TUSC token 7f9fb706344b316541a06f35f184f875 ترمیم

I am now proud owner of a TUSC account!

فرنگی محل پر مضمون ترمیم

مزمل بھائی اسلامُ علیکم۔ ہبت خوب کے آپ نے ویکی منصوبہ برائے بھارت اور پاکستانی عوامی تعطیلات کی تو سیع کی۔ انشاء اللہ اس کو اور بھی مواد چڑھائیں گے رفتہ رفتہ۔ اب آپ نے بھارت کی مساجد کے صفحہ والی مساجد بھی مکمل کیے ہیں۔ آپ سے گذارش ہے کہ فرنگی محل پر مضمون لکھیں۔ یہ مضمون کسی بھی ویکی میں نہیں ہے مگر بہت اہم ہے۔ اور مخلصانہ شرط یہ ہے کہ پہلے آپ فرنگی محل مضمون اردو ویکی پر لکھیں گے، پھر ہندی انگریزی میں لکھیں گے۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:21, 22 نومبر 2014 (م ع و)

مزمل بھائی ماشاء اللہ آپ نے بہت ہی اہم مضمون تحریر فرمایا ہے، اور بہت ہی عمدہ ہے۔ شکریہ۔ مزید زحمت، ایک دو تصاویر، خاص طور پر انفو بکس کے ساتھ۔ بہت ہی خوب رہے گا۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:03, 22 نومبر 2014 (م ع و)

There's no pic on Firangi Mahal in Commons. --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:32, 22 نومبر 2014 (م ع و)

یہ کتابیں ترمیم

مزمل بھائی اسلامُ علیکم! ان تین کتابوں کا ذکر اکثر میں نے سنا ہے، اور دیکھا بھی ہے۔ ہمارے بچپن میں لوگوں کو ان کتابوں کو پڑھتے ہوئے دیکھا بھی ہے۔ لوگ بڑی عقیدت کے ساتھ پڑھتے تھے۔ آپ ماشاء اللہ کافی اچھی جانکاری رکھتے ہیں، برائے کرم ان کتابوں کے بارے میں بتائیے، (1) جنان السیر، (2) زین المجالس ، (3) مصباح الحیات۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:48, 23 نومبر 2014 (م ع و)

نثار صاحب، آپ کے لامحدود علم کے آگے میں ایک طفل مکتب ہوں اور ابجد خوانی کے ابتدائ دور سے گزر رہا ہوں۔ اس لیے ان گراں قدر کتابوں کے بارے میں جن کی آپ نے فہرست پیش کی ہے میں کچھ بھی کہنے سے قاصر ہوں۔ --Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:22, 24 نومبر 2014 (م ع و)

اسلام بلحاظ ملک ترمیم

منصوبہ اسلام بلحاظ ملک پر بھی نظر کرم ہوجائے تو ممنون ہونگے۔ اس منصوبہ کے تحت دنیا بھر کے تمام ممالک میں اسلام کی تاریخ اور موجودہ صورتحال پر مضامین تیار کیے جاتے ہیں جیسے بھارت میں اسلام۔ --:)  —خادم—  12:40, 26 نومبر 2014 (م ع و)

آپ کی دلچسپی کے سائٹس ترمیم

مزمل بھائی اسلامُ علیکم! ذیل کے سائٹس آپ کی نظروں سے گذرے ہونگے، لیکن پھر بھی آپ کی خدمت میں،

احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:40, 29 نومبر 2014 (م ع و)

جی، میری معلومات میں اضافہ کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:42, 30 نومبر 2014 (م ع و)

استرجع کنندہ ترمیم

مزمل بھائی، اب آپ استرجع کنندہ اور توثیق شدہ صارف ہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:54, 1 دسمبر 2014 (م ع و)

