تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:فہرست مضامین جنہیں تمام ویکیپیڈیاؤں میں ہونا چاہیے

اکثر وکیپیڈیاوں پر "وکیپیڈیا" نام فضا ہے۔ اردو وکیپیڈیا پر اس کی جگہ فی الحال "منصوبہ" نام فضا ہے۔ چونکہ یہ مضمون وکیپیڈیا منصوبے سے متعلق ہے اس لیے اس پر "منصوبہ:" کا لاحقہ لگایا جا سکتا ہے۔--Urdutext 07:39, 28 اگست 2009 (UTC)

منصوبہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ فہد احمد 04:20, 3 نومبر 2009 (UTC)

اہم فہرست ترمیم

  • میں چند روز سے اس فہرست کو مکمل کرنے کے لیے ایک اجتماعی منصوبے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ کیونکہ یہ فہرست ایک ہزار مقالوں پر مشتمل ہے اس لیے ایک یا دو افراد کا اسے مکمل کرنا بہت مشکل ہے خصوصاً اس صورتحال میں کہ اس میں ہر موضوع کا احاطہ کیا گیا ہے۔ میرے لیے سائنسی اور اقتصادی موضوعات پر مضامین لکھنا مشکل ہے اور عین ممکن ہے کہ چند صارفین کے لیے تاریخ و جغرافیہ پر لکھنا مشکل ہو، اس لیے ہمیں ضرورت ہے منظم انداز میں کام کرنے کی. یہ فہرست بتاتی ہے کہ ہم نے اس فہرست میں سے صرف 47 اچھے معیار (حجم) کے مقالے یہاں لکھے ہیں۔ 435 سرے سے موجود ہی نہیں جبکہ 518 نامکمل مضامین ہیں۔ اس لیے میری رائے ہے کہ ہم ترجیحاً اس فہرست کو مدنظر رکھ کر کام کریں تاکہ کام درست سمت میں اور اچھی رفتار کے ساتھ جاری رہ سکے اور ساتھ ساتھ اردو وکیپیڈیا پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں۔ اس فہرست کو مکمل کرنے کے نتیجے میں اردو وکیپیڈیا کے درجے میں اضافہ ہوگا جو ایک خوش آئند امر ہوگا۔ احباب سے جلد از جلد آراء درکار ہیں فہد احمد 04:34, 3 نومبر 2009 (UTC)
  • یہ اہم فہرست ہے اور ہمیں کام بانٹ کر مضامین لکھنے کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے جو 10 کلو بائٹ سے کم کے مضامین ہیں انہیں بڑھایا جاسکتا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ یہ فہرست ہر سال تبدیل تو نہیں ہو جاتی؟

ویسے میں نے کبھی غور نہیں کیا کہ یہ مضمون کا حجم کہاں سے پتہ چلتا ہے؟--سید سلمان رضوی 09:11, 3 نومبر 2009 (UTC)

    • فہرست بدلنے کی صورت نظر نہیں آرہی ہے۔ اگر بدلتی بھی ہے تو شاید تھوڑی بہت۔ لیکن فائدہ یہ ہوگا کہ ہزار اساسی مقالات تیار ہوجائیں گے۔Ahmadnisar 07:06, 25 جون 2010 (UTC)
  • اردو ویکی پر اہمیت کی بنیاد پر فہرست بدلی بھی جا سکتی ہے، اور یہ کام ویکی حضرات کرسکتے ہیں۔Ahmadnisar 07:10, 25 جون 2010 (UTC)
  • یہ فہرست 2008 کے بعد سے count checked نہیں ہوئی جبکہ میٹاوکی پر اپریل 2010 تک checked ہے، اس کے بارے میں کچھ کوشش کی جانی چاہیے۔--ساجد امجد ساجد 04:10, 11 اگست 2010 (UTC)
  • یہ فہرست 20 ستمبر سے تازہ نہیں ہوئی، کیا یہ فہرست روزانہ کی بنیاد پر تازہ ہو سکتی ہے؟ --ساجد امجد ساجد 09:09, 3 اکتوبر 2010 (UTC)
  • تازہ کر دی گئی ہے۔ میرا روبہ فی الحال مکمل طور پر خودکار نہیں ہے۔ میرے گھر پر موجود کمپیوٹر پر چلتا ہے اور جب میں چلاؤں تبھی۔ مکمل خودکار طریقے سے چلنے کے لیے مجھے روبہ کو وکیمیڈیا ٹولز سرور پر چلانا ہوگا۔ میں نے وہاں دو ماہ سے درخواست دے رکھی ہے تاہم اب تک اجازت نہیں مل پائی ہے۔ اس لیے فی الحال جب میں مصروف ہوجاتا ہوں تو یہ خودکار کام بھی رک جاتے ہیں۔ --کاشف عقیل 18:21, 3 اکتوبر 2010 (UTC)
  • کاشف بھائی، براہ مہربانی اس فہرست کو تازہ کر دیں۔--Sasajid 11:45, 27 جنوری 2011 (UTC)
  • میرا وہ شمارندہ خراب پڑا ہے جس پر سارے روبات چل رہے تھے۔ اس پر کچھ ملازمت کی بھی مصروفیت بڑھی ہوئی ہے۔ اس لیے ابھی تو یہ نہیں ہوپائے گا۔ برائے مہربانی کچھ انتظار کیجیے۔ --کاشف عقیل 03:03, 28 جنوری 2011 (UTC)
  • ہم سب نے مل جل کر اہم ترین مقالات کی فہرست میں شامل تمام مقالہ جات پر مضامین لکھ دئیے ہیں ملاحظہ کریں۔ اب موجودہ فہرست کے تازہ ہونے کا انتظار ہے۔ کاشف بھائی سے گزارش ہے کہ انہوں نے وکیمیڈیا ٹولز سرور پر جو درخواست دی تھی اس کی اجازت کے لئے مزید کوشش کریں۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 15:45, 29 ستمبر 2012 (UTC)
منصوبہ صفحہ فہرست مضامین جنہیں تمام ویکیپیڈیاؤں میں ہونا چاہیے میں واپس جائیں۔