تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:دیوان عام/وثائق/وثائق اول/نہم

Archive یہ صفحہ وکیپیڈیا کی تاریخ کا حصہ ہے۔ براہ مہربانی اس صفحہ میں ترمیم نہ کیجیۓ؛ موجود صفحہ براۓ تبادلۂ خیال پر رجوع کیجیۓ۔

صفحہ اول کے اقوال اور تصویر

قرآن و سنت کی روشنی میں امت اسلامیہ کی بیداری

اسلامی امۃ کی سب سے بڑی مصیبت بعض مسلمانوں کا بعض مسلمانوں کو کافر قراردینا یا ان کی تکفیر ہے یہ مصیبت فرقوں میں اختلافات اور نظریات کے الگ ہونے اور اسلام کے مفاہیم کا غلط معنی کرنے نیز بے جا تعصب کی بنا پر وجود میں آئی ہے ۔

اس مضمون میں قرآنی آیات و احادیث اور علماء کے نظریات سے استفادہ کرکے ثابت کیا گيا ہے کہ مسلمان کی تکفیر جائز نہیں ہے اور مسلمانوں کو اپنے تمام تر ذرایع استعمال کرکے اسلامی ثقافت کو رائج کرنے میں کہ جس میں دوسروں کے احترام پر تاکید کی گئي ہے اور اتحاد قائم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے ۔

ہجرت نبوی کے پانچویں سال میں جنگ خندق پیش آئی اسے جنگ احزاب بھی کہتے ہیں اس جنگ میں مسلمانوں نے کفار کا مقابلہ کرنے کے لۓ سلمان فارسی کی تجویز پر خندق کھودی تھی یہ خندق اسلام و کفر کے درمیان حا‏ئل تھی(1 )،کیا آج ہم کفر کی فوج اور اس کے آلہ کاروں کا مقابلہ کرنے کے لۓ خندق کھود سکتے ہیں؟

سورۃ احزاب کے آغاز میں دینی ،اجتماعی ،سیاسی ،اور اخلاقی لحاظ سے دوگانگی یا دو رخی رویے کی نفی کی گئي ہے ارشاد ہوتا ہے ما جعل اللہ لرجل من قلبین فی جوفہ خدا نے کسی آدمی کے سینے میں دو دل پیدا نہیں کۓ یعنی خدا نے انسان کو بیک وقت دو طرح سے سوچنے کی صلاحیت نہیں دی ہے تاکہ وہ دوگانگی کا شکار ہوجاے اس سورہ میں مسلمان کو ایک پاک باز آلایشوں سے پاک اور عہد و پیمان پر باقی رہنے والا انسان قراردیا گیا ہے جس کا دین و ایمان مشکلات میں مزید مستحکم ہوجاتاہے

ہمیں اس سورہ میں رسول اسلام صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

بہت سی قرآنی آیات اور احادیث میں انسان کو رحمت ،وحدت اور اسلامی و انسانی اخوت ،انصاف ،اور حصول علم کی طرف دعوت دی گئی ہے ان امور کو اسلامی معاشرے کی تعمیر کے لۓ ضروری قراردیا گیا ہے۔

اسلام کی ان اعلی و ارفع تعلیمات کے باوجود اسلامی ملکوں میں جھل غربت اور بیماری کا منحوس مثلث دیکھنے کو ملتا ہے اسی طرح سے مسلم ملکوں میں ظلم ،عدم مساوات ،طبقاتی فاصلے ،اور اسلامی اور انسانی ذمہ داریوں کی طرف سے لاپرواہی دیکھی جاسکتی ہے جس کی وجھ سے ان ملکوں میں اکثریت کی زندگی درھم برھم ہوکر رہ گئی ہے۔

انگریزی ویکیپیڈیا پر

  • انگریزی ویکیپیڈیا پر اردو ویکیپیڈیا کا موقف اس بیان کرنے کی کوشش کی ہے، اس جگہ دیکھیۓ ۔ دوستوں سے درخواست ہے کہ اگر کچھ اور لکھوانا ہے تو براہ کرم اپنی راۓ دیجیۓ اور وقتاً فوقتاً انگریزی ویکی پر اردو ویکی کا مضمون دیکھتے رہا کیجیۓ کہ کوئی تخریب کاری تو نہیں کی جارہی۔ جناب اردو ٹیکسٹ صاحب اور جناب فہد صاحب و عادل صاحب سے درخواست ہے کہ انگریزی پر جاکر مضمون کو ایک نظر دیکھ لیں اور اس میں ریاضی و تاریخ و جغرافیہ کا اضافہ بھی کر دیں ، یا مجھے چند مضامین نمونے کے بتا دیں تو میں خود ان کا ذکر لکھ دوں۔ شکریہ۔ سمرقندی
سمرقندی صاحب، آپ نے بہت مفید قطعہ کا اضافہ کیا ہے۔ اس سے بات واضح ہو گئ ہے کہ اردو اصطلاحات پر کیوں بحث ہوتی ہے۔ اگر کسی کو اردو وکیپیڈیا کے مضامین لکھنے ہیں تو یہاں آ کر لکھے اور بحث بھی یہاں ہی کرے۔ انگریزی وکی پر لکھنے سے تو کچھ نہیں ہوتا۔

--Urdutext 01:09, 13 فروری 2008 (UTC)

  • Islescape نامی کسی صاحب نے Problem کا پیرا دوبارہ حذف کر دیا ہے۔ بہرحال سمرقندی صاحب نے اچھا قطعہ شامل کیا ہے۔ ویسے انگریزی وکیپیڈیا پر اردو وکیپیڈیا کے بارے میں مضمون اتنی اہمیت کا حامل نہیں کہ تمام افراد اپنی توانائیاں وہاں لگائیں۔ ایسا نہ ہو کہ اب یہ طعنہ ملے کہ اردو وکیپیڈیا کی انتظامیہ "لڑائی" کو انگریزی وکیپیڈیا تک لے آئی ہے :) فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ


سمرقندی صاحب آپ کا شکریہ میرے خیال میں کمپیوٹر سائنس کے بارے میں بھی تفصیلا ذکر ہونا چاہیے خاص طور پر اب تو کئی فورم اور بلاگنگ کے سافٹ وئیر پر بھی لکھا جا چکا ہے۔ --محب علوی 07:28, 13 فروری 2008 (UTC)


میں نے وکیپیڈیا پر مضامین بڑھانے کے خیال سے توجہ دینے کا سوچا ہے اور اس کے لیے میں کئی مضامین شروع کر رہا ہوں جو شاید ابتدائی شکل میں ناقص ہوں یا وکیپیڈیا کے معیار پر پورا نہ اتریں۔ براہ کرم ایسے مضامین کو کم از کم وکی کے قاعدوں کے مطابق ترتیب دے دیا جائے اور اس پر تنقید بہتر بنانے پر کی جائے اور اگر کسی شخص کے پاس کچھ معلومات ہو تو اسے بہتر شکل میں لے آئے جو کہ وکیپیڈیا کا بنیادی مقصد بھی ہے۔ میں ان مضامین کو اس مقصد کے لیے لکھ رہا ہوں کہ کل کو میں بھی اگر ڈھونڈنا چاہوں تو مجھے یہ آن لائن مل جائیں اور مزید اضافہ کر سکوں ان میں۔ اس کے علاوہ مضامین کی تعداد کو بڑھانا بھی پیش نظر ہے میرے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ وکیپیڈیا کی طرف راغب ہو سکیں ۔ ایسا اسی صورت میں ممکن ہے جب لوگ کسی مضمون کو تلاش کریں اور وہ کسی نہ کسی شکل میں انہیں اردو وکیپیڈیا پر مل جائے۔ اس کے علاوہ چند اور لوگوں کو بھی میں نے وکیپیڈیا پر مضامین لکھنے کے لیے آمادہ کیا ہے تاکہ لوگوں کی تعداد اور مضامین دونوں بڑھ سکیں اس لیے میری گزارش ہے کہ وکیپیڈیا نئے آنے والوں کو سکھایا جائے اور ان کے ساتھ حد درجہ نرمی اور معاونت کا رویہ روا رکھا جائے تاکہ اردو اور وکیپیڈیا دونوں آگے بڑھ سکیں۔ --محب علوی 07:34, 13 فروری 2008 (UTC)

محب علوی صاحب ! آپ نے جو سوچا ہے یہ ایک بہت ہی احسن قدم ہے ـ آپ کے لکہے کی ابتدائی اشکال کیا بہی ہوں آپ ضرور لکہیں ـ کہ اسی طرح قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے ـ

10:25, 13 فروری 2008 (UTC)~~

  • محب صاحب آپ کی جو بات دل میں اتری ہے وہ یہ ہے کہ معلومات اتنی ہوں کہ اگر آپ یا کوئی اور انکو ڈھونڈنا چاہے تو وہ ضرور بہ ضرور روۓ خط مل جائیں۔ اگر آپ کے چناؤ کے عنوانات متنوع اور مربوط ہوں گے تو میں اپنی طرف سے آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں خود ان کو ویکیپیڈیا کے انداز میں ڈھال دیا کروں گا۔ اگر ممکن ہو سکے تو روز آنے کی کوشش کیا کیجیۓ : - ) چاہے پانچ لمحات کو آکر چند سطور ہی لکھ سکیں ، یہ مہینے میں ایک بار آنے سے بہتر ہے کہ مہینے بھر بعد تو چوزہ بھی اپنی اماں کو بھول جاتا ہے : - ) سمرقندی
  • محب صاحب درست فرمایا آپ نے۔ میں خود اس بات کا قائل ہوں کہ مختلف موضوعات پر چند سطور اردو میں ملیں مگر مل تو جائیں۔ اس سلسلے میں ایک طریقہ تو یہ ہے کہ انگریزی وکیپیڈیا سے ترجمہ کیا جائے اور اس میں کوئی عار نہیں۔ ایک بڑا مسئلہ اردو تختی (Key board) کا ہے جو لوگ آسانی کے باوجود استعمال کرنے کے عادی نہیں اور اردو تختی کے بغیر مطلوبہ مضمون کو اردو وکی میں تلاش کرنا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ اس کا ایک حل یہ ہے کہ ہر مضمون کا انگریزی عنوان سے Redirect بھی بنایا جائے مگر یہ کوئی مناسب حل نہیں۔ بہرحال زیادہ سے زیادہ نئے صارف آئیں اور حصہ لیں تو ہی کچھ بات بنے گی۔ --سید سلمان رضوی 11:44, 13 فروری 2008 (UTC)

