپ مضمون ، احمد نگر (پاکستان) --- کے نام سے بنا دیجیۓ بعد میں اسکو ضد ابہام صفحہ پر ترتیب دے دیا جاۓ گا۔ افراز
  • بہت بہت شکریہ افراز صاحب۔ بلال

زبردست ترمیم

آپ نے پاکستان بھر کے اخبارات کے بارے میں جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے وہ بہترین ہے اس کو جاری رکھئے کسی قسم کی مدد درکار ہو تو میں حاضر ہوں۔ --Fkehar 08:49, 23 نومبر 2006 (UTC)

شکریہ Fkehar میں انہیں ترتیب دے رہا ہوں اس میں اضافے کی کوشش کیجئے گا۔

فوری توجہ ترمیم

حضرت السلام وعلیکم! آپ نے اصفھان کے نام سے ایک مضمون شروع کیا ہے آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ اصفہان نامی مضمون پہلے سے موجود ہے لنک پر کلک کرکے ملاحظہ کیجئے۔ اس میں کوئی ترمیم کرنی ہے تو کردیں۔ --Fkehar 09:07, 11 دسمبر 2006 (UTC)

شکریہ۔ میں نے جو مضمون بنایا تھا اس کے حجے مختلف تھے۔ اصفھان۔ اس کو redirect کر دیجئے۔ یا جو مضمون میں نے بنایا ہے اس کو ختم کر دیں۔ --بلال 06:19, 12 دسمبر 2006 (UTC)

ضد ابہام صفحہ ترمیم

ضد ابہام صفحہ کیسے بنایا جا سکتا ہے۔ منڈ ایک ذات ہے اور یہ صوبہ بلوچستان کا ایک شہر بھی ہے۔ --بلال 10:45, 4 جنوری 2007 (UTC)


  • ضد ابہام صفحہ بالکل اسی طرح بنایا جاسکتا ہے جس طرح عام صفحہ۔ مثلا آپ منڈ کے نام سے صفحہ بنائیں اور اس میں دونوں چیزیں تحریر کردیں کہ منڈ (بلوچستان) کا ایک شہر ہے اور اس کے نیچے یہ بھی تحریر کردیں کہ یہ ایک ذات ہے اور دونوں کے لنک دینے کے بعد نیچے {{disambig}} لکھنا ہرگز نہ بھولیں۔ اس طرح یہ ضد ابہام صفحہ بن جائے گا۔ جو بھی شخص منڈ لکھ کر تلاش کرے گا وہ اس صفحے تک پہنچے گا اور پھر متعلقہ مضمون پر کلک کرکے پہنچ سکتا ہے۔ اگر سجھ نہیں آیا تو دوبارہ پوچھ لیں یا پھر کسی ضد ابہام صفحے کا مسودہ دیکھ لیں۔ --Fkehar 11:13, 4 جنوری 2007 (UTC)

وضاحت! ترمیم

بلال صاحب السلام وعلیکم! آپ ماشا اللہ اچھا کام کررہے ہیں، امید ہے کہ حالیہ مضامین میں مزید اضافے بھی کرتے رہیں گے، اس وقت آپ کی توجہ ہوائی اڈوں کے حوالے سے مضمامین اس جانب دلانا چاہتا ہے، جس میں آپ نے بین الاقوامی کو "بین القوامی" تحریر کیا ہے ۔ یہ غلط ہے اصل لفظ "بین الاقوامی" ہے اس کی تصحیح کرلیں۔ --Fkehar 11:25, 19 جنوری 2007 (UTC)

شکریہ Fkhehar میں یہ تصیح کرتا ہوں۔--بلال 08:46, 22 جنوری 2007 (UTC)

T-V کا سانچہ ترمیم

بلال صاحب بعید نما کیلیۓ سانچہ بنایا ہے اس جگہ دیکھیۓ سانچہ:بعیدنما ۔ استعمال کیجیۓ اور کوئی مسلہ درپیش آۓ تو آگاہ کیجیۓ۔ سمرقندی

اصلاح ترمیم

میں یہ صفحہ دیکھ رہا تھا۔20 recently absent wikipedians, ordered by number of contributions only article edits are counted, not edits on discussion pages, etc اس میں میر انام بھی تھا۔ جبکہ میں یہاں خام کر رہا ہوں۔

  • recently absent wikipedians کا لفظ لکھا گیا ہے جو کہ طویل غیر حاضری کی صورت میں اختیار کیا جاتا ہے، اس سے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوتا آپ کام کرتے رہیۓ آپ کے کام کی اردو کو بھی اور ویکیپیڈیا کو بھی ضرورت ہے۔ سمرقندی

