تعاون

ترمیم

راقم پرچم بھارت پر کام کرہا ہے ،اور آپ سے گزارش ہے کہ اگر آپ اس کے ایک حصےDesign and construction details اور Symbolism کا ترجمہ کردیں تو مہربانی ہوگی۔امید ہے آپ تعاون کریں گے۔--    05:31, 7 مئی 2016 (م ع و)

@محمد افضل: بھائی دونوں قطعوں کو میں اپنے دو الگ ریتخانوں میں ترجمہ کر چکا ہوں۔ چونکہ ایک قطعے کا غالبًا display صحیح نہیں لگ رہا ہے، اس لیے مواد کو اصل مضمون میں شامل نہیں کیا ہوں۔ تاہم چونکہ آپ سانچوں وغیرہ پر اچھا عبور رکھتے ہیں، ان دو صفحات میں موجود مواد کو صحیح انداز مضمون کے اندر بروئے کار لا سکتے ہیں:

  1. صارف:Hindustanilanguage/ریتخانہ
  2. صارف:Hindustanilanguage/sandbox

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:56, 7 مئی 2016 (م ع و)

اچھا تو میں اسے آپ کی اجازت سے فی الحال اصل مضمون میں داخل کررہا ہوں باقی کام بعد میں کی جائے گی۔--    16:43, 8 مئی 2016 (م ع و)
جی، بالکل--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:10, 8 مئی 2016 (م ع و)

السلام و علیکم! مزمل بھائی میں صفحہ جاٹ پر ترمیم کرنا چاہتا ہوں مگر وہ صفحہ Obaid Raza نے محفوظ کر دیا ہے، کیونکہ اُس پر تخریبکاری ہو چکی تھی، مگر آپ جانتے ہیں کہ میں Good faith editor ہوں تو آپ اُس کا Protection level تھوڑا کم کر دیں گے ــ--ممماکب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:17, 8 مئی 2016 (م ع و) ممماکب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:17, 8 مئی 2016 (م ع و)

@ممماکب: صاحب، آپ یہاں جو تبدیلی کرنا چاہتے ہیں لکھ دیجیے۔ میں اس کا جائزہ لے کر مذکورہ مضمون میں شامل کردوں گا۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:21, 8 مئی 2016 (م ع و)
Redirect جٹ kayaun k jaat pura nai likha jab k Jatt pura likha hay , to aap jaat ko jat say ruju makrr kr dain . asal page jat hay na Kay jaat ...aur jat ko jaat say redirect na krna OK , muzammil Bhai.
ذرا تبادلۂ خیال:جٹ اس گفتگو پر تو غور فرمایئے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:43, 8 مئی 2016 (م ع و)

دس ہزار ترامیم مبارک!

ترمیم

اردو ویکیپیڈیا پر   ترامیم مبارک ہو۔عالمی سطح پر بھی آپ کے ترامیم 59,933 ہیں ،اس پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔--عثمان خان||تبادلہ خیال 11:06, 8 مئی 2016 (م ع و)

@UsmanKhan: بھائی، آپ کی حوصلہ افزائی کا بے حد شکریہ! انشاءاللہ یہ سفر اور آگے تک جاری رہے گا۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:18, 8 مئی 2016 (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا پر 10،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں

ترمیم
  10،000 ترامیم
اردو ویکیپیڈیا پر 10،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو کہ اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:57, 8 مئی 2016 (م ع و)

@Tahir mq: صاحب، شکریہ جناب والا! دراصل ہم آپ ہی سے ہی سیکھ کر طفلانہ قدم آگے بڑھا رہے ہیں۔ ورنہ کہاں آپ کے دولاکھ ترامیم اور کہاں ہمارے دس ہزار کا ہندسہ!!--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:01, 8 مئی 2016 (م ع و)
@Hindustanilanguage: صاحب دس ہزار ترامیم کا سنگِ میل عبور کرنے پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ہو۔ آپ کی رہنمائی کا طالب۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:13, 9 مئی 2016 (م ع و)
@Arif80s: صاحب، آپ کا بہت شکریہ۔ جہاں تک رہنمائی کی بات ہے، اس کی غالبًا آپ جیسے self-motivated اصحاب کو دینے کے بجائے ان سے حاصل کرنے کی کوشش کرسکتا ہوں۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:26, 9 مئی 2016 (م ع و)

میری جانب سے بھی اردو ویکیپیڈیا پر 10،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد

ترمیم
  100000 ترامیم
اردو ویکیپیڈیا پر 10،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو کہ اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اورقابل تقلید بات ہے!