میں اس سائٹ کا سب سےنیا صارف ہوں۔ مجھے اردو ٹائپنگ کے بارے میں اپنی رائے دیں۔ یعنی کس طرح تیز لکھائی ہو سکتی ہے؟ --Naveedazhar 07:42, 14 فروری 2008 (UTC)


سمرقندی صاحب آپ کا بہت شکریہ اور میں بہت ممنون ہوں کہ آپ نے میری گذارشات کو لائق توجہ سمجھا اور اس بات کی یقین دہانی تو میں آپ کو کرواتا ہوں کہ میرے چنیدہ عنوانات متنوع ضرور ہوں گے اگر مربوط نہ بھی ہوئے ۔ کوشش کروں گا کہ روز حاضری دے سکوں مگر آپ بھی جانتے ہیں کہ

تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگار کے

اور آپ دیکھ رہے ہوں گے کہ میں بھولا کبھی بھی نہیں وکیپیڈیا کو اور نہ انشاللہ بھولوں گا کبھی۔ میں اس کوشش میں ہوں کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس طرف راغب کر سکوں اور اس کے لیے میں زبانی اور تحریری کوششیں کر رہا ہوں۔ میں خود بھی صاحب بلاگ ہوں اور میری ایک بلاگنگ خدمتگار نظام بھی چلانے کی سعی حاصل میں مبتلا ہوں اس کے لیے اردو ٹیک کے نام سے ایک فورم بھی بنا رکھا ہے جہاں انشاللہ وکیپیڈیا کا ایک زمرہ بنا کر مستقل تشہیر جاری رکھوں گا اور ہر نئے آنے والے صارف کو اس کا تعارف کرواتا رہوں گا۔ اس کے علاوہ جتنے اردو فورم ہیں تمام پر وکیپیڈیا کے فوائد بیان کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔ فہد صاحب کو بھی کئی بار مشورہ دے چکا ہوں کہ اپنے بلاگ پر وکپیڈیا کی تشہیر ضرور کیا کریں اور کوئی نہ کوئی خبر لگاتے رہا کریں۔ آپ لوگ بھی مجھے چند تجاویز اور دلچسپ خبریں وکیپیڈیا کے حوالے سے دیتے رہیں تو انشاللہ اسے میں نیٹ پر بہت سے فورم اور بلاگران کے توسط سے بہت سے اردو کے چاہنے والوں تک پہنچاتا رہوں گا۔ چند دن قبل اپنے ایک دوست نظامی کے ساتھ مل کر ہم نے آزاد مصدر انگریزی سے اردو لغت تیار کی ہے اور ایک اور ساتھی نے اس میں اتنے الفاظ کو جمع کر دیا ہے کہ بلاشبہ وہ اس وقت کمپیوٹر پر سب سے بڑی لغت ہے انشاللہ اس پر بھی کچھ لکھوں گا جلد ہی۔ بلاگنگ پر بھی لکھنے کے لیے کئی مضامین ہیں مرے ذہن میں مگر عدم فرصت کی نظر ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیٹا وئیر ہاؤسنگ پر ایک مقالہ لکھ رہا ہوں جو جلد پیش خدمت ہوگا۔ اس کے علاوہ اگر آپ لوگ فرمائشی پروگرام رکھیں تو وہ بھی پورا کرنے کی کوشش کروں گا ؛)۔ اردو ٹائپنگ کے لیے بھی کچھ کرنا پڑے گا جلد ہی ، نوید صاحب ایک مجرب نسخہ تو یہ ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ لکھیں تو جلد ہی تیز لکھائی ممکن ہو جائے گی یا اردو میں چیٹ کیا کریں تو ایک ہفتہ میں خاطر خواہ رفتار پا لیں گے۔ --محب علوی 08:01, 14 فروری 2008 (UTC)

وکیپیڈیا تلاش

مہربانی محب صاحب۔ آپ سب سے یہ سوال کہ کوئی صارف کس طرح اردو مضامین تلاش کر سکتا ہے جبکہ وہ اردو ٹائپ نہیں کر سکتا۔ کیا تلاش TextBox کے نیچے ایک Popup window نہیں ہونا چاہئے جس میں صارف mouse کے ذریعے ٹائپ کر سکے؟ --نوید اظہر 16:51, 14 فروری 2008 (UTC)

  • یہاں (http://search.ecp.gov.pk/) پر ایک پوپ اپ دیکھیں اس پر اردو کی بورڈ ہے وہ وکی پر بھی دیا جا سکتا ہے۔
  • مندرجہ بالا ویب سائٹ پر اردو ویب پیڈ شامل کیا گیا ہے جو وکیپیڈیا پر درست طریقے سے نہیں چل پاتا کچھ bugs ضرور دیتا ہے۔ اگر کوئی صارف ٹائپ نہیں کر سکتا تو اس کے لیے صفحۂ اول پر حروف ابجد کے لحاظ سے تلاش دیا گیا ہے میرے خیال میں اس سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

  • فی الحال وکیپٰڈیا سے باہر تلاش کا صفحہ بنا دیا گیا ہے جس پر mouse (فارہ) کے زریعے type کیا جا سکتا ہے اور وکیپیڈیا پر تلاش کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ گوگل کی مدد سے بھی وکیپیڈٰیا پر تلاش کیا جا سکتا ہے۔
Urdu wikpedia search with mouse keypad

اس صفحہ کو آپ اپنے شمارندہ پر بھی محفوظ کر سکتے ہیں اور وہاں سے web browser میں کھول سکتے ہیں File کے طور پر۔ ثاقب صاحب آئیں گے تو اس طرح کا صفحہ وکیپیڈیا پر بھی بنا دیں گے۔ --Urdutext 05:18, 16 فروری 2008 (UTC)

  • بہت اچھی کوشش ہے۔ سمرقندی
  • بہت اچھا طریقہ ہے مگر میرے خیال میں صفحہ بنانے کی بجائے تلاش کے خانہ کے ساتھ ایک نشان ہو سکتا ہے جس پر فارہ (mouse) لے جائیں تو تختی کھل جائے جیسا اس ربط پر کیا گیا ہے۔ اس کے دائیں جانب تلاش کے خانہ کے ساتھ تختی کے نشان پر فارہ لے جائیں تو ایک تختی کھل جاتی ہے جس سے عربی لکھی جاسکتی ہے۔ ربط یہاں ہے۔--سید سلمان رضوی 12:26, 16 فروری 2008 (UTC)
  • سلمان صاحب، آپ کی تجویز درست ہے۔ ثاقب صاحب آ جائیں تو en:Wikipedia:Gadget بنانے کی کوشش کریں گے۔--Urdutext 14:15, 16 فروری 2008 (UTC)

وکی پیڈیا صارفیں کی تعداد

مجھےاردو وکیپیڈیا میں آئے ہوئے ایک ہفتہ ہوا ہے میں یہ آپ لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے اردو وکیپیڈیا کے بارے میں 7 روز قبل معلوم بھی نہیں تھا۔ موجودہ صارفیں کو ایسا کرنا چاہئے کہ ایک Advertisement بنائیں۔ مختصراَ یہاں کا تعارف دیں ، مقاصد اور فوائد بتائیں اور یہاں آنے کی دعوت دیں۔ اور یہاں بلاکر مدد کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے بعد اسے مختلف ذرائع سے "circulate" کریں۔ اور ہاں لیکن میری تجویز "وکیپیڈیا تلاش" پر ضرور کام کرلیں۔ کیوں کہ جو بھی صارف پہلی دفعہ آئے گا اسکے پاس "Urdu keyboard layout" نہیں ہوگا۔ آپ کا کیا خیال ہے؟

--نوید اظہر 02:36, 17 فروری 2008 (UTC)

  • نوید اظہر صاحب! آپ کی تجویز بہت معقول ہے، میں اس سلسلے میں کچھ کام کرتا ہوں، ہفتہ بھر لگے گا، پھر مجوزہ "اشتہار" یہاں پیش کردوں گا، اس پر تنقیدی نگاہ ڈال لیجیے گا۔ اس کے بعد بلاگرز کے ذریعے اسے عام کریں گے فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

irfan from pakistan ترميم سئ كيا مراد هئ

Mailing List

خاور صاحب اور فہد صاحب نے مجھے سے درخواست کی تھی کہ اس وکی میں رابطے کی کمی ہے، اکثر لوگ بنا بتاۓ غائب ہو جاتے ہیں۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے میلنگ لسٹ بنائی گئی ہے۔

تمام صارفین سے درخواست ہے کہ اس کا حصہ بنیں، (منتظین کے لیے لازم ہے)

اس کے استعمال کا طریقہ آسان ہے۔

ایک دفعہ جب آپ رکنیت حاصل کر لیتے ہیں تو آپ اپنے inbox سے wikiur-l@lists.wikimedia.org پر میل ارسال کرسکتیں ہیں جو میلنگ لسٹ کے تمام صارفین موصول کرسکیں گے۔

امید ہے کہ کسی کو کوئی مسلہ نہیں ہوگآ، مسلہ کی صورت میں۔۔۔ میں حاضر۔

شب بخیر ۔۔۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 18:18, 19 فروری 2008 (UTC)

اردو نقشہ جات

ایک مرتبہ پھر اردو میں نقشہ جات بنانے کے لیے کچھ وقت لگانے کاسوچا ہے، اس مرتبہ مزید خوبصورت اور تفصیلی نقشے تیار کرنے کے ساتھ ساتھ جغرافیائی نقشے ترتیب دینے کا بھی منصوبہ ہے۔ اس سلسلے میں آزمائشی بنیادوں پر (صرف تبادلۂ خیال کے لیے) ایک نقشہ یہاں پیش کیا ہے۔ تمام وکی ساتھی اس پر تنقیدی نگاہ ڈال کر مزید بہتری کے لیے تجاویز دے سکتے ہیں۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

