تبادلۂ خیال صارف:مثال~urwiki/Archive 1
یہ گزشتہ کی گئی گفتگو کا وثق ہے۔ آپ اس صفحہ کے مواد میں ترمیم کرنے سے گریز کریں. اگر آپ ایک نئی بحث شروع یا ایک پرانی گفتگو کو جاری کرنا چاہتے ہیں تو براہ مہربانی اس موجودہ تبادلۂ خیال صفحہ پر جائیں۔ |
ابوالفضل ابن الرضا برقعی قمی ویکی آرٹیکل
سلام برادر! آیت اللہ اابوالفضل ابن الرضا برقعی قمی کے نام کو آپ نے ویکی طرز پہ صرف ابوالفضل برقعی کر دیا ہے،اس نام سے ایک اور مراجع کا نام بھی موجود ہے،اس لئے یہ معلوم نہیں ہوگا صارفین کو کہ کس ابوالفضل برقعی کی بات کر رہے ہیں،اس لئے صرف "ابوالفضل برقعی" لکھنے کی بجائے، "سیدابوالفضل ابن الرضا برقعی قمی" لکھ دیں۔
اور آیت اللہ لکھنے کی اجازت ویکی اردو پر کیوں نہیں اس کی وضاحت کر دیں،جب کہ آیت اللہ خمینی،آیت اللہ سیستانی وگیرہ کے ناموں کے ساتھ اردو ویکی پر اس لقب کو لکھنے پر کوئی اعتراض نہیں تو آیت اللہ برقعی کے نام کے ساتھ ایسا لکھنے یا دیگر مجتہدین کے ناموں کے ساتھ ایسا لکھنے کی یہاں اجازت کیوں نہیں۔تھوڑی وضاحت کر دیں۔ ،شکریہ۔ مرحبا بلتی
- محترم! خوشی کی بات ہے کہ آپ شعیہ شخصیات پر لکھ رئے ہیں، جس کی کمی تھی اردو ویکی پر۔
آپ جس نا م سے مطابقت کی بات کر رئے ہیں، وہ بتایا نہیں آپ نے، وہ بتاہیں۔
نام کے ساتھ القابات سے تلاش کرنے والے کو مشکل ہوتی ہے، اب آیت اللہ، علامہ، مولانا، سید، جیسے القابات ایسے ہیں کہ بیسیوں شخصیات کے نام کے شروع میں آتے ہیں، دوسرا بعض القابات جانبدرانہ بھی ہو سکتے ہیں، جیسے امام وقت یا مجدد عصر کسی کے نام کے ساتھ عنوان کا حصہ نہیں ہو سکتا۔
اسی طرح مضمون کے اندر بھی نام کے ساتھ القابات کو ہر بار پورا نہیں لکھ سکتے، کیوں کہ کسی انسائیکلوپیڈیا کا کام، کسی کی تعریف یا مخالفت نہیں ہوتا، بلکہ صرف ضروری معلومات کو حوالہ کے ساتھ عوام تک پہنچانا ہوتا ہے۔
تیسرا سوال کہ کچھ لو گوں کے نام کے ساتھ سید، آیت اللہ یا کوئی تیسرا لقب کیوں ہوتا ہے ، تو اس کا وجہ یہ ہے کہ جب کوئی شخصیت کسی لقب، عرفی نام، یا اعزازی نام سے اتنی زیادہ معروف ہو جائے کہ اصل نام پس منظر میں چلا جائے تو اس سے ہی اس کا عنوان بنا دیا جاتا ہے، جیسے سر سید احمد خان، اگر اس کو صرف احمد خان کے عنوان سے لکھا جائے تو کسی کو اندازہ نا ہو گا، کہ احمد خان کون ہے۔جیسے نظام الدین، معین الدین، زین العابدین، ابو بکر، ابو ہریرہ وغیرہ وغیرہ
آپ نے زمرے بھی بنائے ہیں، مگر ایک ہی زمرہ دو نام سے نہیں بناہیں، جیسے وہابی شعیہ اور شعیہ وہابی۔ شعیہ، وہابی، اہل حدیث، بریلوی، دیوبندی، یا دیگر ایسے ناموں کے ساتھ مضمون کے اندر مکتبہ فکر کا لفظ استعمال کریں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:50, 1 ستمبر 2014 (م ع و)