(?_?)


بزمِ اردو ویکیپیڈیا میں خوش آمدید شاہدالاسلام

السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری 2001 میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجراء جنوری 2004 میں عمل میں آیا ۔ فی الحال اس ویکیپیڈیا میں اردو کے 215,001 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔


یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔
آپ سے معاونت درکار ہے، دکھائیں پر کلک کریں

محترم شاہدالاسلام! اردو ویکیپیڈیا پر دوسری ویکیپیڈیاؤں کے مقابلے میں مضامین کی تعداد کافی کم ہیں۔ ہم سب احباب اردو ویکیپیڈیا پر اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ذیل میں اُن صفحات کے روابط دئیے جا رہے ہیں جہاں پر ان مضامین کے روابط موجود ہیں جو اردو ویکیپیڈیا پر موجود نہیں ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ جو روابط آپ کو سرخ رنگ میں نظر آئیں، اُن روابط پر صفحات بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں۔ آپ محض اردو میں صفحات بنائیں اسے ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق ہم خود لے آئیں گے، اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ خود ہی معیار ی مضامین بنانے لگیں گے۔



-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 13:14, 29 جون 2014 (م ع و)

جواب

ترمیم

وعلیکم السلام شاہد صاحب، معذرت خواہ ہوں کہ عدیم الفرصتی کے سبب آپ کے پیغام کے جواب دینے میں انتہائی تاخیر ہوگئی، امید ہے معذرت قبول فرمائیں گے۔
مجھے انتہائی خوشی ہے کہ صحافت جو جمہوریت کے ستونوں میں سے ایک ہے، اس دشت کا آہوئے رم خوردہ ہماری بزم میں شامل ہونا چاہتا ہے، یقیناً آپ کی شمولیت اس بزم کے لیے انتہائی گرانقدر اور نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ اردو ویکیپیڈیا ایک آزاد دائرۃ المعارف ہے، اس میں موضوع سے متعلق معلومات اور مواد قارئین کے لیے فراہم کیا جاتا ہے، ویکیپیڈیا میں ذاتی تحقیق پر مبنی مضامین لکھنے پر پابندی ہوتی ہے۔ موضوع سے متعلق درست اور صحیح مواد مختلف معتبر مآخذ ومراجع سے یکجا کیے جاتے ہیں اور اس کے بعد یہاں تحریر کیا جاتا ہے۔
آپ کا تعلق چونکہ صحافت سے ہے، تو میرا مشورہ ہے کہ آپ اس مضمون سے آغاز کریں۔ جیسے کہ آپ ملاحظہ فرمارہے ہونگے کہ یہ مضمون کافی مختصر ہے، اگر آپ اس کے انگریزی صفحہ میں دیکھیں تو کافی تفصیلی مضمون نظر آئے گا۔ آپ اس سے ترجمہ بھی کرسکتے ہیں اور اپنا مضمون بھی تحریر کرسکتے ہیں باحوالہ۔ اس کے بعد تاریخ صحافت وغیرہ مضامین پر توجہ کی جاسکتی ہے۔ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو تو بلا تکلف مجھ سے یا یہاں موجود دیگر ساتھیوں سے کہہ سکتے ہیں، فورا سے پیشتر معاونت کی کوشش کی جائے گی۔  
مزید ایک بات یہ کہنا تھا کہ آپ نے آج مودی کے نام سے ایک صفحہ بنایا تھا جسے منتظمین کی جانب سے حذف کردیا گیا ہے، کیونکہ یہ صفحہ پہلے سے ہی نریندر مودی کے نام سے موجود ہے، آپ اسی صفحہ میں مزید اضافہ فرماسکتے ہیں۔ نیز یہ ضروری ہوتا ہے کسی بھی نئے مضمون بنانے سے قبل کہ آپ متعلقہ عنوان سے پہلے تلاش فرمالیں تاکہ دوہرے مضامین نہ بن سکیں۔
درج ذیل روابط بھی ملاحظہ فرمالیں:

ممنون :)  —خادم—  12:58, 29 ستمبر 2014 (م ع و)