  • صارف کی ترجیحات میں Gadget میں WikEd نامی ایک ایڈیٹر ہے جو موزیلا فائر فاکس کے ساتھ کام کرتا ہے۔ انتہائی کارآمد چیز ہے، جو صارفین اسے استعمال نہیں کرتے، اسے activate کر کے دیکھیں، عام ایڈیٹرکے مقابلے میں بہت ساری اضافی خصوصیات کا حامل ہے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

آئیوری کوسٹ

محترمین السلام علیکم

آئیوری کوسٹ (جیسا ابھی لکھا جا رہا ہے) نے اپنا نام 1985ء میں تبدیل کر کے کوت داوواغ (Côte d'Ivoire) رکھ لیا تھا اور اب اسے انگریزی میں بھی ایسے ہی لکھا جاتا ہے (انگریزی وکی)۔ نام فرانسیسی میں ہے جس کا درست تلفظ کوت داوواغ ہے۔ لیکن ابھی تک ہم انگریزوں کی پوجا کی روایات برقرار رکھتے ہوئے اسے آئیوری کوسٹ لکھتے ہیں جو غلط العوام ہے۔ بعض لوگ بی بی سی وغیرہ کا حوالہ دیتے ہیں جہاں آئیوری کوسٹ لکھا جاتا ہے تو عرض ہے کہ بی بی سی کی فرانسیسی ربط میں درست نام لکھا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی انگریزی ربط میں بھی درست نام (Côte d'Ivoire) لکھا جاتا ہے۔ مشورہ یہ درکار ہے کہ اس نام کو کیوں نہ درست طریقہ سے لکھا جائے (انگریزوں کی نقالی نہ کہ جائے) کیونکہ اردو میں درست نام اختیار کرنا ممکن ہے۔ خود اس ملک نے سفارتی حلقوں میں اپنا پرانا نام استعمال کرنے پر احتجاج کیا ہے۔ براہ کرم اس سلسلے میں مشورہ سے نوازیں۔--سید سلمان رضوی 13:08, 24 فروری 2008 (UTC)

  • سلمان صاحب توجہ دلانے کا شکریہ؛ یہ بات ماننی پڑے گی کہ تاریخ اور جغرافیہ آپ اور فہد کے بس کا ہی کام ہے : - ) شواہدِ ثقیلہ و ادلہ کی اس قدر فراوانی کے باوجود میں نہیں سمجھتا کہ آپ کی تجویز پر عمل درآمد میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا ہونا چاہیۓ۔ ایک درخواست یہ ہے کہ شائد یہ تو آپ کے لیۓ ممکن نا ہو کہ مضمون کا عنوان ، دندانِ فیل کی تشبیہ کی مناسبت سے ساحل العاج رکھ سکیں مگر کم از کم اس اصل الکلمہ کا تذکرہ مضمون کے تعارف میں تو ضرور ہونا چاہیۓ۔ دوسری درخواست یہ کہ اس ناچیز کے شمارندے پر مضمون آئیوری کوسٹ میں درج کوئی بھی اردو (یا کہہ لیں کہ عربی) ہندسہ نظر نہیں آرہا ، میرا خیال ہے کہ فی الوقت اردو ویکیپیڈیا پر ہندسے رائج العالم ہی ہونا چاہیں ، اس وقت تک کہ جب تک کوئی مناسب اردو ہندسے دستیاب نا ہوجائیں۔ وسلام ، سمرقندی


وکی میڈیا سے میرا تعارف نیا ہے ۔ حوالہ جات کے ساتھ مضامین تحریر کئے جاسکتے ہیں؟؟؟؟؟

  • جی ہاں اگر حوالہ کے علاوہ آپ کو متعلقہ مضمون کسی بھی طرح استعمال کرنے کی تحریری اجازت ہو۔ بہتر ہے کہ آپ اپنے الفاظ میں مضامین لکھیں اور معلومات کے لیے حوالہ دے دیں۔ یہ بھی مناسب ہوگا کہ آپ وکیپیڈیا پر مضامین لکھنے کے لیے جو روابط پہلے صفحے پر دیے گئے ہیں وہ پڑھ لیں۔ کوئی مشکل ہو تو ہم حاضر ہیں۔--سید سلمان رضوی 18:16, 26 فروری 2008 (UTC)


صاحبو میں نے کمپیوٹر کی زبانوں پر چند مضامین لکھنے کی کوشش شروع کی ہے اور امید ہے کہ آپ لوگوں کا تعاون حاصل رہے گا اور مضامین کو وکیپیڈیا کے حساب سے سنوارتے رہیں گے۔ --محب علوی 17:48, 26 فروری 2008 (UTC)

  • محترم محب علوی صاحب۔ اچھے مضامین کی تو سخت ضرورت ہے۔ کوشش کیجئیے کہ مضامین میں مناسب اردو مترادفات استعمال کیے جائیں جن میں سے کچھ وکیپیڈیا پر اصطلاحات میں یا پہلے سے لکھے ہوئے مضامین میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ آپ کا ربط (محب علوی) کام نہیں کررہا۔ بہتر ہے کہ دستخط کے لیے اوپر دیا گیا بٹن (Signature with time stamp) استعمال کیا جائے۔ میری کسی بھی طرح کی خدمت کی ضرورت ہو تو میں حاضر ہوں۔--سید سلمان رضوی 18:16, 26 فروری 2008 (UTC)

مناسب اردو مترادفات

سلمان کوشش تو کر رہا ہوں مگر مناسب اردو مترادفات اگر مضمون کو سمجھنے میں مشکل پیدا کر رہے ہوں تو انہیں استعمال کرنے سے گریز کرتا ہوں خاص طور پر جب اردو مترادف بہت ہی اجنبی اور غیر مانوس ہو۔ اس کے علاوہ بہت دفعہ اردو مترادف سوجھتا بھی نہیں ہے جس کے لیے میں آپ لوگوں کی مدد کا طالب ہوں کہ جو لفظ آپ دیکھیں کہ مناسب اردو مترادف سے بدلا جا سکتا ہے اسے بلا جھجک بدل دیں ساتھ میں انگریزی لفظ بطور حوالہ چھوڑ کر۔ میں کوشش کر رہا ہوں کہ ایک سائنسی لغت کی بنیاد بھی رکھ سکوں تاکہ ان مسائل سے جان چھوٹ جائے اور نئے آنیوالوں کو ایک معیاری اور باضابطہ اصطلاحات کی فہرست مل سکے اس کے لیے بھی آپ لوگوں کا تعاون درکار ہے۔ میرے پاس تو میرا ربط ٹھیک کام کر رہا ہے آپ پھر سے دیکھیں ذرا اور میں دستخط کے لیے ن (Signature with time stamp) والا بٹن ہی استعمال کرتا ہوں اگر اس کے استعمال میں کوئی انجانی غلطی کر رہا ہوں تو مجھے مطلع کر دیں کیونکہ میں ابھی وکیپیڈیا سیکھنے کے مراحل میں ہوں۔ آپ بس میرے مضامین پر رائے دیتے رہیں اور اسے وکیپیڈیا کے مطابق سنوارتے رہیں۔ اس کے علاوہ یہ بتائیں کہ کمپیوٹر سائنس سے تعلق رکھنے والے اور کون لوگ ہیں یہاں تاکہ ان سے بھی اس پر گفت و شنید ہوتی رہے۔ --محب علوی 08:26, 27 فروری 2008 (UTC)

محب صاحب، اس سلسلہ میں یہاں WP:ہدایت نامہ برائے اصطلاحات نظر ڈال لیں۔ اس کے علاوہ صفحہ اول پر آپ کو computer glossary کا ربط ملے گا۔--Urdutext 11:38, 27 فروری 2008 (UTC)

مجھے جو وکی کی میل آئی ہے اس میں لکھی ہوئی تحریر میں سارے سوالیہ نشان ہی ہیں لگتا ہے بھیجتے وقت کسی کی یونیکوڈ سیٹننگ فعال نہیں تھی۔

--محب علوی 18:44, 28 فروری 2008 (UTC)

محب بھائی آپ میلنگ لسٹ کی بات کر رہے ہیں نا؟ آپ سے کسی کی بھی میل نہیں پڑھ ہورہی یا صرف ایک بندے کی؟ اگر کسی ایک کی میل ہے تو کونسی میل کی بات کررہے ہیں (صرف اس کا subject بتا دیں)سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 03:10, 29 فروری 2008 (UTC)

محب صاحب! یہ مسائل صرف آپ اور میرے ساتھ نہیں بلکہ دنیا بھر میں اردو بولنے والے (یا بولنے کے خواہشمند افراد) مترادف الفاظ کے گھن چکر میں پھنسے نظر آتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اصطلاحات سازی کے کام پر شروع سے کوئی توجہ نہ دی گئی اور ذمہ دار ادارے تو تیسری دنیا کے سرکاری اداروں کی طرح جیسا اور جس طرح کام کرتے ہیں اس کا آپ کو بخوبی اندازہ ہے۔ اس لیے وہ تمام الفاظ جنہیں ہم الٹ پھیر کر ان سے اصطلاحات بنا سکتے ہیں، صورتحال یہ ہے کہ اچھے خاصے اردو کا درد رکھنے والے افراد بھی انہیں اجنبی و غیر مانوس سمجھتے ہیں اور اس لیے ان کا ان الفاظ سے برتاؤ اجنبیوں والا ہی ہوتا ہے۔ یہ صرف آپ کا اور میرا المیہ نہیں بلکہ تمام اردو کا درد رکھنے والوں کا المیہ ہے۔ اس کے باوجود صرف اس بنیاد پر اردو کی ترویج کے کام کو نہیں روکا جا سکتا کہ متبادل الفاظ و اصطلاحات موجود نہیں بلکہ کم از کم جیسا ہے جہاں ہے کہ بنیاد پر ہی کام کو جاری رکھا جائے۔ پھر اس میں آہستہ آہستہ بہتری لائی جا سکتی ہے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