برقی فہرست ترمیم

اسلام علیکم، معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اردو وکیپیڈیا کی برقی فہرست کی رکنیت حاصل نہیں کی ہوئی۔ --Urdutext 23:41, 7 جولا‎ئی 2009 (UTC)

لاپتہ وکیپیڈین ترمیم

آپ نے کافی عرصہ سے اردو وکیپیڈیا میں کوئی ترمیم نہیں کی اس لئے آپ کو لاپتہ وکیپیڈین کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے- --طاھر روبہ (تبادلۂ خیال) 11:30, 8 نومبر 2012 (UTC) آپ کا نام لاپتہ وکیپیڈین سے مٹا دیا گیا ہے --شہزادہ محمّد سمیع اللہ (تبادلۂ خیال) 19:54, 11 نومبر 2012 (UTC)

میں واپس اۤ گیا ہوں۔

Global account ترمیم

Hi بلال! As a Steward I'm involved in the upcoming unification of all accounts organized by the Wikimedia Foundation (see m:Single User Login finalisation announcement). By looking at your account, I realized that you don't have a global account yet. In order to secure your name, I recommend you to create such account on your own by submitting your password on Special:MergeAccount and unifying your local accounts. If you have any problems with doing that or further questions, please don't hesitate to contact me on my talk page. Cheers, DerHexer (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:28, 17 جنوری 2015 (م ع و)

فیس بک پر رابطہ کریں ترمیم

آپ بہت کم ویکیپیڈیا پر آتے ہیں، آپ کئی سال سے ویکیپیڈیا سے منسلک ہیں، اگر فیس بک پر ہوں تو ہمارے ساتھ شامل ہوںفیس بک پر گروپ، آپ نے 2007ء میں کچد پاکستانی ہوائی ادوں کے مضامین شروع کیے تھے، جن میں سے کچھ میں مواد ہے کچھ میں کچھ بھی نہیں ہے، اور ان کا ویکی ڈیٹا بھی نہیں کیا گيا، گیا آپ ان میں مواد شامل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں، یا ہم ان کو حذف کر دیں، کیوں کہ خالی صفحہ مناسب نہیں، اب تو ان کو 8 سال ہونے والے ہیں، جب کبھی ادھر آئیں تب جواب ضرور دیں، تب تک ان مضامین کو باقی رکھا جا رہا ہے زمرہ:پاکستان کے ہوائی اڈے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:59, 3 اکتوبر 2015 (م ع و)

آپ کی فوری توجہ مطلوب ہے ترمیم

 مکرمی   بلال صاحب     تسلیمات!
   اردو ویکی پیڈیا  کے ایک لاکھ مضامین  کا ہدف 30  دسمبر 2015  تک مکمل کرنا ہے!   موجودہ رفتار ہی قائم رہی تو ہمارا  ہدف کو پانا غیر ممکن ہوتا جا رہا ہے ۔ آئیے ، توجہ دیں ! ابھی اور آج ہی! ہدف  کو مل کر پائیں۔   وضاحت کے لیے مندرجہ ذیل جدول پیش ہے۔

۔

جدول برائےمضمون شماری
دن تاریخ تعداد مضامین فی صد آج کا اضافہ مزید درکار مضامین
1 1 اکتوبر 81641 81.64% 025 18334
2 2 اکتوبر 81666 % 81.66 027 18307
3 3 اکتوبر 81693 % 81.69 025 18282
4 4 اکتوبر 81718 % 81.71 029 18253
5 5 اکتوبر 81747 % 81.74 034 18219
6 6 اکتوبر 81781 % 81.78 013 18206
7 7 اکتوبر 81794 % 81.79 065 18141
8 8 اکتوبر 81859 جاری جاری جاری
9 9 اکتوبر
100 30 دسمبر 100000 % 100 ۔ ۔
نوٹ:   یومییہ 216 مضامین  کی ضرورت ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:33, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)

مضامین بدون داخلی روابط ترمیم

محترم بلال صاحب!
اس ویکیپیڈیا:رودادہائے ڈیٹابیس/مضامین بدون داخلی روابط نامی صفحہ پر ایسے تمام صفحات کی فہرست موجود ہے، جن میں کوئی اندرونی ربط موجود نہیں۔ (یعنی کسی موجود مضمون کے نام کو اس طرح کی مربع قوسین [[ ]] میں نہیں رکھا گيا، جس وجہ سے مضمون اردو ویکیپیڈیا کے مجموعی تعداد مضامین میں شامل نہیں سو سکا۔ کیوں کہ کسی مضمون کے گنتی میں شامل ہونے کے لیے اندرونی ربط کا ہونا لازم ہے۔ براہ مہربانی آپ اس صفحہ پر موجود اپنے صفحات جن کی تعداد اس وقت 36 ہے، ان میں اندرونی ربط شامل کرنے کی کوشش کریں۔---Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:29, 15 اکتوبر 2015 (م ع و)

ویکیمیڈیا انڈیا کے ہوم پیج پر شعیب صاحب کو فیچرڈ انڈین ویکیمیڈین بنانے کے لیے آپ کی تائید درکار ترمیم

آداب!

