نظم منتقلی دستور دراصل منظم منتقلی کا دستور ہوتا ہے یعنی سادہ الفاظ میں وہ نظم و ضبط کہ جو مواد (data) کی منتقلی کے ضوابط میں کام آتا ہے۔ اس کو انگریزی میں Transmission Control Protocol کہا جاتا ہے اور اس کا اوائل کلمات TCP اختیار کیا جاتا ہے۔ یہ دستور، دستور شبکی حزمہ (Internet protocol suite) میں مغز کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کو استعمال کرتے ہوئے ایک شراکہ (network) پر موجود میزبان (آلات و شمارندے) آپس میں ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں اور رزموں (packets) کے ذریعہ مواد کا انتقال یا تبادلہ کرتے ہیں۔ یہ دستور ارسال کنندہ سے موصول کنندہ تک انٹرنیٹ یا کمپیوٹری مواد کی قابل اطمینان منتقلی کی ضمانت مہیا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ دستور بہ یک وقت ایک ہی میزبان کمپیوٹر پر جاری متعدد نفاذات (applications) مثال کے طور پر رابط اور برقی خط وغیرہ کی بھی تمیز کرتا ہے۔

TCP ؛ جال محیط عالم، برقی خط اور secure shell سمیت شبکہ پر عمل پیرا مختلف اہم نفاذات کو شناخت کر سکتا ہے۔

دستور شبکی حزمہ میں TCP کی حیثیت وسطی ہوتی ہے اس طرح کے اس سے نچلی جانب دستور شبکہ (internet protocol) اور بالائی جانب وہ نفاذات (application) ہوتے ہیں جنکو جاری کیا جا رہا ہو یا یعنی جن کا نفاذ کیا جا رہا ہو۔