سوال

Is there any possibility to live chat at this site or on-line help available, Pls advise. Wassalam

سیف اللہ اس میں تمام غیر انگریزی حروف کی جگہ ؟ ؟ ؟ نشان نظر آ رہا ہے۔ عنوان تھا Wikiur-l Digest, Vol 1, Issue 1 --محب علوی 16:54, 29 فروری 2008 (UTC)

معاونت کے صفحات

میرے خیال میں اب اردو وکیپیڈیا اس مرحلے پر آ گیا ہے کہ مضامین کے علاوہ معاونت کے صفحات کو بھی بہتر بنایا جائے اور ایسے مضامین کو بہتر بنایا جائے جن میں معلومات بہت کم ہیں۔ تاکہ 10 ہزار کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد اردو وکیپیڈیا نامکمل مضامین سے پاک اور ایک مکمل معیاری انسائیکلوپیڈیا بنے اور اس کے لیے ابھی سے کام کرنا ضروری ہے۔ پہلے مرحلے میں معاونت کے صفحات کو مکمل طور پر کارآمد بنانے اور غیر ضروری صفحات کو حذف کرنے کا کام کرنا چاہیے۔ اس حوالے سے دیگر احباب اپنی رائے کا اظہار کریں اور ان تمام صفحات کی نشاندہی بھی کریں جن کو لکھنے کی ضرورت ہے یا جنہیں حذف کر دینا چاہیے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

یہ تو میرا پسندیدہ کام ہے سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 15:24, 3 مارچ 2008 (UTC)

کمپیوٹر کی زبانوں پر دوسرا مضمون لکھا ہے جس کے لیے انتخاب کیا ہے پرل کا ۔ امید ہے دوست اس پر نظر کرم کرکے مفید تجاویز سے نوازیں گے اور غلطیوں کی اصلاح کر دیں گے۔ اس سے پہلے اسی قسم کی کوشش پی ایچ پی پر بھی کی ہے اور اگلا شکار shell programming ہے اگر اللہ نے توفیق دی۔ چند اصلاحات کی اردو بھی درکار ہے

ترجمہ شدہ interpreted خود کار انتظام نظام automating system administration تحریری عملیات text processing نجی متغیر private variables مفعول (objects) module


--محب علوی 15:30, 5 مارچ 2008 (UTC)

  • محب صاحب، اصطلاحات پر مشورہ مطلوب الفاظ یا شمارندی مسرد کے تبادلۂ خیال صفحات پر بھی کیا جا سکتا ہے۔ Shell programming پر تجویز ہے کہ اس میں ایک tutorial بھی شامل کریں تا کہ پڑھنے والے کو معلوم ہو کہ یہ کس بیماری کا نام ہے۔ ایسے مضمون کی مثال سائیلیب ہے۔ --Urdutext 00:25, 6 مارچ 2008 (UTC)


اردو ٹیکسٹ میں انشاللہ کوشش کروں گا کہ ٹیوٹوریل بھی شامل کر دوں مگر وہ تو ایک اور مضمون ہوگا جب کہ اس میں صرف زبان کی تاریخ اور اس کے لوازمات پر بات ہو رہی ہے۔ آموختہ لکھنے کے لیے مجھے آپ لوگوں کی مدد کی ضرورت رہے گی اور ابھی بھی وکیپیڈیا کو بہتر طور پر استعمال کرنے کی مجھے سمجھ نہیں آئی ہے۔ --محب علوی 15:28, 6 مارچ 2008 (UTC)

  • محب صاحب، علیحدہ مضمون مناسب نہیں، اس لیے میں نے آموختہ کا مواد اصل PHP مضمون میں شامل کر دیا ہے۔ wiki markup کے لیے آپ en:Wikipedia:How_to_edit_a_page دیکھ سکتے ہیں۔ --Urdutext 00:49, 7 مارچ 2008 (UTC)

اردو نقشہ جات ایک بار پھر

ایک مرتبہ پھر اردو نقشہ جات کی تیاری کا کام شروع کیا ہے اور اس میں مزید بہتری لانے کی کوششیں کر رہا ہوں۔ آبنائے ہرمز کے مضمون میں ایک نیا نقشہ شامل کیا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں اور غلطیوں سے آگاہ کریں۔ شکریہ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

http://www.urduword.com/ I think this link should in main page to understand urdu to English and English to urdu word easily. If you think it is useful, pls add in main page. Wassalam

IRC

اردو وکیپیڈیا کے لیے آئ آر سی چینل بنا دیا گیا ہے، جس کا نام

ہے۔ استعمال کا طریقہ یہ ہے:

  • کوئ IRC client نصب کریں۔ لینکس پر پہلے سے بہت سے موجود ہیں۔ ونڈوز پر pidgin یا mIRC استعمال کر سکتے ہیں۔
  • freenode کے server کا انتخاب کریں، اور کسی nicknmae سے شامل ہو جائیں۔ (بہتر ہے وکیپیڈیا والا صارف نام استعمال کریں، اسے nickname کہتے ہیں) passwd اور email رکھ لیں۔
  • اب آپ کوئ بھی channel چینل join کر سکتے ہیں۔ اردو وکیپیڈیا کے لیے اوپر دیا نام استعمال کریں۔

مذید مدد یہاں دیکھیں:

آپ میں سے جو لوگ منتظمی میں شامل ہونا چاہیں وہ اپنا پتہ مجھے بتا دیں تاکہ ان کو ALTERNATE اور ACCESS میں شامل کر دوں۔ یاد رہے کہ طویل غیر حاضری سے nickname اور channel دونوں فوت ہو جاتے ہیں۔ --Urdutext 01:11, 8 مارچ 2008 (UTC)

آسانی کے لیے قدم یہ ہیں:

  • فائرفاکس extension chatzilla زیر اثقال کریں
  • chatzilla میں change nickname کریں، جیسے urdutext
  • اَمر دیں

/server freenode

  • جب رابطہ ہو جائے تو نکنیم رجسٹر کرائٰیں

/msg nickserv register password

یہاں password آپ کا چنا ہؤا پاسورڈ ہے۔

  • اگلی بار جب یہاں آئیں تو یوں شناخت کرائیں

/msg nickserv identify password

  • اس کے بعد اردو وکیپیٰڈیا کی چینل میں جا سکتے ہیں

/join #wikipedia-ur

  • اگر کوئی دوسرا وہاں موجود ہو، تو چیٹ کریں، ورنہ اپنے آپ سے باتیں کریں۔

--Urdutext 19:19, 8 مارچ 2008 (UTC)

جن لوگوں نے freenode پر کھاتہ نہیں بنایا, یہ خیال رکھیں کہ ان کا وکیپیڈیا والا صارف نام کوئ بھی حاصل کر سکتا ہے۔ دوسرا غیرحاضری کے باعث کھاتہ بند بھی کر دیا جاتا ہے۔ جن لوگوں نے کھاتہ بنایا ہے وہ cloak کے لیے درخواست دے سکتے ہیں [1] (شرائط وہیں لکھی ہیں)۔ --Urdutext 23:50, 11 مارچ 2008 (UTC)

مختلف ممالک کے سرکاری نام

میں آج کل کچھ مواد اکٹھا کر رہا ہوں جس کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔ میرا ارادہ یہ ہے کہ تمام تسلیم شدہ ممالک (جو 193 ہیں)کا خانہ معلومات مکمل کروں۔ اس سلسلے میں بعض ممالک کے سرکاری ناموں (عمومی نام تو وہی ہیں جو ہم عام طور پر استعمال کرتے ہیں) کے اردو ترجمہ میں کچھ مسئلہ ہے۔ وہ یہ کہ ہم democratic repulic کا ترجمہ جمہوری جمہوریہ کر سکتے ہیں؟؟ جیسے ہم socialist republic کا ترجمہ اشتراکی جمہوریہ کرتے ہیں۔ یہ مسئلہ کئی ممالک کے سرکاری ناموں میں آتا ہے۔ میرے خیال میں جمہوری جمہوریہ کہنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ جمہوریہ republic کے معنی میں آتا ہے جو اشتراکی (socialist) بھی ہو سکتا ہے اور جمہوری (democratic) بھی۔ آپ سب کا کیا خیال ہے۔ --سید سلمان رضوی 22:18, 8 مارچ 2008 (UTC)

عوامی جمهوریه کا لفظ کہیں پڑها تھا مجھے تو جمهوری جمهیریه که نسبت عوامی جمهوریه موزوں لگتا ہے 23:36, 8 مارچ 2008 (UTC)خاورkhawar

  • عوامی جمہوریہ People's Republic کے لیے استعمال ہوتا ہے جیسے عوامی جمہوریہ چین۔--سید سلمان رضوی 01:13, 9 مارچ 2008 (UTC)
  • ایک مضمون میں مجھے اس طرح کا مسئلہ درپیش آیا تھا Republic of Congo اور Democratic Republic of Congo کے سلسلے میں

، میں نے تو جمہوریہ کانگو اور عوامی جمہوریہ کانگو کر دیا تھا۔ آج تک میری نظر سے نہیں گذرا کہ کسی اردو اخبار یا جریدے نے اس طرح کی کوئی کوشش کی ہو اگر آپ جمہوری جمہوریہ یا بشری جمہوریہ میں سے کسی ایک پر متفق ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

Betawiki: better support for your language in MediaWiki

Dear community. I am writing to you to promote a special wiki called Betawiki. This wiki facilitates the localisation (l10n) of the MediaWiki interface. You may have changed many messages here to use your language in the interface, but if you would log in to for example the Japanese language Wiktionary, you would not be able to use the interface as well translated as here. In fact, of 1,736 messages in the core of MediaWiki, 26.74% of the messages have been translated. Betawiki also supports the translation of messages for 126 extensions, with 2,174 messages. Many of them are used in WMF projects and they are vital for understanding the wiki. Currently 4.98% of the WMF extension messages have been translated. Translators for over 100 languages contribute their work to MediaWiki this way every month.