ہر مہینہ ویکیمیڈیا انڈیا کے صفحہ اول پر کسی بھارتی ویکیپییڈین کی مختصر پروفائل کے ساتھ منتخب ویکیپیڈین کے طور پر پیش کرتا ہے۔ فی الوقت یہ شرف ہندی ویکیپیڈین راجو سُتھار کو حاصل ہے: http://wiki.wikimedia.in/Home

چونکہ شعیب صاحب کی خدمات گراں قدر ہیں، اس لیے میں ان کا نام پیش کررہا ہوں۔ گزارش ہے کہ آپ دیوان عام متفرقات کے اس آخری قطعے میں تائید درج کر کے اس مقصد کو کامیاب بنائیں۔ ----مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:32, 1 اگست 2016 (م ع و)

شکریہ ترمیم

فوری تائید کے لیے شکریہ---Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:40, 6 اکتوبر 2016 (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا پر 1،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں ترمیم

  1،000 ترامیم
اردو ویکیپیڈیا پر 1،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو کہ اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:09, 20 نومبر 2016 (م ع و)

رائل ایئر لائن نامزد برائے حذف ترمیم

 

آداب؛ رائل ایئر لائن نامی مضمون کے متعلق یہ گفتگو جاری ہے کہ آیا یہ ویکیپیڈیا کی ہدایات اور پالیسیوں کے مطابق ہے یا اسے حذف کر دیا جائے۔

اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ کرنے سے قبل یہاں اس مضمون پر آزادانہ گفتگو جاری رہے گی جس میں تمام صارفین اور آپ بذات خود شریک ہو سکتے اور اپنی رائے پیش کر سکتے ہیں۔

دوران گفتگو میں صارفین مذکورہ مضمون میں ترمیم و تبدیلی کر سکتے ہیں تاکہ وجوہات حذف ختم ہو جائیں اور مضمون باقی رہے۔ تاہم گفتگو مکمل ہونے سے قبل مضمون سے حذف کا ٹیگ نہیں ہٹایا جا سکتا۔ محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:02، 5 اپریل 2019ء (م ع و)

 

آداب؛ پاکستان انٹر نیشنل کارگو نامی مضمون کے متعلق یہ گفتگو جاری ہے کہ آیا یہ ویکیپیڈیا کی ہدایات اور پالیسیوں کے مطابق ہے یا اسے حذف کر دیا جائے۔

اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ کرنے سے قبل یہاں اس مضمون پر آزادانہ گفتگو جاری رہے گی جس میں تمام صارفین اور آپ بذات خود شریک ہو سکتے اور اپنی رائے پیش کر سکتے ہیں۔

دوران گفتگو میں صارفین مذکورہ مضمون میں ترمیم و تبدیلی کر سکتے ہیں تاکہ وجوہات حذف ختم ہو جائیں اور مضمون باقی رہے۔ تاہم گفتگو مکمل ہونے سے قبل مضمون سے حذف کا ٹیگ نہیں ہٹایا جا سکتا۔ محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:08، 5 اپریل 2019ء (م ع و)

خوش آمدید ترمیم

محترم بلال بھائی صاحب!

طویل غیر حاضری کے بعد آپ کی آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، امید کرتا ہوں کہ تھوڑا ہی سہی، لیکن مستقل طور پر وقت دیتے رئیں گے۔ اور آپ کیوں کہ قدیم ترین متحرک صارفین میں سے ہیں، تو آپ کے تاثرات جاننے کا بھی تجسس ہے، 200^ کا اردو ویکپیڈیا آپ نے دیکھا، آج ہم 2020ء میں پہنچ چکے ہیں، آپ اس سارے عرصے میں اردو ویکیپیڈیا پر رہے ہیں، تنفید، تبصرہ اور تجاویز کی امید کرتا ہوں۔ ویکیپیڈیا:2004ء اردو ویکیپیڈیا کو ذرا دیکھیں، اسی طرز پر مزید صفحات بھی ہیں، اور اگر ارد ویکی کی تاریخ سے متعلق کچھ معلومات کا اشتراک کر سکیں تو ممنون رہوں گا، اگر مناسب سمجھیں تو اردو ویکی کے ٹیلی گرام یا واٹس ایپ گروپ میں شامل ہو جائيں۔ (03325929584)Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:48، 10 مئی 2020ء (م ع و)

