Saadat Hussain Malik
خوش آمدید!
(?_?)
جناب Saadat Hussain Malik کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:42, 2 جنوری 2016 (م ع و)
یونیس کونسلوں کے مضامینٍ
ترمیمالسلام علیکم۔ گذارش ہے کہ اگر ہو سکے تو یونین کونسلوں کے مضامین بناتے ہوئے ابتدائیے میں یونین کونسل کی مزید معلومات جیسے محل وقوع وغیرہ دے دیا کریں کہ اس کے ساتھ کون سی یونین کونسل ہے۔ اگر معلوم نہ ہوتو کوئی بات نہیں۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:49, 3 جنوری 2016 (م ع و)
- براہ مہربانی یونین کونسلوں پر مضامین بنانے سے گریز کریں، اور جو بنائے ہیں ان میں مواد شامل کریں، آپ تمام صفحات میں ایک ہی جدول ڈالے جا رہے ہیں۔ یونین کونسل، وارڈ ایک گاؤں کی بھی ذیلی تقسیم ہوتی ہے۔ ان پر مضامین نہ بنائیں، ہر بار انتخابات میں یونین کونسلیں الٹ پلٹ دی جاتی ہیں۔ ان کی معروفیت ایسی نہیں کہ ان پر الگ سے مضمون بنایا جائے، ہاں آپ اس طرح کا عنوان دے سکتے ہیں، حلقہ این اے۔146 کی یونین کونسلیں، کیوں کہ یہ تقسیم عارضی اور صرف انتخابی ضرورت کے تحت ہوتی ہے۔ آئين میں اس تقسیم کا ذکر نہیں۔ اسی کے اندر تمام محلوں، قصبوں اور وارڈوں کے نام لکھ دیں، یہ صفحات وقت ملنے پر میں ان کے انتخابی حلقوں سے رجوع مکرر کر دوں گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:36, 30 جنوری 2016 (م ع و)
اردو ویکیپیڈیا پر 100 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں
ترمیم100 ترامیم | ||
اردو ویکیپیڈیا پر 100 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو کہ اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!
|
--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:28, 19 جولائی 2017 (م ع و)