آپکے لیے اعزاز ترمیم

  ستارہ الالہیات
اردو ویکیپیڈیا پر دنیا کے مختلف ممالک میں اسلام کی معلومات پر آپکو یہ ستارہ الالہیات پیش کیا جاتا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:28, 9 دسمبر 2014 (م ع و)
طاہر بھائ، شکریہ کہ آپ نے مجھ ناچیز کو اس قابل سمجھا! آپ کی یہی حوصلہ افزائ بنی رہی تو انشأاللہ میں اور بھی خدمات انجام دینے کی کوشش کروں گا۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:31, 9 دسمبر 2014 (م ع و)

حوالہ جاتی مآخذ ترمیم

محترم!
ایک منصوبہ انگریزی ویکی کی طرز پر اردو ویکی پر بھی شروع کیا جا چکا ہے، جس میں حوالہ جاتی مآخذ (دائرۃ المعارف، لغات، سالنامے، تقویمیں، وفیات، اور ڈائریکٹریاں وغیرہ کے ربط اور ان کی نشاندہی کی جاتی ہے، تا کہ حوالہ جات کو زیادہ بہتر کیا جا سکے، آپ بھی وہاں پر ایسے روابط شامل کر سکتے، یا پوچھ سکتے ہیں۔ بعض دفعہ ہم ایک مضمون اپنے پاس موجود مواد سے دیکھ کر شامل کرتے ہیں، لیکن اس میں حوالے سوائے اس ایک (اخبار، کتاب وغیرہ کے اور نہیں ہوتے)، اس طرح کے مواد والے صارفین کو حوالہ جات شامل کرنے اور انہیں زیادہ بہتر حوالے کی طرف رہنمائی کی جاتی ہے۔

--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:14, 10 دسمبر 2014 (م ع و)

15 january ترمیم

السلام علیکم جناب! اس صفحے پر آپ کے سپورٹ کی ضرورت ہے۔

آپ کی رائے ترمیم

مزمل صاحب۔۔۔۔ امید کہ بخیر ہوں گے۔۔۔۔ دیگر ۔۔۔۔۔۔۔ آپ کی رائے جاننے کا خواہشمند ہوں۔۔۔ کیا آپ اردو ویکی پر ذرا زیادہ فعال ہوکر منتظم کے فرائض قبول کریں گے؟ کیوں کہ میں دیکھتا آیا ہوں کہ آپ کو ویکی پر کافی اچھا عبور ہے۔ قوانین سے بھی اچھی طرح واقف ہیں۔ ماشاء اللہ اردو زبان پر بھی اچھی قدرت رکھتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ اردو ویکی پر زیادہ کام کریں اور منتظم کے فرائض انجام دہی کے لئے اپنی رائے پیش فرمائیں۔ اردو ویکی پر صارفین اور منتظمین حضرات کی سخت ضرورت بھی ہے۔۔۔۔۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:37, 20 اپریل 2015 (م ع و)

