تَرمیز کا لفظ انگریزی میں Coding کہلاتا ہے۔ سادہ سے الفاظ میں تو ترمیز سے مراد کسی بھی قسم کی معلومات کو (مثلا تحریر یا RNA وغیرہ) کو رمز (code) میں لکھنے یا ڈھالنے کی ہوتی ہے۔ یہ لفظ مندرجہ ذیل معنوں میں استعمال ہو سکتا ہے۔

  1. وراثیات میں DNA کے ذریعہ RNA کی ترمیز یا RNA سے لحمیات کی ترمیز، اس کے لیے دیکھیے ترمیز (وراثیات)
  2. ابلاغیات (communications) میں ترمیز سے مراد کسی خاص نفاذ (کام) کی خاطر ابلاغی یا مواصلاتی اشاروں میں بہتری پیدا کرنے کے لیے ان کی خصوصیت میں ترمیم کرنے کی ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے پیغامات یا معلومات کی منتقلی (transmission) کی درستی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے مزید فوائد میں؛ فراہم کی جانے والی معلومات کی مقدار میں اضافہ، غلطی کی شناخت و درستی اور سلامۂ معطیات (data security) شامل ہیں۔ (یادآوری: کسی ایک قسم کی ترمیزی حکمت عملی میں عام طور پر ایک یا دو سے زائد خصوصیات مہیا کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی یعنی مختلف اقسام کے روامیز کے اپنے اپنے فوائد اور حدود یا خامیاں ہوتی ہیں)
  3. علم کمپیوٹر میں کسی ایک مجموعہ (set) کے عناصر کو کسی دوسرے مجموعے کے عناصر (elements) پر نقشہ کرنا، عام طور پر ایسا ایک-برائے-ایک کی بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔
  4. کسی ایک تمثیلی اشارے (analog signal) کی رقمی (digital) تشفیر یعنی encoding کرنا یا اس کے برعکس کسی رقمی اشارے کی تمثیلی میں کشف رمزی (decoding) کرنا۔
  5. علم میں کمپیوٹر میں اس کے استعمال کے لیے دیکھیےشمارندی برمجہ (computer programming)
  6. جماعت بندی علوم میں اس کے استمعالات کے لیے دیکھیے، ترمیز (معاشرتی علوم) اور طبی جماعت بندی (medical classification)

ضد ابہام صفحات کے لیے معاونت یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے۔ ایسے الفاظ جو بیک وقت متعدد معانی پر مشتمل ہوں یا متفرق شعبہ ہائے فنون سے وابستہ ہوں، انہیں ضد ابہام صفحہ کہا جاتا ہے۔ اگر کسی اندرونی ربط کے ذریعہ آپ اس صفحہ تک پہونچے ہیں تو، آپ اس ربط کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ ربط درست اور متعلقہ صفحہ سے مربوط ہو جائے۔ مزید تفصیل کے لیے ویکیپیڈیا:ضد ابہام ملاحظہ فرمائیں۔