    05:04, 9 مئی 2016 (م ع و)

@محمد افضل: صاحب، اس عزت افزائی کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ!!--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:28, 9 مئی 2016 (م ع و)
برگ سبزیست تحفہ درویش! ہم اس قابل تو نہیں کہ آپ کو مبارکباد دیتے ہوئے شکریہ بھی کہہ سکیں مگر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد عرض ہے، آپ جیسی ہستیاں ہی کسی کام کو پایہ تکمیل یا اوج ثریا تک پہنچا سکتی ہیں۔ لہذا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں۔ اور سر سبز دعا ہے کہ زندگی کے ہر قدم خوش و خرم و شاد و آباد و کامیاب و سلامت رہیں۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:58, 9 مئی 2016 (م ع و)
@Syedalinaqinaqvi: صاحب، دنیا میں نیک لوگوں کی دعا ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ میں ہمہ موضوع ترامیم کی کوشش کرتا ہوں اور شاید اس بیچ مذہبی پہلوؤں کے مضامین شاذونادر ہی رقم ہوتے ہیں۔ ایسے کوتاہ نظر صارف کو اگر آپ اپنی دعا میں شامل فرمائیں (جبکہ غالبًا مذہبی موضوعات آپ کی اولین ترجیح ہیں)، تو یقنینًا وہ آپ کا ممنون و مشکور ہی رہے گا! --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:11, 9 مئی 2016 (م ع و)

معیاری ترمیمات

ترمیم

مزمل صاحب! مبارک باد آ پ کے لیے تو ہے ہی۔ لیکن اصل حقدار تو آپ کے وہ سبھی افراد خانہ اور دوست واحباب ہیں جن کے حصے کا قیمتی وقت آپ اردو ویکی پیڈیا کو عطیہ کرتے رہے ہیں۔ اردو ویکی پیڈیا میں ہونے والی ترمیمات میں ، آپ کی ترامیم ، معیاری حیثیت رکھتی ہیں اس لیے مبارک باد دیتے ہوئے ایک ذمہ داری پوری کرنے کا احساس بھی ہو رہا ہے۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:30, 8 مئی 2016 (م ع و)

@Drcenjary: صاحب! ہم تو اردو کے ابجد خواں ہیں۔ اسکول یا کالچ میں کبھی بھی اردو پڑھنے سے قاصر رہے۔ آپ پروفیسر ہیں، صاحب علم وفراست ہیں۔ پتہ نہیں معیاری ترمیمات کے الفاظ آپ صرف حوصلہ افزائی کے لیے ارشاد فرما رہے ہیں یا ان میں حقیقی معنویت ہے۔ جو بھی ہے، یہ الفاظ دل کو سکون پہنچاتے ہیں اور بندہ اس کے لیے آپ کا مشکور ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:37, 8 مئی 2016 (م ع و)
@Hindustanilanguage:حضور والا! حوصلہ افزائی ان کی کی جاتی ہے جن میں حوصلہ نہیں ہوتا! آپ نے لکھا کہ اسکول اور کالج میں آپ نے اردو نہیں پڑھی۔ اصل میں یہ آپ کا بہت بڑا Qualification ہے۔ اس لیے کہ آج کل اسکول ،کالج یا یونیورسٹیوں میں(With due respect to the honost Teachers)اردو کی خدمت سے زیادہ خود کی خدمت کی جاتی ہے۔ (صرف تنخواہیں لی جاتی ہیں)۔ یہ بات کڑوی ہے اس لیے کہ سچ ہے۔ ایسے بھی دیکھیے خاکسار نےایک سال کے عرصے میں (تقریباً ۸ (آٹھ) پروگرامس کے ذریعے) صرف ان حضرات کے سامنے جو اردو کے نام کی تنخواہیں لیتے ہیں، اردو ویکی پیڈیا کی بات رکھی۔ ابھی تک امید لگائے بیٹھے ہیں۔ ویکی پیڈیا کا کام رضا کارانہ جو ٹہرا۔ یہ بے چارے کچھ بھیدینا نہیں جانتے صرف لینا جانتے ہیں ۔ کچھ بھی دو لے لیتے ہیں۔ خیر اب ہمارا خیال یہی ہے کہ شاید ہم نے بات ان صاحبوں کے سامنے ڈھنگ سے نہ رکھی ہو۔ کوشش جاری رہے اور رہے گی بھی۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:17, 8 مئی 2016 (م ع و)
«Hindustanilanguage/وثق 21» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