احمد نثارصاحب ، آپ نے مجھے اس قابل سمجھا، یہ میرے لیے اپنے آپ میں باعثِ فخر ہے۔ تاہم میرا تجربہ یہی رہا ہے کہ جیسے ہی منتظم کے موضوع پر رائے کی بات آتی ہے، لوگ کیچڑ اچھالتے ہیں۔ آپ کو انسان نہیں کٹھ پتلی کہتے ہیں۔ سب وشتم کا مرکز بناتے ہیں۔ حد یہ کہ ہندی ویکی پیڈیا کو نیپالی مداخلت کاروں نے جب سیکڑوں نیپالی مضامین سے دو دن تک بھرتے گئے تب سارے منتظمین چھٹی پر تھے اور جب لوٹے تو مجھ سے نالاں ہے کہ میں میٹا پر جاکر ان آئ پیز کو بلاک کیوں کروایا، کیوں مضامین ہٹوانے کی کوشش کیوں کی، وغیرہ۔طاہر صاحب اورعبید صاحب مجھ سے یہاں ہمدردانہ انداز میں پیش آتے ہیں، میں فی الوقت کسی سیاست یا تنقیدی تجزیے سے گزرنے کے موڈ میں نہیں ہوں جس سے یہاں کی برسرآوردہ شخصیات میری ادنٰی ذات پر کسی طرح کا حملہ کردیں ۔ اس لیے فی الحال میں عام صارف کی طرح تعاون جاری رکھنا چاہوں گا۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:29, 20 اپریل 2015 (م ع و)
آپ کچھ غیر متحرک ہو گئے تھے، اس لیے آپ کو نامزد نا کر سکا، ورنا آج صبح ہی عرفان ارشد نے مجھے پھر آپ کی طرف توجہ دلائی ہے کہ آپ پھر سے متحرک ہیں۔ شیعب بھائی سے بھی میری بات 3، 4 ماہ پہلے ہوئی تھا اس بارے، اور آپ کو استرجع کنندہ کا اختیار اسی لیے دیا گيا تھا، وہ پہلی سیڑھی ہوتی ہے۔ منتطم بننے کی، آپ اگر ہفتہ میں دو سے تین دن ہی کچھ وقت دے سکتے ہیں تب بھی آپ کو بنایا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کو کسی خاص منتطم یا صارف کے رویے سے مسئلہ ہو، تو فیس بک پر الگ سے مامور اداری یا دوسرے منتطم سے بات کر لیں۔ ہو سکتا ہے آپ کا اشارہ کسی پرانے کی طرف ہو۔ تو وہ جا چکے، لیکن اگر کوئی ہم میں سے ہے، (میں خود بھی ہو سکتا ہوں) تو بلا تکلف بات کریں۔ یہاں کسی کی اجارہ داری نہیں ہے کہ بات بھی نا کرنے دی جائے)--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:58, 20 اپریل 2015 (م ع و)
مزمل صاحب۔۔۔۔ میں ہندی، انگریزی، تیلگو اور اردو ویکی ان چاروں سے واقف ہوں۔ میں ان تمام مراحل سے گذرا ہوں۔۔۔ تبھی تو آپ سے درخواست کی تھی کہ آپ اردو پر ذرا مصروف ہوجائیں۔ کیوں کہ آپ اردو میں ماہر ہیں، اور خاص طور پر ویکی اصول بخوبی جانتے ہیں، اور ویکی پر کام کرنے کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔ ادھر اُدھر کی سیاست کا شکار کیوں ہوں! میں یہ نہیں کہتا کہ ہندی پر کام مت کرو، لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ ““ آوت سے ہرشت نہیں، نینن نہیں سنیح ۔۔۔۔ تُلسی وہاں نہ جائئو کنچن برسے مینہہ ““۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فی الحال ہندی ویکی کا حال کچھ بگڑا بگڑا لگتا ہے۔۔۔ میں ہندی ویکی کے تعلق سے مزید اردو ویکی میں کہنا نہیں چاہتا۔ میں بھی ہندی ویکی کا صارف ہوں۔ انگریزی ویکی تو اور بھی بد حال ہے۔۔ کیا کریں۔ لیکن میرے خیال سے آپ کا استقبال اردو ویکی پر پُرخلوص ہوگا۔۔ آپ آئیے تو صحیح۔۔۔  :) ۔۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:34, 20 اپریل 2015 (م ع و)
