تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:درست نویسی

یہ اردو قواعد کا حصہ ہے۔ ویکیپیڈیا کے قواعد تحریر الگ ہیں کیا؟ ویسے قواعد تحریر ہے کیا؟ --طہ طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:41, 7 مئی 2014 (م ع و)

بات آپ کی تقریبا درست ہے، لہذا آپ اس صفحہ کو اردو قواعد میں ضم کرنے کی درخواست کردیں۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  13:47, 7 مئی 2014 (م ع و)
تقریبا، قواعد تو قواعد ہیں۔ تحریری، سمعی، گفتاری اور کلامی قواعد تو نہیں ہیں۔ --طہ طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:18, 8 مئی 2014 (م ع و)
تقریبا اس لیے تھا کہ اس میں ۱۲۳۴ کے بجائے عربی اعداد استعمال کرنے کی ہدایت موجود ہے، یہ تو اردو قواعد کا حصہ نہیں ہے :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  08:58, 8 مئی 2014 (م ع و)
جی صحیح ہے۔ یہ اردو نمبرات کیا چیز ہے۔ ہندی اعداد ، عربی اعداد اور مشرقی عربی اعداد تو معلوم ہے۔ --طہ طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:02, 8 مئی 2014 (م ع و)
اردو اعداد ۱۲۳۴ کو کہا جاتا ہے۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  10:42, 9 مئی 2014 (م ع و)
جی بہتر ہے۔ شاید علم الاعداد کے ماہر یہ نہ مانیں۔ صرف علم کے لیے جاننا چاہتا ہوں کہ اردو نمبرات کو اردو ویکیپیڈیا میں کیوں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ فارسی ویکیپیڈیا میں تو فارسی نمبرات ہی استعمال ہوتے ہیں۔ اردو نمبرات اور فارسی نمبرات ایک ہی قبیل سے تعلق رکھتے ہیں۔ --طہ طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:42, 10 مئی 2014 (م ع و)
جی آپ کا اعتراض بجا ہے، اردو اعداد کے استعمال میں کچھ تکنیکی مسائل درپیش ہیں۔ کیا اس کی تفصیل جاننا چاہتے ہیں؟ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  13:52, 10 مئی 2014 (م ع و)
جی۔ میرا مطلب ہے کہ یہ تکنیکی مسائل فارسی کی طرح حل نہیں ہو سکتے۔ --طہ طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:10, 10 مئی 2014 (م ع و)
یہ ربط ملاحظہ فرمالیں، اس پر میں نے بھی وہی سوال کیا ہے جو آپ کررہے ہیں۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  14:29, 10 مئی 2014 (م ع و)
منصوبہ صفحہ درست نویسی میں واپس جائیں۔