ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

(?_?)


بزمِ اردو ویکیپیڈیا میں خوش آمدید Ayubi.ssa

السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری 2001 میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجراء جنوری 2004 میں عمل میں آیا ۔ فی الحال اس ویکیپیڈیا میں اردو کے 205,117 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔


یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔
آپ سے معاونت درکار ہے، دکھائیں پر کلک کریں

محترم Ayubi.ssa! اردو ویکیپیڈیا پر دوسری ویکیپیڈیاؤں کے مقابلے میں مضامین کی تعداد کافی کم ہیں۔ ہم سب احباب اردو ویکیپیڈیا پر اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ذیل میں اُن صفحات کے روابط دئیے جا رہے ہیں جہاں پر ان مضامین کے روابط موجود ہیں جو اردو ویکیپیڈیا پر موجود نہیں ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ جو روابط آپ کو سرخ رنگ میں نظر آئیں، اُن روابط پر صفحات بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں۔ آپ محض اردو میں صفحات بنائیں اسے ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق ہم خود لے آئیں گے، اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ خود ہی معیار ی مضامین بنانے لگیں گے۔



-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 14:35, 19 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

شکریہ ترمیم

کتاب الاموال پر مضمون لکھنے کا شکریہ۔ اس سے ہماری معلومات میں کافی اضافہ ہؤا، امید کہ ہماری رہنمائی آپ جاری رکھیں گے۔

چند باتوں کی گزارش ہے:

  • جب آپ لکھیں ایک تیسرے فرد کے لب و لہجے میں لکھیے۔ ادب ضرور ملحوظ رکھیے مگر ایک محتاط انداز میں جیسے کہ مضمون اب ہے۔
  • مضامین کے متن کے آگے حوالہ جات فراہم کیجیے۔ اس کے لیے متعلقہ مضمون کے آگے <ref> http://xyz.com/1.html</ref> یا پھر <ref> Hugor, Peter, Islamic Economics, P.29, Penguin Publishers, 1985</ref> کے طور حوالہ دیجیے۔
  • مضمون کے ختم پر فہرست حوالہ جات یوں بنایئے:
==حوالہ جات==
{{حوالہ جات}}
  • مضمون کے ختم پر اپنا نام اور ربط مت دیجیے۔ یہ از خود تاریخچے سے پتہ چل جائے گا۔
  • اپنے بارے میں مزید کہنے کے لیے اپنے صفحہ صارف کا استعمال کیجیے جو کہ آپ یہاں بنا سکتے ہیں۔

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:28, 7 نومبر 2015 (م ع و)

گزارش ترمیم

آداب!

ویکیپیڈیا ایشیائی مہینہ، نومبر 2015ء میں اپنا نام درج کرنے کا تہ دل سے شکریہ۔

تاہم آپ نے اپنے نوشتہ مضامین کو اس منصوبہ صفحہ پر درج نہیں کیے ہیں۔

براہ کرم ایسا جلدی ہی کر دیجیے تاکہ ہم اس مقابلے کے حقیقی آرگنائزرز تک آپ کے تعاون کی تفصیلات پہنچا سکیں۔

اگر آپ نے مضمون نگاری نہیں شروع کی ہے، تو اب بھی وقت ہے کیونکہ یہ منصوبہ اس مہینے کے ختم تک جاری رہے گا۔

مخلص

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:26, 24 نومبر 2015 (م ع و)

ڈاؤن لوڈ اور القاب ترمیم

آداب انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج وزوال کا اثر (کتاب) لکھنے کا بے حد شکریہ! تاہم گزارش ہے کہ ڈاؤن لوڈ جیسی باتین ذکر مت کیجیے اس لیے کہ اس سے یا تو کاپی رائٹ معاملوں کا مسئلہ رہتا ہے یا پھر یہ عمل کہیں تشہیری انداز میں سمجھا جاتا ہے حالانکہ ہم جانتے ہیں آپ کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ مضامین چونکہ ہر مکتب فکر کا شخص پڑتا ہے، اس لیے القاب کا کم سے کم استعمال کیجیے۔ میں نے بھی "مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی اردو کتابوں کی فہرست" ربط کا خارجی روابط میں ذکر کیا ہے نہ کہ اصل مضمون میں اور بھی باہری مواد کے عنوان کے طور پر۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:36, 6 دسمبر 2015 (م ع و)