If you wish to contribute to better support of your language in MediaWiki, as well as for many MediaWiki extensions, please visit Betawiki, create an account and request translator privileges. You can see the current status of localisation of your language on MediaWiki.org and do not forget to get in touch with others that may already be working on your language on Betawiki.

If you have any further questions, please let me know on my talk page on Betawiki. We will try and assist you as much as possible, for example by importing all messages from a local wiki for you to start with, if you so desire.

You can also find us on the Freenode IRC network in the channel #mediawiki-i18n where we will be happy to help you get started.

Thank you very much for your attention and I do hope to see some of you on Betawiki soon! Thanks, GerardM@Betawiki

  • Currently 24.64% of the MediaWiki messages and 3.24% of the messages of the extensions used by the Wikimedia Foundation projects have been localised. Please help us help your language by localising at Betawiki. This is the recent localisation activity for your language. Thanks, GerardM 10:49, 17 مئی 2008 (UTC)

ممالک سے متعلق مضامین

محترمین السلام علیکم آج کئی دنوں کی محنت کے بعد تمام تسلیم شدہ ممالک (193) اور فلسطین و کوسووہ کے خانہ معلومات کو مکمل کردیا ہے۔ 125 سے زائد ممالک کے خانے سرے سے نہیں بنے ہوئے تھے۔ جن ممالک کے خانے بنے ہوئے تھے ان میں بھی معلومات کو ہر ممکن حد تک جدید کر دیا ہے مثلاً معاشی متغیرات 2007ء کے ہیں۔ یہ کام اس لیے ممکن ہو سکا کیونکہ میں نے پہلےEXCEL میں تمام معلومات کو اکٹھا کر کے ترتیب دی اور سانچہ بھی وہیں بنایا اور وہیں سے کاپی پیسٹ کیا ہے۔ اب آپ سے گذارش ہے کہ ان مضامین کے لیے کچھ وقت نکالیں کیونکہ بیشر مضامین میں خانہ معلومات کے علاوہ کچھ نہیں۔ یہ میرے خیال میں نمائندہ مضامین ہیں کیونکہ عموماً وکیپیڈیا کا دیکھنے والا انہیں ضرور دیکھتا ہے۔ میری خواہش یہ ہے کہ دس ہزار مضامین کا ہدف جلد حاصل ہو مگر مضامین میں کچھ معلومات ضرور ہوں۔ ان میں سے کافی مضامین نامکمل ہیں اس لیے انہیں مکمل کرنا بہتر ہے۔--سید سلمان رضوی 21:38, 19 مارچ 2008 (UTC)

کچھ ممالک پر صارف:قیصرانی صاحب نے انگریزی وکیپیڈیا سے طویل مضامین کا ترجمہ کیا تھا۔ ان سے درخواست کی جائے کہ وہ اس منصوبہ پر مذید کام کریں۔ --Urdutext 23:39, 19 مارچ 2008 (UTC)
اس عظیم کام کو سر انجام دینے پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں، میں کوشش کرتا ہوں کہ وقتاً فوقتاً ان مضامین میں کچھ اضافہ کرتا جاؤں۔ پہلے مرحلے میں انگریزی وکیپیڈیا پر موجود ان ممالک کا تعارف (یعنی پہلا پیراگراف) ہی پیش کر دیا جائے تو کافی ہوگا۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

BetaWiki پر بھی آپ لوگوں نے غور و فکر کیا ہے کیا؟ میرا خیال ہے اس پر دھیان دینے کی اشد ضرورت ہے ۔

--محب علوی 13:13, 20 مارچ 2008 (UTC)
  • سبحان اللہ ! آپ تو یوں گویا ہوۓ کہ جیسے کوئی سپہ سالار اپنی فوج سے ہمکلام ہو رہا ہو۔ صاحب یہ گنتی کے چار آدمی اگر اس اردو ویکیپیڈیا کو ہی سنبھالے ہوۓ ہیں تو اسی کو غنیمت جانیۓ اور انکی زندگیوں کی دعا فرمایۓ۔ سمرقندی

میں تو اپنے بے تکلفانہ انداز میں مخاطب ہوا تھا سمر قندی صاحب مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہاں پر افواج اردو بھی کام کر رہی ہیں یا حفظ مراتب نامی شے کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔ آپ کا عمومی رویہ دوسروں کی حوصلہ شکنی کا ہوتا جبکہ ضرورت برعکس کی ہے۔ اگر میرے جگانے پر آپ کو اچھا نہیں لگا تو آپ شوق سے سوتے رہیں شاید آپ نے منزل چند مضامین کو ہی سمجھ لیا ہے تو آپ کی مرضی۔ گنتی کے چند لوگ ہی قوموں کے معمار ہوا کرتے ہیں نہ کہ ایک جم غفیر۔ اب کافی عرصہ سے کام کافی سست پڑا ہوا ہے ویسے اگر آپ اردو وکیپیڈیا سے باہر نکل کر دیکھیں تو آپ کو محسوس ہوگا کہ اردو کے لیے گنتی کے چند لوگوں نے کیسے کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں اگر آپ اسے ہی غنیمت جانتے رہے تو پھر ہو چکی اردو کی خدمت اور ترویج۔ بیٹا وکی میڈیا وکی میں مقامی زبانوں کی بہتر سپورٹ کا سافٹ وئیر ہے جس کے لیے اگر اردو وکیپیڈیا کی ٹیم کام نہیں کرے گی تو کوئی بحر اوقیانوس سے آ کر تو کرنے سے رہا۔ صرف ایک شخص عبدالرحمن مکی کا کام آپ کی پوری وکیپیڈیا کی ٹیم سے بیس گنا زیادہ ہے۔ فائر فاکس ، لینکس کے متعدد اطلاقیے اور ان گنت دوسرے اطلاقیوں کو اردوا چکے ہیں موصوف اور لینکس پر شاندار مضامین بھی لکھ چکے ہیں۔ پی ایچ پی بی بی دوئم اور سوئم ، ایس ایم ایف ، ورڈ پریس کا اردو ترجمہ ایک ایک شخص کا ہی مرہون منت ہے۔ اس کے علاوہ انگریزی سے اردو لغت بھی چند لوگوں کی کاوش سے سامنے آ چکی ہے۔ اور بھی بہت سی مثالیں ہیں مگر اگر آپ سمجھنا چاہیں تو یہ کافی ہیں۔ --محب علوی 07:08, 27 مارچ 2008 (UTC)

اردو وکی پیڈیا کے آمروں سے گزارش

میں محب علوی کی اوپر بیان کی گئی تحریر کی تائید کرتا ہوں ۔ میں نے پیچ ایچ پی بی بی دوئم اور سوئم، ایس ایم ایف اور ورڈپریس کے اردو تھیمز پر کام کیا ۔ انگریزی وکی پیڈیا میں چند مضامین ڈالے ، اردو وکی پیڈیا پر کام کرنے کا شوق چڑھا تو یہاں ایک دو مضامین لکھے ، ایک کا تو حلیہ ہی بگاڑ دیا گیا ۔ میں نے "جملہ" نام کا صفحہ بنا کر اس پر چند سطور لکھی تھیں ، ارادہ تھا کہ بعد میں اس میں مزید اضافہ کروں گا ۔ مگر ایک دو دِن بعد جب یہاں آیا تو وہ صفحہ ختم کر دیا گیا تھا اور اس کی بجائے ایک اور صفحہ "جوملہ" کے نام سے بنا کر اس میں میری تحریر ڈالی گئی تھی اور اس تحریر میں پتہ نہیں کون سی زبان کے الفاظ شامل کر دیے گئے تھے ۔ میں کم از کم "برمجہ" کا مطلب سمجھنے سے قاصر ہوں ، نہ جانے کس سیارے سے لغت اٹھا کر یہاں کے "جرنیل" ایڈیٹر مضامین لکھتے ہیں ۔ ایڈیٹر صاحب بتائیے کہ اگر جملہ کو انگریز لوگ Joomla لکھیں تو کیا پھر ہمیں اسے جوملہ لکھنا چاہیے؟

اس طرح کے تجربات کے بعد میں اردو وکی پیڈیا سے بالکل توبہ کر گیا ۔ جہاں آپ کے مضامین کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جائے ، الف کو بے کر دیا جائے ، فارسی اور عربی کا مربہ ترجمے میں استعمال کیا جائے ، کم از کم میں تو ایسی جگہ پر کام کرنے پر راضی نہیں ہوں ۔ محب علوی اور کئی اور لوگ محض انہی آمرانہ اقدامات کی وجہ سے اردو وکی پیڈیا سے رخ موڑ گئے ۔

میں نہیں جانتا کہ اردو وکی پیڈیا کی نظامت کے کیا اصول وضع کیے گئے ہیں ، نہ ہی میں یہ جانتا ہوں کہ یہ لوگ اردو سے محبت کرنے والے ہیں یا اس کے دشمن ہیں ۔ جس طریق پر یہ اس ویب سائیٹ کو چلا رہے ہیں ، اسے دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ لوگوں کے دلوں میں اردو کے لیے خوف اور نفرت پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔

میں جانتا ہوں کہ یہ تحریر بہت جارحانہ ہو گئی ہے ، مگر اس کے سوا کوئی چارہ بھی نہیں ہے ۔ اگر آپ لوگ واقعی اردو کے فائدے کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو اپنی پالیسی تبدیل کیجیے ، ورنہ آپ کی داستان تک نہ ہوگی داستانوں میں ۔ میں آپ کو کتنے ہی نام گنوا سکتا ہوں جنہوں نے انفرادی سطح پر اردو کے لیے جو کام کیا ہے ، وہ آپ کی ان کوششوں سے کہیں بڑھ کر ہے ، مکی ، راہبر ، اردو ویب والے ، میں ، شاکر عزیز ، الف نظامی اور کتنے ہی لوگ محدود وسائل ہونے کے باوجود اردو پر کام کر رہے ہیں ۔