عبید صاحب، احمد نثار صاحب، چونکہ آپ دونوں نے حوصلہ افزا باتیں کہی ہیں، اس لیے عرض گزار ہوں:
  1. میں مختلف ویکی منصوبہ جات سے منسلک رہا ہوں۔ اگر گزشتہ چار سال کی مجموعی تدوینات (ایڈٹس) کو دیکھیں، تو 47000 سے آگے ہیں، یعنی سالانہ اوسط 11750 ہے۔ اس میں کبھی میں نے جنونی انداز میں رات رات بھر کام کیے ہیں اور کبھی شخصی وجوہات سے کچھ دنوں غیرحاضر رہا۔ ظاہر ہے کہ اگر میں منتظم بنوں تو مرکز توجہ اردو ویکی پیڈیا رہے گی اور شاید 60-80 فی صد تدوینات اسی سے منسلک ہوںگی۔ کیا یہ تعداد آپ حضرات کے لیے قابل قبول ہے؟
  2. سوشیل میڈیا کا میں استعمال بہ قدر ضرورت کرتا ہوں اور عمومًا فون سے ربط سے گریز کرتا ہوں۔ میرے خیال سے اس سے کچھ مسئلہ نہیں ہوگا کیونکہ صفحہ تبادلہ خیال اور ای میل / ویکی میل سے ربط کیا جاسکتا ہے۔
  3. آپ لوگ اگر مجھے منتظم کے لیے نام زد کر رہے ہیں، تو ظاہر ہے کہ میرے حق میں یا مخالفت میں ووٹ دینا ہرصارف کا اختیار ہے۔ بس ایک ہی گزارش ہے کہ شخصی حملے یا میری شخصیت پر رائے زنی نہ ہوجو کہ دل شکنی کا باعث ہوسکتا ہے۔ ہاں کام اور موجودہ یا امکانی تعاون کو لے کر اگر بحث ہو، تو جو بھی نکات ہوں، ان کا میں تہ دل سے خیر مقدم کرتاہوں۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:30, 20 اپریل 2015 (م ع و)
دیکھیں، شخصی حملہ سے آپ کی کیا مراد ہے یہ مجھ پر کچھ زیادہ واضع نہیں ہے، لیکن اگر اس سے آپ یہ مراد لیتے ہیں کہ آپ کے کیے ہوئے کام پر تنقیدنا کی جائے تو یہ مشکل ہو گا۔ ہو سکتا ہے کوئی تنقید کے دوران آپ کی زبان دانی پر بات کرئے اور یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی آپ پر تعصب کا الزام لگائے۔ یہ سب آپ پر منتطم بننے کے بعد بھی ہو سکتا ہے اور منتطم بننے، رائے شماری کرنے سے پہلے بھی، کوئی بھی آ کر آپ کو کہہ سکتا ہے، یہ اس کی رائے ہے۔ اگر وہ اسے ثابت کرتا ہے تو ٹھیک، ورنہ ظاہر ہے، باقی لوگ اس کی حمایت تو نہیں کر سکتے، الزام سے مت ڈریں، اصل چیز حقیقت ہے، ہم روز باتیں سنتے ہیں، الزام تک لگتے ہیں، تعصب اور جانبداری کا بھی الزام لگ جاتا ہے۔ اس لیے آپ کو یہ سب ذہین میں رکھنا چائيے کہ رہبری کے لئے ان لوازمات کا ہونا ضروری ٹھہرا ہے :) ۔ کام کم کیا ہو یا زیادہ یہ اہم نہیں، کام کیسے کیا ہے اور کس معیار کا کیا ہے، یہ اہم ہے۔ منتظم کے لئے زیادہ اہم یہ ہے کہ وہ نو آموز صارف کی مدد کر سکے بس۔ باقی حالیہ تبدیلیاں، املا، تلفظ، سانچے بنانا ماڈیول بنانا ان میں صارفین کی الگ الگ قابلیت ہوتی ہے، جس کی الگ الگ وجوہات ہو سکتی ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:42, 20 اپریل 2015 (م ع و)

