Usman khalid
خوش آمدید!
ترمیم(?_?)
السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 05:38, 11 اکتوبر 2016 (م ع و)
ماتم سے متعلق روایت
ترمیم
گریہ و ماتم سے منع کرنے والی روایات
جو لوگ مردوں پر رونے کو حرام سمجھتے ہیں وہ اس حکم پر چند دلیلیںپیش کرتے ہیں :
پہلی دلیل:
وہ احادیث جو حضرت عمر، عبداللہ بن عمر او ردیگر سے نقل ہوئی ہیں جن کا مفہوم یہ ہے ۔
((المیّت یعذّب فی قبرہ بما نیح علیہ ))
یایہ حدیث :((انّ المیّت یعذب ببکاء اھلہ علیہ)) [26]
عزیزواقربا کے گریہ کی وجہ سے مردے پر عذاب نازل ہوتاہے ۔
اسی طرح سعید بن مسیّب سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ نے اپنے باپ کی وفات پر مجلس عزاکا پروگرام رکھا تو حضرت عمر نے ا س سے روکا،لیکن حضرت عائشہ نے ان کی بات نہ مانی، جس پر حضرت عمر نے ہشام بن ولید کو بھیجا کہ وہ انہیں زبردستی اس کا م سے روکے ۔جب عورتوں کو اس کی خبر ملی تو مجلس کو چھوڑ کر چلی گئیں ،اس وقت حضرت عمر نے ان سے کہا :
((تردن أن یعذب ابوبکر ببکائکنّ! انّ المیّت یعذب ببکاء أھلہ علیہ)) [27]
کیا تم اپنے گریے کی وجہ سے ابوبکر پر عذاب لانا چاہتی ہو ! بے شک میت کو اس کے گھر والوں کے گریے کی وجہ سے عذاب دیا جاتا ہے۔
لیکن بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ راوی نے نقل کرتے وقت اشتباہ کیا ہے یا بطور کلی روایت کے متن کو بھول بیٹھا ہے ۔
ابن عباس کہتے ہیں :حضرت عمر کی وفات کے بعد جب یہ حدیث عائشہ کے سامنے پیش کی گئی توفرمایا: خداکی رحمت ہو عمر پر ، خدا کی قسم ! رسولخدا ا ۖنے ایسی کوئی بات نہیں کہی بلکہ آنحضرت ۖ نے فرمایا:
(( ان اللہ لیزیدالکافر عذابا ببکاء اھلہ ))
بیشک خداوند متعال کافر کے گھر والوں کے گریے کی وجہ سے اس پر عذاب بڑھادیتاہے ۔
اس کے بعد حضرت عائشہ فرماتی ہیں : ((ولاتزر وازرة وزر اخری )) [28]
ترجمہ:اور کوئی شخص کسی دوسرے کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔
عبدا للہ بن عمر بھی وہاں پر موجود تھے انہوں نے حضرت عائشہ کے جواب میں کچھ نہ کہا[29]۔
ایک اور روایت میں بیان ہوا ہے کہ جب عبد اللہ بن عمر کی یہ روایت حضرت عائشہ کے سامنے نقل کی گئی توفرمایا: خداوند متعال عبد اللہ بن عمر کو بخش دے ۔ اس نے جھوٹ نہیں کہا ۔بلکہ یا توبھول بیٹھا ہے یا نقل کرنے میں اشتباہ کیاہے ۔
جب رسول خدا ۖ ایک یہود ی عورت کی قبر کے پاس سے گزرے تو دیکھا اس کے رشتہ دار اس پر رورہے ہیں توفرمایا:
((انھم لیبکون علیھا وانھا لتعذب فی قبرھا ))
وہ اس پر رورہے ہیں جبکہ قبر میں اس پر عذاب ہورہاہے ۔
ان روایات کی توجیہ
علمائے اہل سنت نے اس بارے میں ان روایات کی توجیہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے : ان احادیث کا معنی یہ ہے کہ وہ گریہ کے ہمراہ ایسی صفات وخصوصیات کا ذکر کرتے کہ جو شریعت مقدّسہ میں حرام ہیں ۔ مثال کے طورپر کہا کرتے : اے گھروں کو ویران کرنے والے! اے عورتوں کو بیوہ کرنے والے ...۔
ابن جریر ، قاضی عیاض اور دیگر نے ان روایات کی توجیہ میں کہا ہے کہ : رشتہ داروں کاگریہ سننے سے میت کا دل جلتاہے اور وہ غمگین ہوجاتا ہے ۔