امید ہے کہ یہ تحریر حذف نہیں کی جائے گی اور میری گزارشات پر غور کیا جائے گا ۔ تزک نگار ۔ مورخہ 9 جولائی 2008

طویل غیر حاضری

قرآن پروجیکٹ پر کام کو مکمل کرنے کے لیے طویل عرصہ غیر حاضر رہا۔ اس سلسلے میں اطلاع نہ کرنے پر معذرت خواہ ہوں۔ اب صرف تین اختتامی سورتوں کا کام رہتا ہے انشاء اللہ ایک دو روز میں یہ عظیم تر منصوبہ اپنی تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

جزاک اللہ۔ تجویز ہے کہ اس کام کو کتابی صورت میں بھی "وکی کتب" پر ڈال دیں۔ مثال کے طور پر میں نے ایک کتاب ریاضی کے زمرہ میں ڈالنا شروع کی ہے، جو وکیپیڈیا کے مضامین پر ہی مشتمل ہے۔ مثالیں انگریزی وکی بُکس پر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ --Urdutext 23:13, 12 اپريل 2008 (UTC)

وکی کتب

اس وقت وکی کتب پر کوئی sysop نہیں۔ میں نے درخواست دی ہے wikibooks:ur:وکی کتب:Administrators۔ براہ کرم اس کے لیے ووٹ ڈالیں۔ ثاقب صاحب کے نام پر بھی رائے شماری ہوئی تھی لیکن کوئ عمل نہیں ہؤا۔ اس کے بعد stewards سے درخواست کرونگا۔ اگر میں غلطی پر ہوں اور آپ میں سے کوئی وہاں sysop ہے، تو بتائیں۔ --Urdutext 23:54, 17 اپريل 2008 (UTC)


اُردووکی پیڈیاکے ٹھیکیدار

معززقارئین و منتظمین ِ اُردو وکی پیڈیا!

اسلام و علیکم !

میں بہت مجبورہوکر آج دیوان ِ عام میں اپنا مقدمہ تمام قارئین و منتظمین ِ اُردووکی پیڈیاکی خدمت میں پیش کررہاہوںکیونکہ اُردووکی پیڈیاپر اب تک کا میراتجربہ نہایت برا رہاہے اورمیں یہ سوچنے پر مجبور ہوگیا ہوںکہ اُردو وکی پیڈیاپر چند کم ظرف و تنگ ذہن لوگوںکی اجارہ داری ہے جوکہ اس وکی پیڈیاکو اپنے محدودذہنی استعداد،مذہبی عقائد اوررجحان کے مطابق چلاناچاہتے ہیں ۔یہ لوگ اپنے مخصوص عقائد کے علاوہ کسی اورچیز کو برداشت کرنے کے ظرف سے عاری ہیںاوراس چیز کا نقصان براہ ِ راست اُردووکی پیڈیاکو اُٹھاناپڑرہاہے۔ یہی وجہ ہے کہ اُردو ووکی پیڈیاکے شروع ہوئے سات سال ہوگئے ہیں لیکن اب تک بہت ہی کم لوگ اُردووکی پیڈیاکی جانب راغب ہوئے ہیں کیونکہ اُنہیں یقیناً اسی طرح کے مسابقات سے واسطہ پڑاہوگا۔اب فیصلہ آپ لوگوںکو کرناہے کہ وکی پیڈیاکو وکی پیڈیاکے مزاج کے مطابق چلایاجائے یا چند نام نہادجو اس وکی پیڈیاکے ساتھ امربیل کی طرح چمٹے ہوئے ہیں ،اُن کی مخصوص طبقاتی سوچ کے مطابق اس وکی پیڈیاکو لے کر چلاجائے۔میں نے نہایت محنت سے ایک مضمون انگریزی وکی پیڈیاسے ترجمہ کرنے کے بعد اُردو وکی پیڈیامیں شامل کیا۔واضح رہے کہ یہ مضمون تقریباً بارہ مختلف زبانوںمیں وکی پیڈیاپر موجودہے،لیکن چند نام نہاد مطلق العنان جوکہ وکی پیڈیاکو اپنی جاگیر سمجھے بیٹھے ہیں وہ انہیں یہ مضمون کسی طرح پر اُردو وکی پیڈیاپر گوارہ نہیں۔ جیسے ہی میں نے یہ مضمون مکمل کیا،اس پر نوشتہ ءحذف شدگی لگادیاگیا،بہرحال بات چیت وافہام وتفہیم سے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ہنوز چند لوگوںکی ہٹ دھرمی وکی پیڈیاکے قوائد و ضوابط پر غالب نظر آتی ہے۔ دیوان ِ عام میں اپنامدعابیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ یہاںکو ئی منصف مزاج وکی پیڈیاکادردرکھنے والا بھی ہے؟جوکہ میری مدد کرسکے۔--اسپریچولسٹ 08:02, 28 اپريل 2008 (UTC)

ریاض

ریاض والے مضمون نے عرصے سے ناک میں دم کر رکھا ہے؛ اسکو حذف کرنے سے فائدہ اس لیۓ نہیں ہوگا کہ پھر کوئی اور سر گھوما آجاۓ گا ایک نیا افسانہ لے کر۔ میں نے اسکو کچھ بہتر کر کہ محفوظ کیا ہے، لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ میں اسکو رکھنے کے حق میں ہوں؛ میں جتنا کر سکتا تھا کر دیا اس سے زیادہ میں اپنا وقت اس میں برباد نہیں کرنا چاہتا؛ آپ ساتھی اب جو فیصلہ مناسب سمجھیں کر لیجیۓ، مضمون رکھیں یا حذف کریں ، میں اس معاملے سے الگ ہوتا ہوں۔ سمرقندی

کیا یہی آزاد دائرۃ المعارف ہے؟

جیساکہ میں پہلے بھی کہہ چکاہوں کہ موصوف سمرقندی وساتھی اُردووکی پیڈیاکواپنے ذاتی رجحانات و عقائد کے مطابق چلاناچاہتے ہیں اوراس کا ثبوت ان کی اس مضمون میں حالیہ تبدیلیاںہیں ، جن سے صاف پتہ چلتاہے کہ جیسے کسی نے نہایت بے رحمی سے ایک بہترین مضمون کا خون کردیا۔ستم بالائے ستم یہ کہ من مانی تبدیلیاںکرنے کے بعد مضمون کو محفوظ کردیاگیا؟ نہایت غور طلب بات ہے کہ کیایہ دائرۃ المعارف واقعی آزاد ہے؟ کیا واقعی اس کا مقصد غیر جانبدارانہ اندازمیں معلومات کی فراہمی ہے؟
بقول شاعر

ہم دلیلوںسے کریں بات تو رَد ہوتی ہے
اُن کے ہونٹوں کی خاموشی بھی سَند ہوتی ہے
کچھ نہ کہنے سے بھی چھن جاتاہے اعزاز ِ سُخن
ظلم سہنے سے بھی ظالم کی مدد ہوتی ہے

یہ اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین کو دئیے گئے اختیارات کاناجائز استعمال ہے جوکہ سراسر ظلم کے مترادف ہے۔ میں اس ظلم کے خلاف اعلان ِ جہاد کرتاہوں۔ --اسپریچولسٹ 09:30, 2 مئی 2008 (UTC)

میری رائے میں تو اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین انتہائی متنازعہ افکار وافعال کے حامل ہیں۔ جب سے یہ مضمون شروع کیا گیا ہے ، میں بات نوٹ کررہاہوں کہ کس طرح سے مضمون کی اصل صورت کو مسخ کرکے ، مضمون میں من گھڑت اختراعات و بے بنیاد معلوما ت کو شامل کیا جارہاہے۔ اب تک اُردو وکی پیڈیا کے تین منتظمین اس سلسلے میں فعال نظر آئے ۔ جن میں اُردو ٹیکسٹ ،سمرقندی اورخاورشامل ہیں اورافسوس کی بات یہ ہے کہ ان تینوں کی سوچ ایک مخصوص مکتبہ ءفکر کی عکاسی کرتی ہے اوراس مضمون کے خلاف اُن کی صف آرائی دیکھ کر یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے اپنے ذاتی عناد و انانیت کے لئے یہ کسی حد تک بھی جاسکتے ہیں گوکہ مندرجہ بالا تینوںحضرات منتظمین ہیں اورعرصہ دراز سے وکی پیڈیاسے منسلک ہیں لیکن یوں محسوس ہوتاہے کہ وکی پیڈیاکے قوائد و ضوابط کی الف ،بے سے بھی ناواقف ہیں۔ ملاحظہ کیجئے کہ تینوں منتظمین نے اب تک اس مضمون کے لئے کیا کرداراداکیاہے:
اُردو ٹیکسٹ:اِن صاحب نے اس مضمون کا آغاز ہوتے ہی اس پر نوشتہ ءحذ ف شدگی لگادیابلا کسی مناسب وجہ کے اوراب انتہائی بھونڈے انداز میں مضمون لکھنے والے کو صلاح دے رہے ہیں کہ ”اب بھی اس مضمون کی حذف شدگی کی درخواست دے سکتے ہیں کیونکہ آنے والے قارئین اس میں ترمیم کرتے رہیں گے اور اس کی جو صورت بنے گی وہ مضمون نگار کو نہیں بھائے گی۔

کیا مندرجہ بالا الفاظ سے کہیں اس چیز کی غمازی ہوتی ہے کہ لکھنے والا ایک منتظم ہے؟ کیا وکی پیڈیاپر کوئی بھی من گھڑت باتیں کسی بھی مضمون میں شامل کرسکتاہے ؟کیا وکی پیڈیاایک ڈسٹ بن کی مانند ہے ،جس میں کوئی بھی ، کچھ بھی لاکر رکھ سکتاہے؟ بحیثیت منتظم ان صاحب کو ایسی غیر ذمہ دارانہ و غیر دانشمندانہ باتوںسے احتراز کرناچاہیئے۔ پھر جب اس مضمون میں سمرقندی نے من مانی تبدیلیاں کردیں تب بھی موصوف اُردو ٹیکسٹ صاحب نے اس پر مشکوک کا سانچہ لگادیا، جس سے صاف پتہ چلتاہے کہ جانبداری کس کی مشکوک ہے ۔مضمون کی یا منتظم کی !

