تفسیر مظہر القرآن جو ترجمہ وتفسیر مظہر القرآن سے معروف ہے

مترجم و مفسر ترمیم

شیخ الاسلام مفتی اعظم ہند محمد مظہر اللہ شاہ دہلوی

ناشر ترمیم

محمد حفیظ البرکات شاہ۔ ضیاء القرآن پبلی کیشنز۔ لاہور۔

تعارف ترمیم

اس تفسیر کا مختصر تعارف اور پس منظر یہ ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں سب سے پہلے قرآن کا ترجمہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نے 1737ء میں مسلمانوں کے اندر قرآن فہمی کا جذبہ پیدا کرنے اور انھیں اس کا شعور بخشنے کے لیے آسان فارسی میں کیا، پھر بر صغیر پاک و ہند میں قرآن مجید کے اس پہلے فارسی ترجمے کا اردو ترجمہ کرنے کی سعادت مفتی اعظم ہند شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی کے حصہ میں آئی۔ آپ نے نہ صرف شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے فارسی ترجمہ کا اردو ترجمہ کیا بلکہ اس پر تفسیری حواشی بھی تحریر فرمائے جو آپ کے علم، فکر کا نتیجہ اور مطالعہ و تجربہ کا نچوڑ ہیں۔ جو ہر طبقہ کے لیے ہر لحاظ سے مفید ہیں۔، خصوصاً عقائد کی اصلاح کا اس میں بہت خیال رکھا گیا ہے۔ اسی ترجمہ اور تفسیری حواشی کو بعد میں " مظہر القرآن " کے نام سے شائع کیا گیا ۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. تفسیر مظہر القرآن،ضیاء القرآن پبلی کیشنز۔ لاہور