خوش آمدید!

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں:   اور  

(?_?)
 
 

جناب محمد عمیر مغل کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری 2004ء میں عمل میں آیا۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا میں کل 205,254 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔



 

یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس ( ) زریہ پر طق کریں۔

 


 

ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


عرفان ارشد (تبادلۂ خیال) 18:07, 29 اگست 2013 (م ع و)---

  • مغل صاحب، ملکہ وکٹوریا کے مضمون میں آپ نے "تھی" کو "تھیں" قسم کی تبدیلیاں بھی کی ہیں۔ براہ کرم واحد کے لیے واحد فعل ہی استعمال کریں اور یہ ہی مستعمل ہے۔ جمع کا صغیہ مذہبی شخصیات کے بارے میں لکھتے وقت اردو میں رائج ہے مگر نحو کی رو سے غلط ہے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 14:21, 30 اگست 2013 (م ع و)

خوش آمدید ترمیم

السلام علیکم عمیر صاحب! امید ہے مزاج بخیر ہونگے۔ کافی دنوں کے بعد اردو ویکی کی بزم میں تشریف لائے ہیں، اس لیے دوبارہ خوش آمدید  

ماشاء اللہ آپ نے مضامین لکھنے کا بہترین سلسلہ شروع کیا ہے اور خاصے تفصیلی اور پر از معلومات مضامین تحریر فرمارہے ہیں، اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔ مجھے امید ہے ایسے معلوماتی مضامین آئندہ بھی مستقل پڑھنے ملتے رہیں گے۔ آپ کے حالیہ تحریر کردہ مضمون انڈین کونسلز ایکٹ 1892ء میں کچھ تبدیلیاں میں نے کی ہیں، ان تبدیلیوں کو آپ یہاں] دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے مضامین میں ان تبدیلیوں کا خیال رکھیں تو آپ کے لکھے ہوئے مضامین بہترین مضامین میں اور انسائیکلوپیڈیائی طرز کے ہوجائیں گے۔ کسی بھی مشکل کی صورت میں بلا تکلف عاجز کو یاد فرمالیں۔ ممنون :)  —خادم—  12:28, 5 مئی 2014 (م ع و)