خاور:ان صاحب کی سوچ و فکر بھی عجب اندازکی حامل نظر آتی ہے ۔جب اس مضمون کو شامل کیاگیا تو ان صاحب نے کہا کہ میں اللہ پرست ہوں اورشخصیت پرستی کے سخت خلاف ہوں ۔بقول ان کے کہ اس مضمون میں شخصیت پرستی پر مشتمل مواد بھراہوا ہے۔ موصوف نے یہ بھی اقرارکیا کہ ہوسکتاہے کہ ”میں اس مضمون کے سلسلے میں جانبداری کا مرتکب ہورہاہوںکیونکہ میں اس مضمون کے سخت خلاف ہوںاور اس مضمون کو فوراً حذف کردیناچاہیئے۔“

کیا وکی پیڈیا کے منتظمین کا یہی عمل ہے کہ وہ محض اس بنا ءپر کہ کوئی مضمون اُن کی طبقاتی سوچ کی خلاف ورزی کرتاہوتو اُس کو فوراً حذف کردیں ۔بھائی اگر ایسی وکی پیڈیاچلانی ہے تو اپنی کوئی الگ ویب سائٹ بناؤ اوراس پر جو مرضی آئے کرتے رہو۔کم ا ز کم وکی پیڈیاکے نام پر تو دھبہ مت لگاؤ۔ اگر اپنی ذمہ داریوں کو دیانت داری سے انجام نہیں دے سکتے تو چھوڑ دوایسی ذمہ داری کو ۔اگر دیانت داری اور منصف مزاجی تمہارے خمیر میں نہیں ہے تو کیوں وکی پیڈیاکے دامن کو داغدارکررہے ہو؟

سمرقندی :یہ موصوف بھی اُردو ٹیکسٹ اورخاور کی طرح ایک مخصوص طبقاتی سوچ کی تلوار ہاتھ میں لئے ،منتظم ہونے کی ڈھال تھامے ، اس مضمون کے خلاف بر سر ِ پیکارنظر آتے ہیں۔ جب یہ مضمون شامل کیا گیا تو ان موصوف کو یوں محسوس ہوا کہ جیسے صاحب ِ مضمون کو نعوذباللہ پیغمبر کا رتبہ دے دیاگیاہوجبکہ اس مضمون میں ایسی کوئی بات نہیںتھی۔پھر ان موصوف نے اس مضمون کو بقو ل ان کے صحیح کردیایادوسرے لفظوں میں اپنی معاندانہ سوچ کااس مضمون میں بھرپور اظہارکردیاتو پھراُس کو محفوظ بھی کردیاکہ کوئی ترمیم نہ کرسکے۔ مزید یہ کہ اپنے مفتی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے صاحب ِ مضمون کو اسلا م سے بھی خارج کردیا۔کیا اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین کا یہی عمل اورکردارہے؟

اس وقت وکی پیڈیاکے بارہ منتظمین ہے ۔میرا مطالبہ ہے کہ اس مضمون کو اس کی اصل صورت میں لایاجائے اور منتظمین کی اس طرح کی جانبدارانہ روش کی سرزنش کی جائے ۔ اسی سے وکی پیڈیاصحیح معنوں میں ایک آزاد دائرۃ المعارف بن سکے گی وگرنہ یہ وکی پیڈیامحض ایک طبقاتی سوچ کی نمائندہ بن کر رہ جائیگی ۔--Urdu-Writer 07:00, 3 مئی 2008 (UTC)

  • میری ذاتی رائے میں یہاں پر انگریزی وکیپیڈیا کا ترجمہ شائع کر دیں(کچھ انتضار کے بعد) تو شاید اختلاف دور ہو جائے ۔ انگریزی صارفین کی تعداد ذیادہ ہے اور مضمون جلد ایک بہتر شکل میں آجائے تو اس کو ہی اردو میں ڈھال لیا جائے اس کی وجہ یہ ہے کہ اصول و ضوابط انگریزی اور اردو میں ایک جیسے ہیں اور انگریزی میں اس کا خیال ذیادہ رکھا جاتا ہے--سید سلمان رضوی 14:32, 3 مئی 2008 (UTC)
  • انگریزی وکیپیڈیا پر اس طرح کی غیرمعروف شخصیت کے بارے میں معلومات مدیران کے پاس نہیں ہوتی، اس لیے وہ طرز کو تو درست کر سکتے ہیں مگر متن کو جانچ نہیں سکتے۔ اس کے علاوہ وہاں اکثریت کے لیے مسلمان ملکوں میں رہنے والوں کی تہذیب اور مذہب اسلام میں فرق کرنا مشکل ہوتا ہے۔ --Urdutext 19:44, 3 مئی 2008 (UTC)
  • محترم سلمان اورUrdu-Writer صاحب ،

یقین جانیئے ، آپ کے جوابات سے دل کو تشفی ہوئی کہ کوئی تو ہے اُردو وکی پیڈیاپر جوکہ منصف مزاج ہے۔آپ اگر اس مضمون کو ملاحظہ کریںتو آپ یقیناً یہ جان جائیںگے کہ یہ انگریزی وکی پیڈیا سے اخذکیا گیا مضمون ہے۔ سلمان صاحب ،آپ بھی منتظم ہیں ،آپ خود ایک دفعہ اس مضمون کے تاریخچہ کا جائزہ لیں اور مجھے بتائیں کہ کیا خاور،سمرقندی اوراُردو ٹیکسٹ جانبداری کے مرتکب ہیں کہ نہیں؟ مجھے اُمید ہے کہ بحیثیت منتظم ، آپ اپنی ذمہ داریوںکا احساس کرتے ہوئے ،ضرور میری مدد فرمائینگے۔ --اسپریچولسٹ 06:19, 4 مئی 2008 (UTC)

  • میں ایک چیز کی وضاحت کرنا چاہوں گاکہ اس مضمون کو اُردو وکی پیڈیا پر ڈالنے کا مقصد کسی قسم کی تشہیر نہیں ہے بلکہ میرا نقطہ ءنظر یہ ہے کہ اس مضمون کے حامل کے بارے میں مکمل معلومات غیر جانبداری کے ساتھ پیش کرنا تھا۔اس لئے مجھے مخالفانہ موقف کے اندراج سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ میں بھی یہی چاہتاہوں کہ اس مضمون میں تمام تر معلومات موجود ہوں۔تاہم اس مضمون کے خلاف صف آرائی وامتیازی سلوک اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین کا مجھے نظر آیا۔جو کہ وکی پیڈیاکے قوائد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ جس نے مجھے سخت دلبرداشتہ کیا۔ کیونکہ میںنے جب اس مضمون کا آغاز کیا تومیرا مقصد یہی تھاکہ غیرجانبدارانہ انداز میں تمام معلومات اس مضمون میں شامل کی جائیں۔ جس کے پہلے مرحلے میں میں نے انگریزی وکی پیڈیاسے اسی مضمون کا ترجمہ اُردو میں کرکے اسے اس مضمون کا حصہ بنایا۔میراارادہ یہ تھا کہ اگلے مرحلے میں اس مضمون کے حامل سے متعلق تمام تر معلومات اکٹھی کرکے اس مضمون میں شامل کروں گا۔جس کی مہلت مجھے نہیں دی گئی کیونکہ اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین کی جانب سے اس مضمون کو ”محفوظ“ کردیاگیاتھا۔جس چیز نے مجھے پریشان کیا وہ وکی پیڈیاکے منتظمین کا منفی رد ِ عمل تھاکیونکہ شروع ہی سے وہ اس مضمون کو ایک عام مضمون کی طرح سمجھنے کے بجائے اپنے عقائد پر کاری ضرب سمجھ کر،اس کے خلاف صف آراءہوگئے۔میں یہ نہیں کہوں گاکہ یہ مضمون اب مکمل ہوگیاہے کیونکہ میرے خیال میں اب بھی اس میں کئی چیزیں ہیں جوکہ شامل کرنے کی ضرورت ہے اورکئی چیزیں ایسی ہیں ،جن کو حذف کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ میں گذشتہ تین سال سے وکی پیڈیاکے مختلف منصوبوںسے وابستہ رہاہوںاوراچھی طرح سے سمجھتاہوں کہ وکی پیڈیاکے قوائد و ضوابط کیاہیں ۔وکی پیڈیاپر معلومات فراہم کی جاتی ہیں تنقید یاتبصرہ شامل ِ مضمون نہیں کیاجاتا۔لہذٰا اس مضمون میں سے ایسے تمام جملے حذف کرنے کی ضرورت ہے جوکہ مضمون کے حامل کے خلاف یاان کے عقیدتمندوںکی خلاف اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین نے لکھے ہیں ۔صرف وہ معلومات لکھی جائیں جوکہ حوالہ جات سے ثابت کردہ ہے،اپنی طرف سے بغض وعناد پر مبنی عبارات حذف کرنی چاہیئں۔ مزید برآں یکہ موصوف سمرقندی نے حوالہ جات کے لئے بلاگز پرہونے والی گفتگو کا استعمال کیا ہے جوکہ مستند حوالہ جات میں شمار نہیں کیا جاتا۔بہتر ہوگاکہ بلاگز کے حوالہ جات نمبر 13اور14کو حذف کردیاجائے ۔ مضمون کے قطعے فتنہ انگیزی کو مکمل حذف کیاجائے کیونکہ یہ غیر ضروری اورغیرجانبدارانہ ہے جبکہ قطعہ کفرانہ بیانات کو متنازعہ بیانات لکھا جائے۔مزید میں درخواست کرونگاکہ اس مضمون کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرکے اس پر سے مشکوک کاسانچہ ہٹایاجائے اور اس کو غیر محفوظ کیاجائے ۔ --اسپریچولسٹ 06:57, 7 مئی 2008 (UTC)


