اردو چینی ہمکاری منصوبہ ترمیم

 
جناب Hindustanilanguage/وثق 58 کی خدمت میں آداب عرض ہے۔

اردو چینی تحریری مسابقہ اردو اور چینی ویکیپیڈیا کے درمیان ایک ہمکاری منصوبہ ہے۔ منصوبے کا آغاز 1 مارچ سے ہے اور اختتام 15 اپریل کو ہوگا۔ آپ سے منصوبے میں شرکت کی درخواست ہے۔

  • آپ ہمکاری منصوبے کے اصول و ضوابط یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

  • آپ 11:59 PM (یو ٹی سی)، 15 اپریل 2019ء تک کسی بھی وقت شامل ہو سکتے ہیں۔

  • اگر آپ اس ہمکاری میں حصہ لے رہے ہیں تو اپنے نئے تحریر کردہ مضامین یہاں شامل کریں۔

امید ہے کہ آپ اس ہمکاری منصوبے میں شامل ہو کر اردو زبان کی خدمت کریں گے۔ اگر آپ کو اس ضمن میں کوئی سوال دریافت کرنا ہو تو بلا جھجھک یہاں رابطہ کریں۔ ممنون — ناظمین اردو چینی ہمکاری منصوبہ (تبادلۂ خیال!)

پاؤں باندھنے کی رسم ترمیم

السلام علیکم

en:Foot binding کی رسم ایک عجیب اور انوکھا موضوع ہے، اردو چینی مسابقے کے لیے تجویز۔— بخاری سعید تبادلہ خیال 05:16، 2 مارچ 2019ء (م ع و)

بے شک آپ کر سکتے ہیں۔ تاہم میری ذاتی رائے یہ ہے کہ اگر یہ لوگ بھی کام شروع کریں اور ہم بھی کریں تو زیادہ راجح ہوگا۔ فی الحال صورت حال یہ ہے کہ یہ لوگ ایک دم خاموش ہیں اور بے حرکت ہیں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:01، 2 مارچ 2019ء (م ع و)
بندش پا کے عنوان سے یہ مضمون بن چکا ہے۔ :)  —خادم—  مورخہ 5 مارچ 2019ء، بوقت 6 بج کر 35 منٹ (بھارت)

اظہار تعزیت ترمیم

السلام علیکم

انا اللہ وانا الیہ راجعون، اللہ تعالی آپ کی والدہ کو جنت میں اعلی مقام دے۔ انسان کی زندگی چند روزہ ہے، اس زندگی کے اختتام کے بعد برزخی زندگی میں قدم رنجہ ہوتا ہے۔ — بخاری سعید تبادلہ خیال 17:06، 10 مارچ 2019ء (م ع و)

جی، پیام کے لیے شکریہ! اچانک والدہ کا انتقال ایک ایسا امر ہے جسے میں یقین نہیں کر پا رہا ہوں۔ ایک ہفتے سے میں کام پر بھی نہیں گیا۔ امید کرتا ہوں کہ مرحومہ کو بلند سے بلند مقام ملے اور میرے خود کے دل کو آرام ملے۔ دن میں غیر ارادی طور ہی سہی، بار بار یہی سوچتا ہے کہ ماں موجود ہے، اور جب حقیقت کا احساس ہوتا ہے، تکلیف اور بوجھ محسوس کرتا ہے۔--مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:39، 10 مارچ 2019ء (م ع و)
جی میں بھی تصور سے ڈرتا ہوں۔ اللہ آپ کو صابر بنائے۔— بخاری سعید تبادلہ خیال 17:41، 10 مارچ 2019ء (م ع و)

اردو یوزر گروپ ترمیم

السلام علیکم! کل فون پر گفتگو کرنے کے بعد اردو یوزر گروپ بنانے پر باہمی اتفاق ہو گیا ہے۔ شعیب بھائی کی رضامندی بھی مل گئی ہے لہذا آپ یوزرگروپ کی کارروائی آگے بڑھائیں۔ یوزرگروپ کا نام دہلوی ویکیپیڈیا یوزرگروپ پر بھی اتفاق رائے ہے۔ آپ کے جواب کا انتظار ہے۔ فیصل انس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:08، 22 مارچ 2019ء (م ع و)

@Hmfs.ind اور محمد شعیب: بھائیو! آپ لوگوں کے ای میل پتوں کی ضرورت ہے۔ براہ کرم مجھے ویکی پر یا پھر فیس بک پر الگ سے آپ کے ای میل پتے فراہم کیجیے۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:26، 22 مارچ 2019ء (م ع و)
  • نام:MOHAMMAD FAISAL
  • ای میل:hmfs.ind@gmail.com

فیصل انس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:07، 22 مارچ 2019ء (م ع و)

@Hmfs.ind: صاحب، اگر شعیب بھائی کا بھی پتہ کریں تو نوازش ہوگی۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:10، 22 مارچ 2019ء (م ع و)
نام: Muhammad Shuaib
پتا: yethrosh gmail.com

:)  —خادم—  مورخہ 23 مارچ 2019ء، بوقت 10 بج کر 53 منٹ (بھارت)

تین صارفین میری نظروں سے گزرے ہیں: ابو یحیٰی علیگ، جنید احمد اور فیروز صاحبان۔ ان لوگوں کے تبادلہ خیال پر میں نے تعاون کا پیام دے رکھا ہے۔ اگر یہ حضرات اتوار تک مجھے کچھ جواب دیں تو ان کے رابطوں کے حوالے سے یوزر گروپ فارم بھروں گا۔ ورنہ آپ لوگوں کی تفصیلات تو ہیں ہی، ابتدائی کار روائی تو شروع کر دیں گے۔ انشاءاللہ ہماری درخواست منظور ہوگی۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:28، 23 مارچ 2019ء (م ع و)
الحمدللہ! درخواست پیش کر دی گئی ہے جس میں میرے اور آپ حضرات کے ای ای میل پتے دے ریے گئے ہیں۔ سر دست چونکہ گروپ کا کوئی لوگو طے نہیں کیا گیا ہے، اس لیے ویکی میڈیا لوگو پر رضا مندی ظاہر کی گئی ہے۔ آگے اگر اتفاق رائے ممکن ہو تو ہم کوئی الگ لوگو تجویز کر سکتے ہیں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:58، 25 مارچ 2019ء (م ع و)
بہت ہی بہتر۔ ہم دعا گو ہیں اللہ کامیابی سے نوازے۔ امید ہے یہ قدم اردو ویکیپیڈیا کے لئے ایک اہم موڑ ثابت ہوگا۔ فیصل انس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:26، 25 مارچ 2019ء (م ع و)

محترم مزمل صاحب!

آپ نتائجیت پر مزید بہتر لکھ سکتے ہیں۔ کتاب دیکھیے — بخاری سعید تبادلہ خیال 03:51، 27 مارچ 2019ء (م ع و)

 Y تکمیل --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:13، 27 مارچ 2019ء (م ع و)
«Hindustanilanguage/وثق 58» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