Obaid Raza آپ کا شکریہ۔ بلال (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:25، 10 مئی 2020ء (م ع و)

حضرت ایوب انصاری نامزد برائے حذف ترمیم

 

آداب؛ حضرت ایوب انصاری نامی مضمون کے متعلق یہ گفتگو جاری ہے کہ آیا یہ ویکیپیڈیا کی ہدایات اور پالیسیوں کے مطابق ہے یا اسے حذف کر دیا جائے۔
اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ کرنے سے قبل یہاں اس مضمون پر آزادانہ گفتگو جاری رہے گی جس میں تمام صارفین اور آپ بذات خود شریک ہو سکتے اور اپنی رائے پیش کر سکتے ہیں۔ نیز دوران گفتگو میں صارفین کو مذکورہ مضمون میں ترمیم و تبدیلی کی اجازت ہے تاکہ حذف کے امکانات ختم ہو جائیں اور مضمون باقی رہ سکے، تاہم گفتگو مکمل ہونے سے قبل مضمون سے حذف کا ٹیگ نہیں ہٹایا جا سکتا۔ نامعلوم اجنبی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:24، 10 مئی 2020ء (م ع و)

کیونکہ پہلے سے صفحہ موجود تھا تو اس صفحہ کو ہٹانے میں کوئی حرج نہیں۔ بلال (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:27، 10 مئی 2020ء (م ع و)

[Wikimedia Foundation elections 2021] Candidates meet with South Asia + ESEAP communities ترمیم

Hello,

As you may already know, the 2021 Wikimedia Foundation Board of Trustees elections are from 4 August 2021 to 17 August 2021. Members of the Wikimedia community have the opportunity to elect four candidates to a three-year term. After a three-week-long Call for Candidates, there are 20 candidates for the 2021 election.

An event for community members to know and interact with the candidates is being organized. During the event, the candidates will briefly introduce themselves and then answer questions from community members. The event details are as follows:

  • Bangladesh: 4:30 pm to 7:00 pm
  • India & Sri Lanka: 4:00 pm to 6:30 pm
  • Nepal: 4:15 pm to 6:45 pm
  • Pakistan & Maldives: 3:30 pm to 6:00 pm
  • Live interpretation is being provided in Hindi.
  • Please register using this form

For more details, please visit the event page at Wikimedia Foundation elections/2021/Meetings/South Asia + ESEAP.

Hope that you are able to join us, KCVelaga (WMF), 06:32، 23 جولائی 2021ء (م ع و)

Taksim Mosque نامزد برائے حذف ترمیم

 

آداب؛ Taksim Mosque نامی مضمون کے متعلق یہ گفتگو جاری ہے کہ آیا یہ ویکیپیڈیا کی ہدایات اور پالیسیوں کے مطابق ہے یا اسے حذف کر دیا جائے۔
اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ کرنے سے قبل یہاں اس مضمون پر آزادانہ گفتگو جاری رہے گی جس میں تمام صارفین اور آپ بذات خود شریک ہو سکتے اور اپنی رائے پیش کر سکتے ہیں۔ نیز دوران گفتگو میں صارفین کو مذکورہ مضمون میں ترمیم و تبدیلی کی اجازت ہے تاکہ حذف کے امکانات ختم ہو جائیں اور مضمون باقی رہ سکے، تاہم گفتگو مکمل ہونے سے قبل مضمون سے حذف کا ٹیگ نہیں ہٹایا جا سکتا۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:53، 20 جنوری 2024ء (م ع و)

Caferağa Medrese نامزد برائے حذف ترمیم

 

آداب؛ Caferağa Medrese نامی مضمون کے متعلق یہ گفتگو جاری ہے کہ آیا یہ ویکیپیڈیا کی ہدایات اور پالیسیوں کے مطابق ہے یا اسے حذف کر دیا جائے۔
اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ کرنے سے قبل یہاں اس مضمون پر آزادانہ گفتگو جاری رہے گی جس میں تمام صارفین اور آپ بذات خود شریک ہو سکتے اور اپنی رائے پیش کر سکتے ہیں۔ نیز دوران گفتگو میں صارفین کو مذکورہ مضمون میں ترمیم و تبدیلی کی اجازت ہے تاکہ حذف کے امکانات ختم ہو جائیں اور مضمون باقی رہ سکے، تاہم گفتگو مکمل ہونے سے قبل مضمون سے حذف کا ٹیگ نہیں ہٹایا جا سکتا۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:09، 20 جنوری 2024ء (م ع و)