لینکس فونٹ

فائرفاکس 3.0 نے اپنے فونٹ چننے کے الخوارزم تبدیل کیے ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اب "نفیس ویب نسخ" فونٹ فائرفاکس/لینکس پر کام کرنے لگا ہے۔ فائرفاکس اب سٹائل شیٹ میں تجویز کردہ فونٹ کو مانتا ہے جس کے نتیجے میں دائیں ستوں میں کچھ الفاظ ٹوٹے ہوئے نظر آتے ہیں، کیونکہ سٹائل شیٹ میں فونٹ صرف ونڈوز کے حوالے سے چنے گئے تھے۔ اس لیے آنے والے دنوں میں سٹائل شیٹ سے کچھ تجربات کیے جائنگے، جس سے آپ کے صبر کا امتحان پیش آ سکتا ہے۔ --Urdutext 13:12, 17 مئی 2008 (UTC)

نئے صارفین کے لئے “خوش آمدید کا پیغام“

  • فہد صاحب، اُردو وکی پیڈیا کو اس وقت میرے خیال میں ایسے افراد کی شدید قلت کا سامنا ہے جوکہ فعال انداز میں وکی پیڈیا کی تعمیر کے لئے اپنا کردار اداکرسکیں۔ ایسے میں، میری رائے یہ ہے کہ ہر نئے آنے والے صارف کو آمد کے ساتھ ہی خوش آمدید کا پیغام دے دیا جائے لیکن ایسا ممکن فی الحال اس لئے نہیں ہے کہ زیادہ تر منتظمین ہر وقت وکی پیڈیا پر موجود نہیں ہوتے ۔ لہذٰا میری رائے یہ ہے کہ نئے آنے والے صارفین کو خوش آمدید کا پیغام دینے کے لئے تمام فعال منتظمین کے ساتھ، فعال انداز میں وکی پیڈیا پر کام کرنے والے صارفین کو بھی یہ حق دیا جائے کہ وہ نئے صارف کی آمد کو دیکھتے ہی “خوش آمدید“ کا پیغام دے دیں اور اس کے لئے میں آپ سے درخواست کرونگا کہ اگر میری یہ تجویز آپ کو قابلِ عمل لگے تو نئے صارف ک سانچہ میں سے اپنا دستخط حذف کردیں تاکہ جو بھی ساتھی یہ سانچہ نئے آنے والے صارف کے صفحے پر لگائے، وہ وہاں پر اپنا دستخط کرسکے۔ --اسپریچولسٹ (گفتگو) 09:21, 22 مئی 2008 (UTC)
آپ وہ سانچہ اپنے ذیلی صفحہ پر نقل کر سکتے ہیں، اور دستخط اپنے کر سکتے ہیں۔ کسی کی طرف سے کسی کو پیغام دینے پر کوئ پابندی نہیں۔ --Urdutext 10:01, 22 مئی 2008 (UTC)
وضاحت کا شکریہ۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 11:07, 22 مئی 2008 (UTC)

معاونت کے صفحات

اردو وکیپیڈيا سے انٹرنیٹ کے اردو حلقہ جات کے شکوے ہمیشہ بہت زیادہ رہے ہیں،کبھی مشکل اردو کے بہانے بنائےجاتے ہیں تو کبھی وکی کی مشکل فارمیٹنگ کا عذر تراشا جاتا ہے بالکل اسی طریق پر یہاں کام کرنے کی دعوت جن افراد کو دی جاتی ہے وہ کہتے ہیں کہ یہاں معاونت کے لیے صفحات ترتیب سے نہیں دیے گئے یا کچھ اس امر سے سرے سے انکار کر دیتے ہیں کہ وکیپیڈيا پر کام کے لیے امدادی صفحات بھی موجود ہیں۔ لیکن اس کے باوجود اس امر میں کوئی شبہ نہیں کہ اردو وکیپیڈیا پر معاونت کے صفحات کی کمی بھی ہے اور جو لکھے گئے وہ بھی وکی کے پیشہ ورانہ انداز میں نہیں لکھے گئے جبکہ معاونت کے مرکزی صفحات پر ان کے ربط بھی نہيں دیے گئے اس لیے ان تک باآسانی پہنچنے میں نئے صارف کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میں پہلے بھی ان خیالات کا اظہار کر چکا ہوں کہ اب وکیپیڈیا مضامین کے اعتبار سے اس پوزیشن پر ہے کہ مضامین کے ساتھ ساتھ معاونت کے صفحات کو بہتر سے بہتر بنانے کی جانب توجہ دی جا سکتی ہے لیکن اپنی کوتاہی اور نااہلی کے باعث میں کافی عرصہ خود وکیپیڈيا کا ساتھ نہ دے سکا۔ لیکن اب میرا ارادہ معاونت کے صفحات کو ازسرنو ترتیب دینے اور ضروری نئے صفحات کو تحریر کرنے کا ہے۔ اس سلسلے میں وکی ساتھیوں سے میری گزارش یہ ہے کہ معاونت کے جتنے صفحات بھی یہاں بکھرے پڑے ہیں، ان کے روابط یہاں دیوان عام پر یا میرے تبادلۂ خیال کے صفحے پر پیش کردیں، میں ان کو ترتیب وار انداز میں معاونت کے جدید صفحات کا حصہ بنا دوں گا۔ دعا کریں کہ یہ کام جلد از جلد کر سکوں۔ منتظر فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

  • میں خود اس کمی کو شدت سے محسوس کررہاہوں اور اس کے لئے میرا مکمل تعاون آپ کے ساتھ ہے۔ اگر میں کچھ کام آسکا تویہ میرے لئے بہت خوشی کی بات ہوگی۔ --اسپریچولسٹ (گفتگو) 12:00, 28 مئی 2008 (UTC)


اردو املاء پڑتالگر

اسلام و علیکم

میں نے FireFox کے لیے اردو SpellChecker تیار کیا ہے۔ یہ SpellChecker ادارہ تحقیقات اردو کی ویب سائٹ پر دی گئی اردو الفاظ کی فہرست استعمال کرتا ہے۔ آپ حضرات سے گزارش ہے کہ اسے اپنے کمپیوٹر پر ٹیسٹ کریں اور اگر کچھ خامیاں نظر آئیں تو مجھے بتائیں۔ آپ حضرات کی نظر ثانی کے بعد میں اسے FireFox کی ویب سائٹ پر ڈال دوں گا تاکہ تمام لوگ آسانی سے اسے انسٹال کر سکیں۔

انسٹالیشن فائل CodePlex سے ڈاونلوڈ کی جا سکتی ہے:

http://www.codeplex.com/UrduDictionary/Release/ProjectReleases.aspx?ReleaseId=14957

کاشف عقیل 18:03, 2 جولا‎ئی 2008 (UTC)

بہت خوب، کاشف صاحب۔ لینکس میں فائرفاکس پر نصب کیا۔ ٹھیک چلتا ہے۔ الفاظ کی فہرست میں کچھ خامیاں ہیں، بہت سے عام الفاظ اس میں نہیں۔
لوگو استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ xpi ملف زیراثقال کر کے محفوظ کر لیں۔ پھر فائرفاکس میں
ALT /FILE / Open

کر کے urdudictionary.xpi ملف چنیں اور تنصیب کی اجازت دیں۔ پڑتال کے استعمال کے لیے معاونت:متصفح جال میں املاء کی پڑتال دیکھو۔

کاشف صاھب، یہ بتائیں کہ کیا اردو لغت کی aff ملف پر بھی کام کرنے کا ارادہ ہے؟

--Urdutext 00:48, 3 جولا‎ئی 2008 (UTC)

یہ میرا پہلا فائرفاکس ایڈ آن ہے :). ابھی اس کے بارے میں اتنا معلوم نہیں کے aff ملف پر کام کر سکوں۔ فی الحال یہ کوشش کروں گا کہ الفاظ کی فہرست بہتر ہو جائے۔ کاشف عقیل 03:42, 3 جولا‎ئی 2008 (UTC)

ورژن 0.6

اردو املا پڑتالگر کا نیا ورژن حاضر خدمت ہے۔ یہ ورژن درج ذیل مواقع سے اتارا جا سکتا ہے۔

  1. https://addons.mozilla.org/en-US/firefox/addon/7981
  2. http://www.codeplex.com/UrduDictionary/Release/ProjectReleases.aspx?ReleaseId=15473

اس میں درج ذیل تبدیلیاں کی گئی ہیں

  1. کرلپ اور اردو محفل کی فہرستوں کو یکجا کر دیا گیا ہے
  2. کرلپ کی فہرست میں سے الفاظ کی تکرار کو ختم کیا گیا ہے- اس سے فہرست کے حجم میں خاطرخواہ کمی ہوئی ہے۔
  3. اردو قواعد کی شروعات کی ہے۔ فی الحال متبادل اردو الفاظ تجویز کرنے کے کچھ قوانین شامل کیے ہیں جو درست طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ کچھ واحد جمع بنانے کے قوانین کی بھی کوشش کی ہے لیکن یہ ابھی پوری طرح کام نہیں کر رہے

والسلام

کاشف عقیل 07:17, 20 جولائی 2008 (UTC)

کاشف صاحب، بہتر ہو گا کہ آپ ان معلومات کو معاونت:متصفح جال میں املاء کی پڑتال پر بھی لکھ دیں۔

--Urdutext 01:04, 22 جولا‎ئی 2008 (UTC)

مضامین کی بہتری

برقی فہرست پر ثاقب صاحب سے گفتگو میں طے پایا ہے کہ ان مضامین > http://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%AE%D8%A7%D8%B5:FewestRevisions > http://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%AE%D8%A7%D8%B5:ShortPages کو بہتر بنانے کا کام شروع کر دیا جائے۔ --Urdutext 00:24, 4 جولا‎ئی 2008 (UTC)

منصوبہ صفحہ دیوان عام/وثائق/وثائق اول/نہم میں واپس جائیں۔