مزید ایک توجیہ حضرت عائشہ سے نقل ہوئی ہے جو انہوں نے اس حدیث کے معنی میں بیان فرمائی ہے کہ جب رشتہ دار گریہ کرتے ہیں تو کافر یا غیر کافر پر اس کے اپنے گناہوں کی وجہ سے عذاب ہوتاہے نہ کہ عز یزوں کے گریہ کی وجہ سے[30] ۔
علامہ مجلسی اس بارے میں فرماتے ہیں :
اس حدیث میں حرف (باء ) مع کے معنی میں ہے یعنی جب میت کے رشتہ دار اس پر گریہ کرتے ہیں تو وہ اپنے اعمال کی وجہ سے عذاب میں گرفتار ہوتاہے[31] ۔
دوسری دلیل :
میت پر گریہ کرنے کی حرمت پر دوسری دلیل وہ روایت ہے جو متقی ہندی نے حضرت عائشہ سے نقل کی ہے کہ انہوںنے فرمایا :
جب پیغمبر اکرم ۖ کو جعفر بن ابی طالب ، زید بن حارثہ او رعبد اللہ رواحہ کی شہادت کی خبر ملی تو چہر ہ مبارک پرغم واندوہ کے آثار طاری ہوئے ۔ میں دروازے کے سوراخ سے دیکھ رہی تھی اچانک ایک شخص آیا او رعرض کیا: یا رسول اللہ ۖ ! عورتیں جعفر پر گریہ کر رہی ہیں ۔
آنحضرت ۖ نے فرمایا :
((فارجع الیھن فاسکتھن ، فان أبین فاحث فی وجوھھن ]افواھھن [ التراب)) [32]
ان کے پاس جاؤ او رانہیں خاموش کراؤ۔ پس اگر وہ انکار کریں تو ان کے منہ پر خاک پھینکو۔
اس روایت کا جواب
یہ روایت چند اعتبار سے قابل اعتراض ہے ۔
١۔ خودرسول خدا ۖ مرنے والوں اور شہداء پر گریہ کرتے اور لوگوں کو بھی اس کی ترغیب دلاتے جیسا کہ حضرت حمزہ اورجعفر و... پر گریہ کرنے کا حکم دیا ،اور پھر جب حضرت عمر نے عورتوں کو گریہ کرنے سے منع کیا تو فرمایا : انہیں چھوڑ دو، آنکھیں گریہ کناں ہیں اور... [33]۔
٢ ۔ اس حدیث کے روایوں میں سے ایک محمدبن اسحاق بن یسار ہے ۔ جس کے بارے میں علمائے رجال میںاختلاف پایا جاتا ہے ۔ ابن نمیر کہتے ہیں : وہ مجہول ہے اور باطل احادیث کو نقل کرتاہے ۔
احمد بن حنبل کہتے ہیں : ابن اسحاق احادیث میں تدلیس کیا کرتا اور ضعیف احادیث کو قوی ظاہر کرتا[34].
تیسری دلیل :
مُردوںپر گریہ کے حرام ہونے پر تیسری دلیل حضرت عمر کا عمل ہے ۔ نصر بن ابی عاصم کہتے ہیں : ایک رات حضرت عمر نے مدینے میں عورتوں کے گریے کی صدا سنی تو ان پر حملہ کردیا اور ان میں سے ایک عورت کو تازیانے مارے ، یہاں تک کہ اس کے سرکے بال کھل گئے ۔ لوگوں نے کہا : اس کے بال ظاہر ہوگئے ہیں تو جواب میں کہا :
((أجل ،لاحرمة لھا.)) [35] اس عورت کا کوئی احترام نہیں ہے۔
لیکن سوال یہ پیداہوتا ہے کہ کیا خلیفہ کا عمل کسی مسلمان کے لئے حجت ہے۔ امام غزالی صحابہ کے عمل کے حجت ہونے کے بارے میں بیان کئے جانے نظریات کو ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں :
((الأصل الثانی من الأصول الموھونة :قول الصحابی ،وقد ذھب قوم الی أنّ مذھب الصحابی حجة مطلقا ، وقوم الی أنّہ الحجة ان خالف القیاس ، وقوم الی أن الحجة فی قو ل أبی بکر وعمر خاصة لقولہ اقتدوا باللذین بعدی ،وقوم الی أنّ الحجة فی قول الخلفاء الراشدین اذااتفقوا۔والکلّ باطل عندنا ،فانّ من یجوز علیہ الغلط والسّھو ،ولم تثبت عصمة عنہ فلا حجة فی قولہ ،فکیف یحتجّ بقولھم مع جواز الخطائ.)) [36]