اس طرح منتقل کرنے سے سارا تبادلہ خیال صرف آپ کے نا مسے محفوظ ہو جائے گا۔ جو غلط طریقہ کہلاتا ہے، آپ اسے منتقل کریں، سارے کا سارے اور منتقلی کرنے کے بعد رجوع مکرر والا سانچہ اپنے اس تبادلہ خیال سے نکال کر یہاں پر نئے سے شروع کریں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:35, 20 اپریل 2015 (م ع و)

ویسے اس تبدیلی سے پہلے میں نے آپ کے سابقہ مکالمے کے آگے میں نے "ٹھیک ہے" لکھا تھا۔ وہ پتہ نہیں کہاں چلا گیا؟ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:43, 20 اپریل 2015 (م ع و)

مزمل صاحب، شکریہ کہ آپ نے دیر ہی سے صحیح، مان تو لیا۔۔۔۔۔ دیکھئے میں جانتا ہوں آپ کچھ نازک مزاج ہیں، ویسے یہاں پر ہر کوئی نازک مزاج ہی ہے۔ اگر گفتگو حلیم ہو تو سب کو بھاتی ہے۔ آپ بھی دیگر احباب کی طرح حلیم ہی ہیں۔ تو پھر گھبرانا کیسا؟ ہاں میں یہ بھی جانتا ہوں کہ سی آئی یس اے ٹوکے پروجکٹس سے جڑے ہوئے تھے۔ ویکی پالیسی اور دیگر اصولوں کے ساتھ ساتھ تکنیکی باتوں کو خوب جانتے ہیں۔ مجھے اس بات پر بھی خوشی ہوئی کہ آپ ہندی ویکی ٹیوٹوریل بھی بنائے ہیں، اور ایک اچھے بلاگر ہیں۔ آپ یہ سب اردو کے لئے بھی کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔ اور یہ بھی صحیح ہے کہ جس پیڑ پر زیادہ پھل ہوں، پتھر اُسی پر زیادہ پڑتے ہیں، یہ دستورِ زمانہ ہے۔ لیکن پتھروں کے ڈر سے آم کا پیڑ اپنے سارے پھل خود گرا تو نہیں دیتا! (یہ لیجئے ایک نیا محاورہ بھی بن گیا۔۔ :) )۔۔۔۔ آپ اردو ویکی پر آئیے، اردو ویکی کو تقویت دیجے۔۔۔ آپ جیسے حضرات کی سخت ضرورت ہے۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:05, 21 اپریل 2015 (م ع و)

منتقلی کا طریقہ ترمیم

دیکھیں، آپ تاریخچہ سے تو اچھی طرح واقف ہونگے، اس میں کسی صفحہ پر کی گئی تمام ترامیم کا بلحاظ صارف، تاریخ، وقت کے حساب ہوتا ہے۔ جس سے ہم یہ جان سکتے ہیں کہ کب کس صارف نے کیا کچھ لکھا تھا۔ اگر آپ اسے کاپی کر کے کسی دوسرے صفحہ پر پیسٹ کر دیتے ہیں تو، ظاہر ہے اس صفحہ کا جو تاریخچہ ہو گا، وہ سارے کا سارا صرف آپ کے نام سے محفوظ ہوگا۔ جس سے یہ اندازہ نہیں ہوتا کہ جو کچھ تبادلہ خیال پر جن جن صارفین سے منسوب ہے وہ سچ میں انہی کا لکھا ہوا ہے۔ آپ کسی بھی ویکی پیڈیا پر کسی بھی منتطم سے اس کا طریقہ پوچھیں گے تو یہی جواب ملے گا گا کہ آپ جیسے عام مضمون کو منتقل کرتے ہیں، اسی طرح اپنے تبادلہ خیال صفحہ کو منتقل کریں، منتقل کرنے والے صفحہ پر تین آپشن آتے ہیں، جن میں ایک ہوتا ہے کہ اس صفحہ کا رجوع مکرر بنایا جائے وہ خود کار طور پر پہلے سے چیک شدہ ہوتا ہے آپ اسے ان چیک کر دیں اور صفحہ منتقل کر دیں، اگر ان چیک نا بھی کیا تب بھی کوئی مسئلہ نہیں، اب آپ اپنے اصلی تبادلہ خیال صفحہ صفحہ پر جو رجوع مکرر کی مختصر سی عبارت ہوتی ہے اسے حذف کر کے نئے سرے سے تبادلہ خیال کا آغاز کر سکتے ہیں، آسانی کے لیے آپ ہر ماہ، ہر سہ ماہی یا جب بھی آپ کو مناسب لگے اسے منتقل کر دیں۔ اگر آپ نے پہلے کبھی ایسی غلطی کی تھی تو اس کا ازالہ تو اب شاید ممکن نا ہو گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:26, 20 اپریل 2015 (م ع و)

«Hindustanilanguage/وثق 3» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