تبادلۂ خیال فائل:EasternBloc BasicMembers.svg

برادران! یہ دیکھیں ایک انگریزی نقشے کو Inkscape میں اردو کیا گیا ہے تو فائر فاکس پر اس کا نظارہ درست دکھ رہا ہے البتہ غیر عربی الفاظ (ڈ اور ہ وغیرہ) ٹوٹے ہوئے محسوس ہو رہے ہیں۔ اس کے باوجود میرے خیال میں یہ کافی بہتر ہے۔ ہمیں جلد از جلد SVG نقشوں کو اردو میں ڈھالنے کا کام شروع کرنا چاہیے۔ اس سلسلے میں احباب کی آراء و مشورے درکار ہیں۔ منتظر فہد احمد 05:13, 3 ستمبر 2009 (UTC)

  • بدقسمتی سے عربی شمارندی نویسات میں اضافی اردو ابجد کے ligatures نہیں ہیں ؛ حالانکہ اگر اردو دان طبقہ شمارندی دنیا سے باخبر ہوتا تو ایسا کرنا نا ممکن بھی نہیں تھا۔ --سمرقندی 06:04, 3 ستمبر 2009 (UTC)
  • اس سلسلے میں کچھ کیا جا سکتا ہے؟ میرے خیال میں آپ جیسے احباب قدم آگے بڑھا کر اس مسئلے کو حل کروا سکتے ہیں۔ فہد احمد 07:05, 3 ستمبر 2009 (UTC)
  • یہ لیجیے اردو ٹیکسٹ بھائی نے کوئی جادو کی چھڑی گھما دی ہے --سمرقندی 07:55, 3 ستمبر 2009 (UTC)
  • ہاں انہوں نے اس کا خط تبدیل کیا ہے کیونکہ اردو ویب نسخ حقوق سے آزاد خط ہے اس لیے اسے شامل کیا ہے فہد احمد 07:56, 3 ستمبر 2009 (UTC)
  • اب تو تمام الفاظ ڈ اور ہ وغیرہ درست نظر آرہے ہیں IE پر۔ --سمرقندی 07:57, 3 ستمبر 2009 (UTC)
  • IE پر تو میں نے پہلے بھی نہ دیکھا تھا، البتہ اس تبدیلی کے بعد بھی میرے پاس IE8 پر وہی مسئلہ آ رہا ہے۔ FF پر اس bug کے بارے میں اردو ٹیکسٹ صاحب نے پہلے بتایا تھا فہد احمد 08:01, 3 ستمبر 2009 (UTC)
  • text editor میں ملف کھول کر فونٹ "نفیس ویب نسخ" کر دیے ہیں۔ کچھ الفاظ کا مقام صحیح نہیں لگ رہا۔ یہ inkscape یا text-editor میں ہی کوشش کر کے ٹھیک کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ (ونڈوز کے گھٹیا text-editot استعمال کرنے میں احتیاط کی ضرورت ہو گی۔)

ایک مسئلہ یہ ہو گا کہ اگر قاری کے پاس مذکورہ فونٹ نصب نہ ہوں۔ --Urdutext 08:10, 3 ستمبر 2009 (UTC)

فائل "EasternBloc BasicMembers.svg" کے صفحہ پر واپس جائیں۔