ضیاء القرآن
(تفسیر ضیاء القرآن سے رجوع مکرر)
ضیاءالامت پیر محمد کرم شاہ الازہری کی تفسیر قرآن جو 3500 صفحات اور پانچ جلدوں پر مشتمل یہ تفسیر آپ نے 19 سال کے طویل عرصہ میں مکمل کی۔
تصنیف
ترمیمابو الحسنات پیر محمد کرم شاہ الازہری کی لکھی ہوئی مستند و معروف تفسیر ہے،
تعارف
ترمیمیہ تفسیر قدرے مفصل اور معانی قرآن کے بیان میں بہت ہی واضح ہے، مصنف موصوف کی تفہیم کا انداز بڑا اچھوتا ہے، ہر سورت سے پہلے اس کا اجمالی تعارف ہے خصوصاً سورة کا زمانہ نزول، اس کا ماحول، اس کے اہم اغراض ومقاصد، اس کے مضامین کا خلاصہ اور اگر اس میں کسی سیاسی یاتاریخی واقعہ کا ذکر ہے تو اس کا پس منظر، ترجمہ میں پیراگراف کے ذریعہ لکیریں کھینچ کر اس کو سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے، نحوی وصرفی اور لغوی مشکلات کو مستند لغات اور تفسیروں سے حل کیا گیا ہے۔ سنی مسلک کی نمائندہ تفسیر ہے اس میں دیگر کئی فرقوں کے بعض عقائد کا مدلل رد کیا گیا ہے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ضیاء القرآن، ضیاء القرآن پبلیکیشنز لاہور