یہ سب اقوال باطل ہیں ۔ چونکہ جو شخص عصمت نہیں رکھتااو راس کے عمداً یا سہواً اشتباہ کرنے کا احتمال موجود ہو تواس کا قول حجت نہیں ہوسکتا،پس خطاکے جائز ہوتے ہوئے اس کے قول سے کیسے احتجاج کیا جا سکتا ہے ۔
اور پھر کتب اہل سنّت میں ایسی روایات بھی ملتی ہیں جن میں خلیفہ کی رائے سنت وفعل رسول خدا ۖ کے سراسر مخالف دکھائی دیتی ہے ان میں سے ایک روایت یہ بھی ہے جسے امام احمد بن حنبل نے نقل کیا کہ آنحضرت ۖ نے حضرت عمر سے فرمایا : اے عمر! ان عورتوں کو چھوڑ دو[37]۔
اور اسی طرح حضرت عائشہ کا یہ قول کہ فرمایا:
خدا رحمت کرے عمر پر یا تو فراموش کربیٹھا ہے یااس سے نقل کرنے میں اشتباہ ہواہے[38] ۔ ()
ابن ابی ملیکہ نے ایک داستان نقل کی ہے جومُردوں پر ماتم کرنے کی حرمت کو بیان کرنے والی ان روایات کے جعلی ہونے کی تائید کررہی ہے وہ کہتے ہیں:
حضرت عثمان کی ایک بیٹی کی وفات ہوئی تو ہم عبداللہ بن عمر اور عبداللہ بن عباس کے ہمراہ اس کے تشییع جنازہ میں شریک ہوئے ۔میں ان دونوں کے درمیان بیٹھا ہوا تھا کہ ابن عمر نے رونے والوں پر اعتراض کرتے ہوئے حضرت عثمان کے بیٹے سے کہا : انہیں روکتے کیوں نہیں ہو ؟ میں نے رسول خدا ۖ سے سنا ہے کہ فرمایا:
((مُردے پر اس کے عزیز واقارب کے گریہ کرنے کی وجہ سے عذاب نازل ہوتا ہے ۔))
اس وقت ابن عباس نے ابن عمر کی طرف اپنا رخ کیا اور فرمایا: یہ عمر کا قول ہے اس لئے کہ جب حضرت عمر زخم کی شدت کی وجہ سے بستر پرموجود تھے تو صہیب ان کے پاس آئے اور گریہ وفریاد کرنا شروع کی تو عمر اس کے اس عمل سے ناراض ہو ئے اور کہا: کیا مجھ پر گریہ کر رہے ہو جبکہ پیغمبر ۖ نے فرمایاہے : مردے کو اس کے اقارب کے گریے کی وجہ سے عذاب دیا جاتا ہے۔
انہوں نے اس کے بعدفرمایا: میں نے ان (عمر ) کی وفات کے بعد ان کی یہ بات حضرت عائشہ کے سامنے پیش کی تو انہوں نے یوں فرمایا:
((رحم اللہ عمر، واللہ ما حدث رسول اللہ ،لیعذب ...ولکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قال: انّ اللہ لیزید الکافر ببکاء أھلہ علیہ .))
خدا عمر پر رحمت کرے ! پیغمبر ۖ نے ہر گز ایسی بات نہیں فرمائی بلکہ انہوں نے تو یوں فرمایا: خداوند متعال کافر کے عزیزوں کے گریے کی وجہ سے اس کے عذاب میں اضافہ کر دیتا ہے ۔
اور پھر (حضرت عائشہ نے یہ حکم خدابیان ) فرمایا:
((حسبکم کتاب اللہ ولاتزر وازرة وزرأخرٰی )) [39]
ترجمہ: اور کوئی شخص کسی دوسرے کے گنا ہ کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔
اس کے بعد حضرت عبد اللہ بن عباس نے یہ جملہ فرمایا: خداہی ہے جو ہنساتا بھی ہے اور رلاتا بھی ہے ۔
راوی کہتا ہے :جب عبداللہ بن عباس نے اپنی گفتگو ختم کرلی تو اس کے بعد ابن عمر خاموش رہے اور کوئی بات نہ کہی[40]۔
ایک مرتبہ حضرت عائشہ کے سامنے عبداللہ بن عمر کا یہی قول نقل کیا گیا کہ وہ پیغمبر ۖ سے اس طرح کی حدیث نقل کرتے ہیں کہ پیغمبر ۖ نے فرمایا: میت کو عزیزو اقارب کے گریہ کی وجہ سے عذاب دیا جاتا ہے تو حضرت عائشہ نے فرمایا:
((ذھل ابن عمر ! انّما قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انّہ لیعذب بخطیئتہ وذنبہ وانّ أھلہ لیبکون علیہ الآن.)) [41]
ابن عمر فراموش کر بیٹھا ہے جبکہ رسول خدا ۖ نے یوں فرمایاہے : مردے پر اپنے گناہوں کی وجہ سے عذاب نازل ہورہا ہوتا ہے جبکہ اس کے رشتہ دار اس وقت اس پرگریہ کر رہے ہوتے ہیں ۔
اسی طرح ایک اور مقام پر حضرت عائشہ نے فرمایا:
((انّکم لتحدّثون عن غیرکاذبین ولامکذوبین ولکن السّمع یخطی.)) [42]
عمراو ر ابن عمر نے جان بوجھ کر پیغمبر ۖ کی طرف جھوٹی نسبت نہیں دی ہے بلکہ سننے میں اشتباہ کر بیٹھے ہیں۔
نتیجہ
جوکچھ بیان کیا گیاہے یہ ان ادلہ کا خلاصہ ہے جو غیر شعیہ کے اس ادّعا کو رد کرنے کیلئے بیان کی گئی ہیں کہ پیغمبر ۖ نے مرنے والوں پر گریہ کرنے سے منع فرمایاہے۔جبکہ احادیث مبارکہ کی روشنی میں یہ بالکل واضح طور پر ثابت ہے کہ پیغمبر ۖ نے ہر گز میّت پر گریہ کرنے اور مجالس عزا برپا کرنے سے منع نہیں فرمایا بلکہ وہ بعض روایات جو کتب اہل سنّت میں اس کی نفی کررہی ہیںیا تو ان کی سند ضعیف ہے جیساکہ ذکر کر چکے یا پھر راوی نے اسے بیان کرنے میں اشتباہ کیا ۔اس لئے کہ ایسی روایات حکم قرآن ،سیرت پیغمبر ۖ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عمل کے مخالف ہیں جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بھی ان روایات کی نفی فرمائی ہے جس سے یہ واضح پتہ چلتا ہے کہ یا تو ان روایات کی ابتدا ہی سے کوئی حقیقت نہیں ہے جیسا کہ حضرت عبداللہ بن عباس نے فرمایاکہ یہ روایات خلیفہ کا اپنا قول ہے نہ کہ حدیث پیغمبر ۖ .(شرح صحیح مسلم ،نووی ٥:٣٠٨.) اور یہ بھی ان بعض جعلی روایات کی طرح ہیں جو اہل سنت کی معتبر کتب میں بیان ہوئی ہیں جنہیں کوئی بھی مسلمان قبول کرنے کو تیا ر نہیں یہاں تک کہ خود اہل سنّت بھی ،یا پھر راوی نے بیان کرتے وقت توجہ نہ کی اور یہ روایات کافر پر عذاب کو بیان کر رہی ہیںجیسا کہ زوجہ رسول ۖ نے اس کی توجیہ فرمائی ۔ اورہم اسی مقدار پر اکتفا کرتے ہیں اس لئے کہ جو لوگ حق و انصاف کی پیروی کرنے والے ہیں ان کے لئے اتنا ہی کافی ہے ۔وما علینا الاّ البلاغ
حوالاجات
[26]. صحیح بخاری ١:٢٢٣،کتاب الجنائز ؛صحیح مسلم ٣:٤٤،کتاب الجنائز ؛ جامع الاصول ١١: ٩٩؛ ح ٨٥٧؛ السیرة النبویة ٣:٣١٠؛ سننن ابن ماجہ ١:٥٠٦ ، ح ١٥٨٩.
. صحیح ترمذی ،ح١٠٠٢.[27]
. سورة فاطر : ١٨.[28]
. المجموع ٥: ٣٠٨ ؛ صحیح بخاری ١: ٤٣٢.[29]
. المجموع ٥: ٣٠٨.[30]
. بحار الانوار ٧٩: ١٠٩.[31]
. کنزالعمال ١٥:٧٣٢ ؛ المصنف لابن ابی شیبہ ٣: ٢٦٥.[32]
. سنن نسائی ٤: ٩١ ؛ مسند احمد ٣: ٣٣٣ ؛ا لمستدرک علی الصحیحین ١: ٣٨١.[33]
. تہذیب الکمال ١٦: ٧٠.[34]
. کنزالعمال ٥:٧٣١ ؛ المصنف عبدالرزاق ٣: ٥٥٧ ح ٦٦٨٢.[35]
. المستصفیٰ ١؛ ٢٦٠ ؛ دراسات فقہیة فی مسائل خلافیة : ١٣٨.[36]
. مسند احمد ٣: ٣٢٣.[37]
. المجموع ، نووی ٥: ٢٠٨. [38]
. سورہ فاطر :١٨[39]
. مسند احمد ١:٤١؛جامع الأصول ١١:٩٩.[40]
. شرح صحیح مسلم ،نووی ٥: ٣٠٨.[41]
. مسند احمد ١: ٤٢؛ جامع الأصول ١١: ٩٣،ح٨٥٦٣.[42
Khalid Usman
- ↑ Ahadis