تحصیل کھاریاں

پاکستان پنجاب کے ضلع گجرات کی ایک اہم تحصیل

تحصیل کھاریاں ضلع گجرات کی ایک تحصیل ہے، جو پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع ہے۔ اس تحصیل کا صدر مقام کھاریاں ہے۔کھاریاں کے ساتھ ہی کھاریاں کینٹ میں پاکستان کی سب سے بڑی آرمی کی چھاونی ہے۔ ء1965 کی پاک بھارت جنگ میں نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا تعلق بھی اسی تحصیل کے گاؤں لادیاں سے ہے۔اور وہ اسی گاؤں لادیاں میں سپرد خاک ہے۔حاضر دور کے ائیر چیف مارشل پاک فضائیہ چوہدری ظہیر احمد بابر سدھو کا تعلق بھی اسی تحصیل کے گاؤں سدھ سے ہے۔بیرون پاکستان مقیم پاکستانیوں کی سب سے بڑی تعداد کا تعلق اسی تحصیل سے ہے، جو پاکستان کو سب سے زیادہ زرمبادلہ بھجواتے ہیں، چنانچہ اسی بنا پر اور یہ پاکستان کی سب سے امیر ترین تحصیل بھی کہلاتی ہے۔

تحصیل کھاریاں
انتظامی تقسیم
ملک پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دار الحکومت کھاریاں  ویکی ڈیٹا پر (P36) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم اعلیٰ ضلع گجرات  ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
متناسقات 32°48′48″N 73°52′28″E / 32.813333333333°N 73.874444444444°E / 32.813333333333; 73.874444444444  ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی
کل آبادی
مزید معلومات
اوقات پاکستان کا معیاری وقت  ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
Map

اہم مقامات ترمیم

  • کینٹ چھاؤنی : کھاریاں میں پاکستان کی سب سے بڑی چھاؤنی واقع ہے۔
  • پڑاؤ : جی ٹی روڈ کے بالکل ساتھ واقع ایک وسیع و عریض میدان جس میں قدیم زمانہ میں فوجیں پڑاؤ کیا کرتی تھیں۔
  • دربارعالیہ : پڑاؤ کے احاطے کے اندر واقع دربار جو بابا لطیف شاہ غازی کے نام سے مشہور ہے۔
  • تالاب : مغلیہ دور میں تعمیر کیا گیا تالاب، جو جی ٹی روڈ اور ڈنگہ روڈ کے ساتھ واقع ہے۔ حکومت کی طرف سے اس تاریخی اہمیت کے حامل تالاب کی حفاظت کے لیے کوئی اہم اقدام نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے یہ تالاب اب تقریباً ختم ہو چکا ہے۔
  • باؤلی (پنجابی زبان میں باں) : مغلیہ دور میں بنائے گئے 2 کنویں جن سے سیڑھیوں کی مدد سے پانی نکالا جاتا تھا۔ حکومت کی طرف سے ان کی حفاظت کے لیے بھی کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔

محلے ترمیم

  • محلہ تھپلہ
  • محلہ مجاہد کالونی
  • محلہ سٹی ریلوے اسٹیشن
  • محلہ نیا آڑہ
  • محلہ کباڑی بازار
  • محلہ ستار پورہ
  • محلہ میلاد چوک
  • محلہ باؤلی مشرقی
  • محلہ عزیز پورہ
  • محلہ ڈوگہ کالونی
  • محلہ اسلام آباد
  • محلہ تنویر ٹاؤن
  • محلہ مظہر ٹاؤن
  • محلہ غلامانِ مصطفٰی
  • محلہ محمدی کالونی
  • محلہ لطیف شاہ غازی
  • محلہ ماڈل ٹاؤن
  • محلہ ریاست نگر
  • محلہ سلطان پورہ

دیہات اور قصبے ترمیم

تعلیمی ادارے ترمیم

  • گورنمنٹ تعلیم الاسلام ہائی اسکول کھاریاں
  • گورنمنٹ تعلیم القرآن ہائی اسکول کھاریاں
  • گورنمنٹ ہائی اسکول بوائز کھاریاں
  • گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نمبر 1 کھاریاں
  • گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نمبر 2 کھاریاں
  • گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 کھاریاں
  • گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 3 کھاریاں
  • گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز کھارياں
  • گورنمنٹ اصغر علی ڈگری کالج فار ویمن کھارياں
  • منہاج القرآن ماڈل اسکول کھاریاں

بازار ترمیم

  • مین بازار
  • کباڑی بازار
  • نیا بازار
  • نیک عالم مارکیٹ
  • موتی بازار
  • گوشت مارکیٹ
  • انارکلی بازار

سڑکیں ترمیم

  • جی ٹی روڈ (لاہور سے راولپنڈی جانے والی سڑک کا نام)
  • ڈنگہ روڈ (کھاریاں سے ڈنگہ اور منڈی بہاؤ الدین کی طرف جانے والی سڑک کا نام)
  • گلیانہ روڈ (کھاریاں سے چھاونی سے ہوتے ہوئے مشرقی دیہاتوں کی طرف جانے والی سڑک کا نام)
  • جلالپور جٹاں روڈ (کھاریاں سے جلالپور جٹاں جانے والی سڑک کا نام)
  • موہری روڈ (کھاریاں سے ڈنگہ روڈ پر جاتے ہوئے مرکزی چوک سے قریباً 1 کلومیٹر پر دائیں جانب مڑنے والے روڈ کا نام جو موہری شریف نامی گاؤں میں جاتا ہے)
  • M-12 موٹروے (پاکستان) کھاریاں سے براستہ سمبڑیال لاہور جانے والی موٹروے (زیر تعمیر )

ضلع گجرات کی دیگر تحصیلیں ترمیم

مزید دیکھیے ترمیم

بیرونی روابط ترمیم

حوالہ جات ترمیم